Mohabbat to ilham hai by Saifullah Roshan Download pdf
محبت تو الہام ہے سیف اللہ روشن کا ایک دلکش، رومانوی اور سفری اردو ناول ہے جو پاکستان کی خوبصورت وادیِ کیلاش کے دلکش مناظر، دوستی، اتفاقی ملاقاتوں اور محبت کے خوبصورت احساسات کو نہایت دلنشیں انداز میں پیش کرتا ہے۔ کہانی کا آغاز تین سہیلیوں اور تین دوستوں کے ایک یادگار سفر سے ہوتا ہے، جہاں ہلکی پھلکی نوک جھونک، دلچسپ مکالمے اور غیر متوقع ملاقاتیں آہستہ آہستہ گہرے جذبات میں بدلنے لگتی ہیں۔
ناول کا پس منظر کیلاش کی وادیوں، بمبوریت، فال کلر گارڈن اور مشہور چاؤماؤس فیسٹیول کی حسین فضاؤں سے مزین ہے، جو کہانی کو مزید دلکش بنا دیتا ہے۔ مصنف نے محبت کو محض ایک جذبہ نہیں بلکہ ایک ایسا الہام قرار دیا ہے جو انسان کی زندگی، سوچ اور احساسات کو بدل دیتا ہے۔ دوستی، اعتماد، احترام اور خالص محبت کے خوبصورت رنگ اس ناول کو ایک یادگار مطالعہ بناتے ہیں۔
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
پریشے (پری): ایک سنجیدہ، کم گو اور فلسفے سے شغف رکھنے والی لڑکی، جو بچپن میں والدین سے محروم ہو کر اپنی پھوپھو کی سرپرستی میں پروان چڑھتی ہے۔
کشف: خوددار، سمجھدار اور اصول پسند لڑکی، جو جذبات کے بجائے عقل سے فیصلے کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔
فاریہ: شوخ، باتونی اور خوش مزاج سہیلی، جس کی مزاحیہ گفتگو اور معصوم شرارتیں کہانی کو ہلکا پھلکا رنگ دیتی ہیں۔
زوہیب: ایک ذمہ دار، ذہین اور محبت کرنے والا نوجوان، جو کیلاش کی تاریخ اور ثقافت سے دلچسپی رکھتا ہے اور کشف سے متاثر ہو جاتا ہے۔
براق: سنجیدہ، باوقار اور شاعرانہ مزاج نوجوان، جو پریشے کی خاموش طبیعت اور احساسات کو گہرائی سے سمجھتا ہے۔
صائم: خوش مزاج، مزاحیہ اور مستقبل کا آرمی آفیسر، جس کی فاریہ کے ساتھ دلچسپ نوک جھونک قاری کو مسلسل محظوظ کرتی رہتی ہے۔
پھوپھو: پریشے کی شفیق سرپرست، جو اس کی ہر خوشی اور خواہش کا بھرپور خیال رکھتی ہیں۔
آپ تینوں میں کوئی ناراضگی ہے کیا .پہل زوہیب نے ہی کی تھی .
مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں بس یہ دونوں ہی ناراض ہے مجھ سے .مجھے تو شاپنگ پے بھی نہیں آنے دیں رہی تھیں .
پری اور کشف دونوں آنکھیں پھاڑے جھوٹ سے بھرے ہوۓ اس حقیقی مجسمے کو دیکھ رہی تھیں .
اوہوو !! کوئی مجھے بھی تو بتاؤ ہوا کیا ہے …میری توبہ جو آئندہ میں کبھی لڑکیوں کے پھڈے میں بولا تو …
دوسرا فقرہ دل میں بولا تھا .
وہ نہ اصل میں میری ایک معصوم سی چھوٹی سی خواہش تھی بس جو آپ ہی پوری کر سکتے ہیں صرف .جب میں نے کشف سے اس بارے میں بات کی تو اس نے تو صاف ہی انکار ہی کر دیا .تو بس اسی وجہ سے ……
فاریہ کے چہرے پے بلا کی معصومیت تھی.
وہ تو ٹھیک ہے مگر مجھے یہ تو بتائیں ہوا کیا ….ایک ہی سوال اب وہ الگ طریقے سے تیسری مرتبہ دوہرا تھا .
فاریہ نے جی کو تھوڑا لمبا کیا تھا .
کیا یہ وہ ہی لڑکی تھی جس نے ان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر کیا تھا اور جس لڑکی پر صائم کو بے تحاشا غصہ آیا تھا اور جس لڑکی کی وجہ سے وہ زوہیب کے ساتھ انہیں خدا خافظ کرنے بھی نہیں آ رہا تھا .
کیا سوچ رہے ہیں زوہیب بھائی .فاریہ نے انہیں خیالات کی دنیا سے باہر نکالا تھا .
آپ صائم سے محبت کرتی ہیں …پہلا سوال
نہیں تو !!غیر متوقع جواب
تو کیا اسے پسند کرتی ہیں .
دوسرا سوال
نہیں تو !! جھنجھلا دینے والا جواب .
تو پھر ہمارے رشتے کے پیچھے کیوں پڑی ہیں .
زوہیب کے سر میں ہلکا ہلکا درد شروع ہو چکا تھا کیونکہ اب وہ اپنے سر کو ہلکا ہلکا پہلی انگلی اور انگوٹھے سے دبا رہا تھا .
کیا مطلب آپ کا !!فاریہ نے اس بار اسے گھورا تھا .
میرا مطلب صائم کی تو منگنی ہو چکی ہے کب کی .اب تو یہ نا ممکن ہے .
زوہیب نے کب کی کو تھوڑا لمبا کیا تھا .
کب کی … فاریہ نے لال ہوتی أنکھوں کو تھوڑا تھوڑا بھینچا تھا .
بہت پہلے کی. … زوہیب اب اس جھوٹ کو کتنا کوئی لمبا کرتا اپنا پورا دھیان ڈرایئونگ کی جانب مبذول کر لیا تھا .شاپنگ مال آ ہی گیا تھا بس .
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Raaz e Nijaad by Zahra Binte Khalid Download pdf Raaz e Nijaad by Zahra Binte…
Kitab e mamnooh by Aqsa Nawaz Download pdf Kitab e mamnooh by Aqsa Nawaz Download…
Mohabbat ek marham by Saifullah Roshan Download pdf Mohabbat ek marham by Saifullah Roshan Download…
Sayon ka badshah by Muntaha Malik Download pdf Sayon ka badshah by Muntaha Malik Download…
Humraz chand by Azka Amjad Download pdf Humraz chand by Azka Amjad Download pdf is…
Rang e manoos by Zahra Binte Khalid Download pdf Rang e manoos by Zahra Binte…