Shaitani Charkha by Nagina Abdul Qadeer Download pdf ] is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
“جب انسان گناہ کے اندھیروں میں بھٹکنے لگے تو اللہ کی رحمت کا ایک چراغ بھی اسے روشنی کی طرف واپس لا سکتا ہے۔”
شیطانی چرخہ معروف مصنفہ نگینہ عبدالقدیر کا ایک نہایت سبق آموز، اصلاحی اور جذباتی اردو ناول ہے، جو نفس کی خواہشات، گناہوں کے تباہ کن اثرات، سچی توبہ اور اللہ کی رحمت جیسے اہم موضوعات کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کرتا ہے۔ یہ محض ایک رومانوی کہانی نہیں بلکہ ایک ایسی فکر انگیز داستان ہے جو معاشرے میں بڑھتے ہوئے اخلاقی انحطاط اور نوجوان نسل کو درپیش فکری و روحانی مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔
ناول میں خاص طور پر اس حقیقت کو اجاگر کیا گیا ہے کہ غیر اخلاقی اور فحش لٹریچر انسان کے کردار، سوچ اور ایمان پر کس قدر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ مصنفہ نے بڑی مہارت سے دکھایا ہے کہ شیطان انسان کو ایک دم گمراہ نہیں کرتا بلکہ آہستہ آہستہ اسے خواہشات کے ایسے جال میں پھنسا دیتا ہے جہاں سے نکلنا مشکل محسوس ہوتا ہے۔ تاہم اگر انسان اپنے ضمیر کی آواز سن لے، اپنی غلطیوں کا اعتراف کرے اور اخلاص کے ساتھ توبہ کر لے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت اسے دوبارہ روشنی کی راہ پر لے آتی ہے۔
شیطانی چرخہ کو تین مربوط حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں ہر حصہ کرداروں کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو نمایاں کرتا ہے۔
پہلا حصہ زرغونہ کی زندگی، اس کی نفسانی خواہشات، غلط فیصلوں اور گناہوں کی دلدل میں پھنسنے کے بعد احساسِ ندامت اور توبہ کے سفر کو بیان کرتا ہے۔
دوسرا حصہ “محبت کے نام” خاموش محبت، قربانی، تقدیر کے فیصلوں اور بے لوث رشتوں کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے، جہاں محبت صرف حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ دوسروں کی خوشی میں اپنی خوشی تلاش کرنے کا جذبہ بھی ہے۔
ناول کا ہر باب قاری کو اپنے اعمال، کردار اور زندگی کے انتخاب پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے اور یہ احساس دلاتا ہے کہ حقیقی کامیابی اللہ کی رضا اور پاکیزہ زندگی میں ہے۔
کہانی کی مرکزی کردار، جو ملتان کے ایک خوشحال گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ ضد، لاپروائی اور غیر اخلاقی کتابوں کی لت اسے ایسی راہ پر لے جاتی ہے جہاں اس کی روحانی اور ذہنی زندگی شدید متاثر ہوتی ہے۔ لیکن آخرکار وہ اپنی غلطیوں کا احساس کرتے ہوئے سچی توبہ کا راستہ اختیار کرتی ہے۔
زرغونہ کا پھوپھی زاد، نہایت بااخلاق، سنجیدہ اور باحیا نوجوان۔ وہ زرغونہ سے محبت کرتا ہے اور اس سے شادی کا خواہش مند ہوتا ہے، مگر اس کے انکار اور رویے کے بعد اپنی کزن مشک سے نکاح کر لیتا ہے۔ دائم کا کردار صبر، وقار اور برداشت کی بہترین مثال پیش کرتا ہے۔
ایک باوقار، صابر اور اعلیٰ ظرف لڑکی، جو دائم سے خاموش محبت کرتی ہے لیکن اپنی خواہشات پر دوسروں کی خوشی کو ترجیح دیتی ہے۔ وہ زرغونہ کی غلطیوں سے آگاہ ہونے کے باوجود اس کی پردہ پوشی کرتی ہے، جو اس کے مضبوط کردار اور اعلیٰ اخلاق کی عکاسی کرتا ہے۔
دائم احمد کی والدہ، جو ابتدا میں اپنے بیٹے کی خوشی کے لیے زرغونہ کو پسند کرتی ہیں، مگر حالات بدلنے پر مشک کو دل سے قبول کر لیتی ہیں۔ ان کا کردار ایک روایتی مگر سمجھدار ماں کی نمائندگی کرتا ہے۔
مشک کی چھوٹی بہن، جو کہانی میں مختلف حالات اور کرداروں کے درمیان ایک اہم رابطے کا کردار ادا کرتی ہے اور کئی اہم واقعات کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
’’کیسی ہو زرغونہ؟ کتنی بڑی ہو گئی ہو، ماشاءاللہ۔۔۔۔‘‘ اس نے جتنی اپنایت سے پوچھا میں نے اتنی ہی بےروخی سے جواب دیا۔ ’’ٹھیک ہوں اور ظاہر سی بات ہے انسان وقت کے ساتھ بڑا ہی ہوتا ہے۔ دائم بھائی!‘‘ اس کا جواب سنے بغیر میں ڈرائنگ روم کی طرف بڑھ گئی۔ کمرہ کھچا کھچ مہمانوں سے بھرا تھا۔ پھوپھو، چاچو اور ان کے گھر کا ایک ایک فرد، سلام دعا کے بعد فوراََ
اپنے کمرے میں چلی آئی۔ صاف سی بات ہے مجھے اپنے بابا کی سائڈ کچھ پسند نہیں۔ رات ہوئی تو کتاب کھولی، دور کہیں دوسری بار چرخہ گھمایا گیا۔ شروع سے ہی کہانی کافی دلچسپ لگی، میں اپنے بیڈ پر اوندھے منہ لیٹی پڑھنے میں مشغول تھی۔
اور میں نے فوراً کتاب زور سے بند کر دی، مگر اگلے ہی پل، جیسے کسی انجانے کھنچاؤ کے تحت، میں نے دوبارہ کتاب کھولی، شیطان دور بیٹھا مسکرا رہا تھا، وہ چرخے کو ایک اور چکر دے چکا تھا۔ اِس بار کا چکر پہلے سے بھی
زیادہ مضبوط تھا۔ پھر کیا تھا، ایک رات میں ہی میں نے کتاب پڑھ لی پوچھوں کیوں؟ کیونکہ مجھے وہ سب پڑھ کر مزہ آنے لگا۔ شیطان تیسرے چکر میں کامیاب رہا۔
ہاں! مجھے اندھیروں کا مسافر بنا کر وہ جیت گیا۔ اگلے دن سو کر اُٹھی تو سر بھاری ہو رہا تھا۔ مجھے لگا شاید اتنی موٹی کتاب پڑھنے کی وجہ سے ہے لیکن میں غلط تھی وہ تو کل رات کے گناہ کا بوجھ تھا۔ خیر! ناشتہ کرکے میں لان میں آگئی اور
موبائل پر اُسی لکھاری کی اور تحریروں کو سرچ کرنا شروع کیا۔ میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا یہ جان کر کے اُس لکھاری کی چار پانچ کتابیں اور بھی ہے۔ کہیں نہ کہیں میرا ضمیر نے ملامت کیا، مگر شیطانی چرخہ رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔
ضمیر چیخ رہا تھا، مگر شیطانی چرخہ بے لگام تھا۔ میں اپنے کمرے میں آئی اور بیگ اُٹھا کر ڈرائیور کے ساتھ اُسی مال چلی گئی۔ مجھے ان فحاش کتابوں کے ساتھ دیکھ کر کہیں دور شیطان کا قہقہہ گونجا، ایک اور چکر مکمل ہوا۔ شیطان کا چرخہ مسلسل گھوم رہا تھا اور میرے گناہ دھاگے کی صورت میں دوسری طرف لپیٹے جا رہے تھے،
جب جب گناہ کرتی، چرخہ تیز تیز گھمایا جاتا، اور ہر چکر میری روح کو مزید تاریکی میں دھکیل دیتا۔ اب یہ سلسلہ شروع ہو گیا۔ میں ان بے مقصد کہانیوں کو پڑھتی اور خود کے ساتھ ریلیٹ کرتی۔ میں اب اس اندهیری دنیا کا حصہ بن چکی تھی۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Khushnuma shajar by Mehak Mughal Download pdf Khushnuma shajar by Mehak Mughal Download pdf is…
Shukar tak ka safar by Noor Muzaffar Download pdf Shukar tak ka safar by Noor…
Aaghoush-e-Ukhoowat by Hajra Batool Download pdf Aaghoush-e-Ukhoowat by Hajra Batool Download pdf is a beautifully…
Charagh e umeed by Noreen Rajpoot Download pdf Charagh e umeed by Noreen Rajpoot Download…
Pareesa by Fareeha Naz Download pdf Pareesa by Fareeha Naz Download pdf is a beautifully…
Shikasta wajood ki baaziyaaft by Mahak Ali Download pdf Shikasta wajood ki baaziyaaft by Mahak…