Article Writer

Mera tahluq us dor se hai jis se aj ki nasal mehroom hai article by Dr. Babar Javed


میرا تعلق اس دور سے ہے جس سے آ ج کی نسل محروم ہے۔
ڈاکٹر بابر جاوید۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں صبح اسکول جانے سے پہلے ایک دو تین کارٹون popy the sailor اور pink panther دیکھا جاتا تھا ۔۔۔

جہاں شام کو چار بجے پی ٹی وی پر “کھل جا سم سم” اور “عینک والا جن” کے لیے سب گلی کے بچے ایک گھر میں جمع ہوجاتے تھے ۔۔۔

جہاں گھر کا سب سے بڑا بچہ ٹی وی کے پاس لیٹ کر پاوں کے انگوٹھے سے چینل چینج کیا کرتا تھا ۔۔۔جب300یا 250 چینل کے بجائے دو یا تین چینل ہوا کرتے تھے ۔۔۔

جہاں صوفے کے گھر بنا کر ” گھر گھر” کھیلا کرتے تھے ۔۔۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جب سارے گلی کے بچے جمع ہوکر کرکٹ کھیلا کرتے تھے ۔۔۔ جہاں گھر میں جانے کا آوٹ اور جو پھینکے گا وہی لے کر آئے گا ” والا رول ہوا کرتا تھا ۔۔۔

جہاں چھوٹے بچوں کی “ک” ” سے “کچی” ہوا کرتی تھی ۔۔۔

جہاں ” کھو پہ کھو ” کوڑا جمال شاہی “چھپن چھپائی ” پکڑن پکڑائی” اور برف پانی کھیلنے کے لیے ” پگم” کی جاتی تھی

جہاں مٹی کے کھلونے مل کر بنایا کرتے تھے ۔۔۔

اور سورج ڈھلتے ہی سب ایک دوسرے کی قمیض پکڑ کےٹرین بنا کر سب کو گھر چھوڑ کے آیا کرتے تھے

جہاں نوجوان لڑکیاں گھروں کی منڈیروں پہ چڑھ کر بڑی منتیں کرکے گولا گنڈا منگوایا کرتی تھیں ۔۔۔

جہاں ڈائجسٹ منگوانے کے لیے ایک روپے کی رشوت بہت زیادہ ہوا کرتی تھی ۔۔۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں سب گھر والے شام کو ایک جگہ اکٹھے بیٹھ کر دن بھر کی داستان سنایا کرتے تھے ۔۔۔

جہاں محلے کی لڑکیاں ایک گھر میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھ سکتی تھیں ۔۔۔ وہ دور جب “دھواں” اور “آشیانہ ” سب کی پسند ہوا کرتا تھا ۔۔۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں “Tom and jerry” ہر عمر کے لوگ بہت شوق سے دیکھا کرتے تھے ۔۔۔

جہاں کسی بچے کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا تھا کہ ہمارے ساتھ کھیلنے والا لڑکا ہے یا لڑکی !!!

جہاں موبائل کا کوئی وجود نہیں تھا۔۔۔ ہر فکر سے آزاد تھے

میرا تعلق اس سنہرے دور سے ہے جس سے آج کی نسل محروم ہے ۔۔۔

.

*************

Mubarra

Recent Posts

Woh Jo Har Jagah Thi by Shayara Sehar Download pdf

Woh Jo Har Jagah Thi by Shayara Sehar Download pdf وہ جو ہر جگہ تھی…

4 hours ago

Rishton Ka Qarz by Kaynaat Download pdf

Rishton Ka Qarz by Kaynaat Download pdf رشتوں کا قرض از کائنات — ناول کا…

4 hours ago

Hamari shadi kab hogi by Sonia Malik Download pdf

Hamari shadi kab hogi by Sonia Malik Download pdf ہماری شادی کب ہوگی؟ از سونیا…

5 hours ago

Junoon by Husn-e-Tehreer Download pdf

Junoon by Husn-e-Tehreer Download pdf ناول جنون از حسنِ تحریر — اردو خلاصہ ناول جنون…

5 hours ago

Hajr-e-aswad by Jannat Asif Download pdf

Hajr-e-aswad by Jannat Asif Download pdf حجرِ اسود — ایک ایسی کہانی جو دل کو…

5 hours ago

Zamharir by Ayesha Munir Download pdf

اسکارلٹ ایڈریسن کی یہ انجانی دنیا اور گریس ایلن کا پراسرار سفر آپ کو سحر…

10 hours ago