Maine shadi nahi krni by Kaynat Shah Download pdf
“میں نے شادی نہیں کرنی” معروف لکھاری کائنات شاہ کا ایک نہایت جذباتی، معاشرتی اور خاندانی اردو ناول ہے، جو ہمارے معاشرے میں بیٹیوں پر ہونے والے ذہنی دباؤ، گھریلو ناانصافی، غربت اور شادی کے نام پر مسلط کی جانے والی روایات کو نہایت حقیقت پسندانہ انداز میں بیان کرتا ہے۔ یہ ناول صرف ایک خاندان کی کہانی نہیں بلکہ ان بے شمار گھروں کی عکاسی کرتا ہے جہاں بیٹیاں اپنی خواہشات، خوابوں اور خوشیوں کو حالات کے ہاتھوں قربان کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
کہانی فواد میاں کے گھرانے سے شروع ہوتی ہے، جہاں غربت، سخت مزاجی اور گھریلو کشیدگی نے ہر فرد کی زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔ گھر کی چار بیٹیاں—فرمین، نورین، سحر النساء اور سمیہ—اپنے اپنے حصے کی آزمائشوں سے گزر رہی ہیں۔
نورین ایک صابر، محنتی اور باوقار لڑکی ہے جو سلائی اور ٹیوشن پڑھا کر گھر کے اخراجات میں ہاتھ بٹاتی ہے، مگر اپنی ٹوٹی ہوئی منگنی کا درد دل میں چھپائے رکھتی ہے۔ دوسری طرف سحر النساء خوددار، بے باک اور روایتی شادی کے تصور سے بیزار ہے۔ وہ معاشرے کے اس رویے کے خلاف آواز اٹھاتی ہے جس میں لڑکی کی زندگی کا مقصد صرف شادی سمجھا جاتا ہے۔
بڑی بہن فرمین اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل میں گھری ہوئی ہے، جبکہ سب سے چھوٹی بہن سمیہ جلد بازی میں ہونے والی شادی کے بعد سرد مہری اور بے رخی کا سامنا کرتی ہے۔ ان تمام مشکلات کے درمیان ان کی والدہ نسرین بیگم صبر اور قربانی کی مثال بن کر اپنی بیٹیوں کو ٹوٹنے سے بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔
یہ ناول دکھاتا ہے کہ معاشی مشکلات، خاندانی دباؤ اور سماجی روایات کس طرح لڑکیوں کی زندگیوں کو متاثر کرتی ہیں، لیکن ساتھ ہی امید، خودداری اور بہنوں کی محبت بھی ہر مشکل میں ان کا سہارا بنتی ہے۔
گھر کے سخت گیر سربراہ، جن کے غصے، تلخ مزاجی اور سخت رویے نے پورے خاندان کو خوف اور ذہنی دباؤ میں مبتلا کر رکھا ہے۔
ایک صابر، مظلوم اور محبت کرنے والی ماں، جو شوہر کے ظلم کے باوجود اپنی بیٹیوں کی ڈھارس بندھاتی رہتی ہیں۔
محنتی، باوقار اور صابر لڑکی، جو ٹوٹی ہوئی منگنی کے باوجود اپنے خاندان کی ذمہ داریاں نبھانے میں مصروف رہتی ہے۔
کہانی کی سب سے منفرد شخصیت، جو خوددار، بے باک اور معاشرتی روایات پر سوال اٹھانے والی لڑکی ہے۔ وہ شادی کے نام پر ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی ہے۔
سب سے بڑی بہن، جو اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل کے باوجود اپنی بہنوں کی خوشیوں کے لیے فکر مند رہتی ہے۔
سب سے چھوٹی بہن، جو ناموافق حالات میں شادی کے بعد ایک مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔
سحر النساء کی مخلص دوست، جو ہر مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیتی ہے۔
نورین کا سابق منگیتر، جس نے دولت اور مفاد کی خاطر اس سے رشتہ ختم کر دیا۔
“میں نے شادی نہیں کرنی اماں!” سحر النساء دانت پیس کر بولی اور آناً فاناً زینے کی طرف بڑھی۔
“ہاں ہاں چلی جاؤ۔ تمہارا کام ہی کیا ہے؟ کوئی بات کہہ دو تو غصے سے آسمان سر پر اٹھا لیتی ہو۔” نسرین نے اسے جاتا دیکھ کر کہا۔
“اماں، میں یہ کپڑے بعد میں سی لوں گی۔ پہلے روٹیاں بنا لیتی ہوں، ورنہ پھر گرمی لگے گی۔” نورین نے ہچکچاہٹ سے کہا۔
“اوہ بی بی، رہنے دو۔ میں کر لوں گی سارے کام۔” نسرین کو مزید تپ چڑھ گئی۔
“اچھا، خفا تو نہ ہوں آپ۔ سحر کو کچھ نہیں کہتیں، سارا غصہ مجھ پر ہی نکالتی ہیں۔” نورین بے بسی سے بولی۔
“ہاں بھئی، اسے کچھ کہتی نہیں۔ تمہیں بھی نہیں کہوں گی۔ آخر بوڑھی ماں کا زور کس پر ہوگا اب؟” نسرین بھنڈی کاٹ کر ایک طرف رکھنے لگی۔ “اماں، اب آپ مجھے ہی سنائیں۔ وہ تو اوپر جا چکی ہے، مگر اب آپ صرف مجھ پر ہی چیخیں گی۔” نورین کو بے اختیار غصہ آ گیا، ورنہ وہ بہت صابر بچی تھی۔
“صبح صبح ناشتہ کیا جاتا ہے مگر تم میرا دماغ کیوں کھانے آ جاتی ہو؟” سحر اٹھ کر بالوں کا جوڑا بنانے لگی۔
“میرے ساتھ بازار چلو ذرا۔” عریشہ نے رسالے کو الٹ پلٹ کر دیکھا۔ پھر جب اسے تسلی ہوئی کہ یہ پڑھ چکی ہے تو اس نے چارپائی پر اچھال دیا۔
“یار خالہ رسیدہ گھنٹوں لگاتی ہیں ایک دکان پر۔ میں نہیں جا رہی۔” سحر نے بیزاری سے کہا۔
“اماں نہیں جا رہیں۔ میں، رفعت باجی اور تم۔” عریشہ رفعت باجی کے نام پر منمنائی۔
“اور تم نے سوچا کیسے میں اس افلاتون کے ساتھ جاؤں گی؟” سحر نے اسے کھا جانے والی نظروں سے دیکھا جبکہ وہ رفعت کو افلاتون کہنے پر کھکھا کر ہنس دی۔
“اچھا ٹھیک ہے تم مت جاؤ۔ مگر فرمین باجی آ جائیں گی تب ضرور چلنا ہے تمہیں۔” عریشہ نے کچھ سوچ کر کہا۔
“ہمم ٹھیک ہے۔ تم ذرا جلیبی اور برفی لے آنا۔ میں پیسے نہیں دوں گی۔” سحر النساء نے فرمائش کی۔
♡
“نورین بیٹا، جو قیمہ رکھا ہے میں نے وہ آلو ڈال کے بنا دو۔” نسرین نے پاس بیٹھی نورین کو مخاطب کیا۔
“جی اماں، مگر وہ تو بالکل تھوڑا سا ہے۔ صرف دو لوگ ہی کھا سکتے ہیں۔” نورین نے نرمی سے کہا۔
“معلوم ہے بیٹی۔۔۔ میں نے فرمین کے لیے رکھا تھا۔ کتنے شوق سے کھاتی ہیں وہ آلو قیمے کا سالن۔” نسرین کی آنکھوں میں ماں کی محبت جھلک رہی تھی۔
“تو باقیوں کے لیے کیا بناؤں؟” نورین نے پوچھا۔
“سحر اور فرمین کھا لیں بس۔۔ تمہارے ابا جی تو آج دعوت میں جائیں گے اور میں تم آلو کھا لیں گے۔” نسرین نے حساب لگایا۔ نورین ہنس دی۔
“ٹھیک ہے ٹھیک ہے پیاری اماں۔۔۔ مگر بچے کیا کھائیں گے؟” نورین نے نئی فکر لاحق کی۔
“ہادیہ اور ازمان تو دودھ پیتے ہیں۔ بچا کون؟ عامر۔ اس کے لیے سمیہ کچھ بنا دے گی آ کر۔” نسرین نے حل پیش کیا۔
“اچھا سہی ہے۔” اس نے فرمانبرداری سے جواب دیا۔
“میں ذرا بچوں کے لیے کچھ منگوا لوں نعیم سے۔” نسرین نے سمیہ کے چھوٹے دیور کا نام لیا۔
“اماں، آپ کے پاس پیسے ہیں؟” نورین کو ماں کا خیال آیا۔
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Khamoshi afsana by Zunaira Iqbal Download pdf Khamoshi afsana by Zunaira Iqbal Download pdf is…
Maard o aurat by Alishma Nisa Download PDF Maard o aurat by Alishma Nisa Download…
Shr e Gasiq by Laraib Hanif Complete Novel PDF Shr e Gasiq by Laraib Hanif…
Zeest ek dastan by H.E. Malik Download pdf Zeest ek dastan by H.E. Malik Download…
Safar e yaran by Momina Azam Download pdf Safar e yaran by Momina Azam Download…
Raaz e mohabbat by Atiya Asif Download pdf Raaz e mohabbat by Atiya Asif Download…