Soz-e-ishq by Javeria Sarwar Download pdf
سوزِ عشق محض ایک رومانوی کہانی نہیں بلکہ محبت، جدائی، دوستی، قربانی اور تقدیر کے ایسے فیصلوں کی داستان ہے جو قاری کے دل پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ جویریہ سرور کا یہ خوبصورت اردو ناول جذبات، سسپنس، راز، ایکشن اور معاشرتی اقدار کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ ناول اس حقیقت کو نمایاں کرتا ہے کہ ہر محبت اپنی منزل تک نہیں پہنچتی، بلکہ بعض محبتیں جدائی اور صبر کے ذریعے ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتی ہیں۔
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
کہانی کا آغاز ایک سنسنی خیز واقعے سے ہوتا ہے جہاں معاشرے میں خواتین کے تحفظ اور انصاف کا موضوع نمایاں انداز میں سامنے آتا ہے۔ دوسری جانب اٹلی کے خوبصورت شہر میلان کی معروف یونیورسٹی کا ماحول دکھایا گیا ہے، جہاں مختلف کردار اپنی اپنی زندگیوں، خوف، خوابوں اور رازوں کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑتے چلے جاتے ہیں۔
ناول کی مرکزی کردار رباب حسین شاہ ایک معصوم، باحیا اور پردہ دار لڑکی ہے جو اپنے سخت مزاج والد کے خوف اور کو ایجوکیشن کے ماحول کی گھبراہٹ کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوتی ہے۔ میلان یونیورسٹی میں اس کی ملاقات دو پراسرار شخصیات، زہران حاتم اور شمیر عباس سے ہوتی ہے، اور یہی ملاقات کہانی کو ایک نئی سمت دے دیتی ہے۔
ابتدائی غلط فہمیاں، نفرت، تحفظ کا احساس، دوستی، قربانی اور محبت کے جذبات آہستہ آہستہ ایک ایسی داستان میں تبدیل ہو جاتے ہیں جس میں ہر کردار اپنی تقدیر سے نبرد آزما دکھائی دیتا ہے۔ ہر نیا باب کسی نئے راز، سسپنس یا جذباتی موڑ کے ساتھ قاری کی دلچسپی برقرار رکھتا ہے۔
رباب ایک بیس سالہ معصوم، خوبصورت اور نہایت باحیا لڑکی ہے۔ وہ اپنے والد کی سختی اور یونیورسٹی کے ماحول سے خوفزدہ رہتی ہے۔ اس کی سادگی، مضبوط کردار اور پاکیزہ سوچ اسے کہانی کی سب سے منفرد شخصیت بناتے ہیں۔
زہران ایک بااصول، ذہین اور باوقار نوجوان ہے جو ایک خفیہ مشن کے سلسلے میں اٹلی آیا ہوتا ہے۔ وہ میلان یونیورسٹی میں کمپیوٹر پروفیسر کے روپ میں موجود ہے۔ خواتین کے احترام اور ان کے تحفظ کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھنے والا زہران نہ صرف مضبوط کردار رکھتا ہے بلکہ اپنے فیصلوں میں بھی غیر معمولی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
شمیر عباس زہران کا قریبی دوست اور منہ بولا بھائی ہے۔ بظاہر وہ ایک بے فکر، لاپروا اور مزاحیہ نوجوان دکھائی دیتا ہے، مگر حقیقت میں وہ ایک بہادر، ذہین اور اپنے مقصد کے لیے ہر قربانی دینے والا انسان ہے۔ اس کی شخصیت ناول کے سسپنس اور ایکشن کو مزید دلچسپ بنا دیتی ہے۔
رباب کے والد ایک سخت مزاج شخصیت ہیں۔ ان کی سخت تربیت بیٹی کی حفاظت کے جذبے سے جڑی ہوئی ہے، مگر یہی رویہ رباب کی شخصیت پر خوف اور دباؤ کے گہرے اثرات چھوڑتا ہے۔
رباب کی والدہ محبت، شفقت اور حوصلے کی علامت ہیں۔ وہ ہر مشکل وقت میں اپنی بیٹی کے لیے امید اور سکون کا ذریعہ بنتی ہیں۔
آمنہ میلان یونیورسٹی میں رباب کی پہلی دوست ہے۔ اس کی نرم خو طبیعت، مددگار رویہ اور مشرقی اقدار سے وابستگی رباب کے لیے اجنبی ماحول میں ایک مضبوط سہارا ثابت ہوتی ہے۔
“تجھ جیسے با غیر توں کی وجہ سے آج ہر ایک عورت آزاد نہیں گھوم سکتی۔ ” دوسرا زناٹے دار تھپڑ رسید کیا گیا۔ وہ
کانپ اٹھا سامنے والے کا تھپڑ ہی اُسے ہلا دینے کے لیے کافی تھا۔ اصل جھٹکا تو اُسے تب لگا جب سیاہ ہڈی والے کو اپنی جیب سے لائٹر نکالتے دیکھا۔ اُسے ایک لمحہ لگا جاننے میں۔
“عورتوں کی عزت کا رکھوالی۔ ” اس کی زبان نےساتھ نہیں دیا لیکن دل نے آگاه کر ڈالا۔
“اس ہاتھ سے چھونا تھا نہ توں نے ” آدی کا دائیاں ہاتھ پکڑتے وہ دھاڑا۔ لائٹر دوسرے ہاتھ میں ہنوز پکڑ رکھا تھا۔
“بول ” و ہ دھاڑا۔ آواز دور تک جاتے اُس خالی پن سے ٹکرائی جو اس رات ان روڈوں پر موجود تھی۔ “م۔۔ مجھے۔۔ م۔۔ معاف کر دو۔۔ ” سامنے والے کی پکڑ اتنی ہی سخت تھی جتنا ایک بھاری پتھر۔ ہوا خاموشی سے گزرتے اس خالی روڈ پر دو آدمیوں کو کھڑا دیکھتے دور تک پھیلی۔
ہوا خاموشی سے گزرتے اس خالی روڈ پر دو آدمیوں کو کھڑا دیکھتے دور تک پھیلی۔ وہ کچھ بول پتہ اس سے پہلے ہی وہ ایک جھٹکے سے پیچھے ہوا۔ آنکھوں میں مٹی جانے سے شدید چھبن محسوس ہوئی۔ صرف مٹی ہی نہیں اس میں موجود چھوٹے کنکر بھی اس کی آنکھوں سے ٹکرا ئے۔ہاتھوں سے آنکھوں کو رگڑتے وہ دیکھنے کی کوشش کر نے لگا ۔ وہ محسوس کر سکتا تھا آدمی بھاگ رہا تھا۔
“انٹرسٹنگ” ایک جاندار قہقہ ہوا میں گونجا۔جیب سے فون نکالتے اس نے ایک نمبر ڈائل کیا۔
“بول ” فون کے دوسری جانب سے ایک سرد آواز گونجی۔
“ایک گاڑی کا نمبر سینڈ کیا ہے ۔ پیچھا کرو۔ گھر تک نہیں پہنچنی چاہیے۔ “وہ اپنی آنکھیں صاف کرنے میں مصروف تھا۔
“میں نہیں کر رہا۔ ” فون کےدوسری جانب سے بولتی مردانہ آواز نے صاف انکار کیا۔
“میں تمہارامنہ توڑ دوں گا۔ ” دبے دبے غصے میں بولتے سر کو جھٹکا دیتے اس نے اپنی آنکھیں کھولنے کی کوشش کی
“تو میں کون سا اُسے تمہارے سامنے پھولوں کے ہار کی طرح پیش کر دوں گا۔” وہ بھی اُسی لہجے میں گویا ہوا۔
“یار دوست نہیں ہو۔ “
دانت پیستے بولا۔ وہ جانتا تھا اس وقت اس کا دوست ہی انہیں پکڑ سکتا ہے ۔ و بائک چلانے میں ایک خاص مہارت رکھتا تھا۔ کیونکہ وہ چلاتا نہیں اُڑاتا تھا۔اُسے جاننے والوں میں مشہور تھا ۔
“اب آیا نہ اونٹ پہاڑ کے نیچے ۔ خیر مجھے کیا ملے گا۔ ” وہ مطمئن سا پوچھ رہا تھا۔
”تھپڑ“ وہ دل ہی دل میں بڑبڑایا۔
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Siyah Gulab by Aiza Khan Download pdf Siyah Gulab by Aiza Khan Download pdf سیاہ…
Qafas e Zahrab by Rimsha Sabir Download pdf Qafas e Zahrab by Rimsha Sabir Download…
Aakhri had by Mirror Hassan Download pdf Aakhri had by Mirror Hassan Download pdf is…
Zulmat by Marij Talib Download pdf Zulmat by Marij Talib Download pdf If you're looking…
Masal by Zoha Batool Binte Abid Download pdf Masal by Zoha Batool Binte Abid Download…
دوستی، راز اور محبت کی ایک دلکش داستان: میرال اور ماہین کی کہانی