Qasr Alif Laila by Shabnam Naseem Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
اردو ادب میں فینٹسی، سسپنس اور مافوق الفطرت عناصر پر مبنی کہانیاں نسبتاً کم لکھی جاتی ہیں، مگر شبنم نسیم کا ناول “قصر الف لیلہ” اس کمی کو خوبصورتی سے پورا کرتا ہے۔ یہ ناول روایتی رومانوی داستانوں سے ہٹ کر قاری کو ایک ایسے طلسماتی سفر پر لے جاتا ہے جہاں محبت، خوف، جادو اور حقیقت آپس میں گڈ مڈ ہو جاتے ہیں۔
ناول کا آغاز ایک پراسرار نفسیاتی ہسپتال اور مصر کے ہوائی اڈے پر ہونے والے عجیب واقعات سے ہوتا ہے۔ کہانی کی مرکزی کردار منہا ہے — ایک سبز آنکھوں والی، مہم جو لڑکی جو نفسیات کی طالبہ ہے اور مہم جوئی کے شوق میں مصر کا سفر اختیار کرتی ہے۔
یہ سفر محض سیاحت نہیں بلکہ ایک ایسے راز کی طرف قدم ہے جو اسے ایک قدیم طلسم، خوفناک پیشگوئیوں اور پراسرار محبت کے جال میں الجھا دیتا ہے۔
ناول میں محبت کو “امر بیل” سے تشبیہ دی گئی ہے — ایسی محبت جو جس سے لپٹے، اسے مکمل طور پر اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔
“قصر الف لیلہ” کی خاص بات اس کا ماحول اور فضا ہے۔ قاہرہ کی روشنیاں، قدیم مصری اسرار، خوفناک درویش کی پیشگوئیاں اور ایک جادوئی محل کا تصور کہانی کو نہایت سنسنی خیز بنا دیتا ہے۔
یہ ناول قاری کو مسلسل تجسس میں رکھتا ہے کہ:
منہا: بہادر مگر جذباتی لڑکی، جس کی مہم جو طبیعت اسے خطرات کے قریب لے جاتی ہے۔
تامین سید کاظمی: ایک پراسرار خاتون جو منہا کو مصر جانے سے خبردار کرتی ہے۔
گوہر مرزا: ٹور گائیڈ جس کے کچھ پوشیدہ روابط کہانی کو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔
ریسا اور لیلما: منہا کی دوست بہنیں جو جذبات اور سمجھداری کا خوبصورت توازن دکھاتی ہیں۔
مصری درویش: ایک خوفناک کردار جس کی پیشگوئیاں کہانی کا رخ بدل دیتی ہیں۔
یہ ناول صرف سسپنس یا فینٹسی نہیں بلکہ انسانی جذبات، محبت کی شدت اور قسمت کے پیچیدہ کھیل کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ بعض اوقات تجسس اور خواہش انسان کو ایسے راستوں پر لے جاتے ہیں جہاں حقیقت اور فریب میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
| Download link | Online Reading |
“تم کہاں تھی، منہا؟ ہم تمہیں کب سے ڈھونڈ رہے تھے!”
ریسا نے پھولی ہوئی سانس بحال کرتے ہوئے کہا۔
“وہ… میرا بریسلیٹ کہیں گر گیا تھا، یہ دیکھو۔ اُسی کو ہی ڈھونڈ رہی تھی۔”
منہا نے اپنی کلائی آگے کی، جہاں وہ نازک سا بریسلیٹ جھلملا رہا تھا۔
“تم تو چراغ کے جن کی طرح غائب ہو گئی تھی منہا!”
ریسا نے ہلکی سی خفگی سے کہتے ہوئے اس کی کلائی تھامی، اور اگلے ہی لمحے وہ دونوں اپنے گروپ کی طرف مڑ گئیں۔
“سوری… وہ بریسلیٹ میرے دار جی نے دیا تھا، اسے کھونا میں افورڈ نہیں کر سکتی تھی۔ شکر ہے مل گیا۔”
“اچھا ہوا، لیکن تم ہم میں سے کسی کو آواز تو دے سکتی تھی نا! پتہ ہے میں کتنا ڈر گئی تھی؟”
ریسا کے لہجے میں اب بھی تھوڑی پریشانی باقی تھی۔ وہ ہلکی سرخ قمیض اور کھلی سی پینٹ میں ملبوس، اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا رہی تھی۔
“میں آواز دینے ہی لگی تھی، لیکن تم ہادی کے ساتھ کسی بات پر بحث کر رہی تھی… باقی سب تم دونوں سے آگے نکل گئے تھے۔ میں نے سوچا، جلدی سے بریسلیٹ ڈھونڈ لوں گی، پھر تم سب کو جوائن کر لوں گی۔ پر… my bad luck، تھوڑا وقت لگ گیا۔”
اب وہ دونوں اُس وسیع ہال سے گزرتی جا رہی تھیں۔
عربی اور انگریزی اعلانات کی بازگشت اب بھی فضا میں گونج رہی تھی۔
ریسا اب بھی اس سے خفا خفا سی باتیں کر رہی تھی، اور منہا اُسے مسکرا کر منا رہی تھی۔
یہ سب “ڈیوڈ وین ہیٹن کمپنی” کے زیرِ اہتمام ایک ماہ کے سیاحتی دورے پر مصر آئے تھے۔
پورا قافلہ چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا — ہر گروپ میں پندرہ افراد شامل تھے، مگر ان کا گروپ سولہ افراد پر مشتمل تھا؛ ایک خاصا سفارشی بندہ بھی ان کے گروپ میں شامل تھا — نام ہے نائل بلوچ۔
ان گروپس میں ہر عمر اور مزاج کے لوگ شامل تھے — جوان، بوڑھے، عورتیں، سب۔
البتہ ان کے گروپ میں کوئی بچہ نہیں تھا۔
“منہا! کہاں تھی تم؟ کب سے ڈھونڈ رہے تھے ہم تمہیں!”
“وہ… میرا بریسلیٹ کہیں گر گیا تھا، بس اُسے ہی ڈھونڈ رہی تھی۔”
منہا نے ندامت سے کہا۔ اُس کا ہاتھ اب بھی ریسا نے تھاما ہوا تھا۔
کامران نے مسکراتے ہوئے بات کا رُخ بدل دیا۔
“تمہیں وہ ماسی سکینہ یاد ہے، لیلما؟”
لیلما نے پلکیں جھپکائیں۔
“کون ماسی سکینہ؟”
“ارے وہی، جو ہماری گلی میں سبزی بیچنے آتی تھی!”
ہادی پورے اعتماد سے بولا، جیسے کوئی تاریخی انکشاف کر رہا ہو۔
لیلما ہنس دی جیسے اسے سارا معاملہ سمجھ آگیا ہو اور ایک دم سنجیدہ ہوتے بولی، “ہاں، ہاں، یاد آئی۔ لیکن اس وقت اس کا ذکر کیوں؟لیلما جیسے انجان بن رہی تھی
ہادی نے انگلی ریسا کی طرف اٹھائی۔
“بس، جب یہ بولتی ہے نا… مجھے بالکل ماسی سکینہ یاد آ جاتی ہے!
وہی لہجہ، وہی جوش… جو ماسی سکینہ سبزی بیچتے ہوۓ اختیار کرتی ہے ایسا لگتا ہے ابھی ٹوکری سے آلو نکال کر بیچنے لگے گی!”
“کیا کہا تم نے؟!”
ریسا کا چہرہ غصے سے لال ہو گیا۔
“تم نے مجھے ماسی سکینہ کہا میں تمھیں سبزی بیچنے والی لگتی ہوں ؟!”
ہادی نے فوراً دونوں ہاتھ اٹھا دیے، جیسے بے گناہی کی قسم کھا رہا ہو۔
“استغفراللہ! میں نے تو صرف مثال دی تھی… تم خود جذباتی ہو رہی ہو!”
****************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Raat barish our adhora khat by Nouman Shafiq Complete pdf – A Mysterious Tale of…
Kanton bhara phool by Zame Zohar Download pdf – A Dark Mafia Romance of Power,…
Woh raaz si woh raaz sa by Mehwish Amman Download pdf – A Spiritual Tale…
Humnawa by Mazhar Yousafzai Download pdf – An Emotional Story of Brotherhood, Sacrifice & Unexpected…
Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf Download Kath Ka Ullu By MA Rahat Pdf…
Reech Ka Israr Novel By Anwar Aligi Pdf Download Reech Ka Israr Novel By Anwar…