After marriage story, Rude hero base , Gangster base , second marriage base ,
دراب واپس آیا تو جانان وہاں نہیں تھی۔یہ دیکھ کر وہ حد سے زیادہ پریشان ہو گیا تھا۔اس نے اردگرد دیکھا تھا۔اچانک اس کے ذہن میں چوڑیوں کا خیال آیا تو اس نے اس دکان کی طرف دوڑ لگا دی۔لیکن وہاں بھی کوئی نہیں تھا۔
‘کیا یہاں ایک لڑکی آئی تھی کالی چادر میں؟’ دراب نے دکان والے سے پوچھا۔
‘ جی ادھر کو گئی تھی۔’ دکاندار نے اشارہ کیا تو دراب ادھر کو بھاگ گیا۔اسے جانان پر حد سے ذیادہ غصہ آ رہا تھا۔وہ کئی جگہ گیا تھا پر اسے جانان کہیں نہیں مل رہی تھی۔اب اس کی پریشانی کافی بڑھ گئی تھی۔اچانک اسے ایک گلی کے پاس سے گزرتے ہوئے کسی لڑکی کی چیخ سنائی دی دراب بھاگ کر اس گلی میں گیا اور سامنے کا منظر دیکھ کے اس کا خون کھولنے لگا۔
جانان کو جب وہ آدمی ایک سنسان گلی کی طرف لے جانے لگا تو وہ ڈر گئی اور اس نے سوچا کے وہ واپس چلی جائے۔وہ جیسے ہی واپس جانے کے لیئے مڑی تو اس آدمی نے اسکا ہاتھ پکڑ لیا۔
‘ایسے کیسے میری بلبل کبھی کبھار تو تیرے جیسی کوئی ہاتھ آتی ہے۔’ وہ جانان کو اپنی طرف کھینچتے ہوئے بول رہا تھا۔
‘چھوڑیں مجھے۔’
جانان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔اچانک اس آدمی نے ہاتھ بڑھا کر جانان کی چادر کو کھینچ کر اس سے دور کیا تو جانان کی چیخ نکل گئی۔ وہ اس آدمی کو دور دکھیلنے کی پوری کوشش کر رہی تھی۔
‘واہ تو تو کمال ہے’ اس آدمی نے جانان کے وجود پر غلیظ نظریں ڈالتے ہوئے کہا۔اچانک سے کوئی بہت تیزی سے آیا تھا اور اس آدمی کو جانان سے دور دکھیل کے اسے بری طرح سے مارنا شروع کر دیا تھا۔
‘تیری ہمت کیسے ہوئی اسے چھونے کی؟’
جانان گھبرا کے دراب کو دیکھ رہی تھی جو دیوانہ وار اس آدمی پر مکے برسا رہا تھا۔دراب نے اس ہاتھ کو دیکھا جس سے اس نے جانان کو چھوا تھا اور پھر اسکے ہاتھ کو اپنی گرفت میں لے کر اسکی انگلیوں کو چٹخا کر توڑ دیا۔
If you have any issue regarding Downloading, Online reading or any other then let us know in the contact us section or in the comments below or any other social media platform. We are waiting for your precious suggestions and ideas to make our work better and successful.
If you have problem in download please click this Below link
How to download novels and books in pdf ?
Naveed e eid hai tu by Mahi ji Complete Novel EID NOVELS, COUSIN BASE NOVELS…
اگرچہ جاسوسی و سسپنس ڈائجسٹ کے سلسلے وار ناولز بہت دلچسپ اور سنسنی خیز انداز…
Khamoosh Dharkan afsana by Haleema Afzal Khamoosh Dharkan afsana by Haleema Afzal This is a…
Visal e Yaar novel by Zarish Mustafa Visal e Yaar novel by Zarish Mustafa This…
Tooty Khawab short story by Tuba Zia Tooty Khawab short story by Tuba Zia This…
Amira (“The One” and “Forever” left out scenes) by Sapna Gul Amira (“The One” and…