Takht by Rimsha Riaz Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
ناول “تخت” مصنفہ رمشاء ریاض کی ایک زبردست، پراثر اور طاقتور کہانی ہے جو اقتدار، خاندانی انا اور بغاوت کے جذبے کو ایک ہی دھار میں بہا دیتی ہے۔ یہ صرف ایک ناول نہیں بلکہ ایک ایسی جنگ ہے جس میں رشتے، اصول اور خواہشات سب کچھ داؤ پر لگ جاتا ہے۔
سوات کی حسین وادیوں اور شاندار حویلیوں کے پس منظر میں لکھی گئی یہ داستان بظاہر خوبصورتی سے بھرپور ہے، مگر اس کے اندر سیاست، طاقت اور انا کے سیاہ سائے چھپے ہوئے ہیں۔
“تخت” دراصل طاقت کی اُس جنگ کی کہانی ہے جہاں سوال یہ نہیں ہوتا کہ کون صحیح ہے، بلکہ یہ ہوتا ہے کہ کون زیادہ مضبوط ہے۔
یہ ناول ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے:
کہانی گھومتی ہے دو مضبوط اور متضاد کرداروں کے گرد:
صاحبہ — ایک نوابی خاندان کی لڑکی، جو ظاہری شان و شوکت کے باوجود اندر سے آزادی کی طلبگار ہے۔
مھیب — ایک ایسا کردار جو دشمن کے گھر میں بھی بادشاہ کی طرح داخل ہوتا ہے، طاقت، اعتماد اور خطرے کی علامت بن کر۔
ان دونوں کے درمیان صرف رشتہ نہیں بلکہ ایک نظریاتی جنگ ہے—
ایک طرف آزادی، دوسری طرف اقتدار۔
“تخت” میں کئی گہرے موضوعات کو چھوا گیا ہے:
یہ ناول اس حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے کہ
کبھی کبھی سب سے بڑی جنگ انسان اپنے ہی لوگوں کے خلاف لڑتا ہے۔
رمشاء ریاض کا اندازِ تحریر نہایت جاندار اور اثر انگیز ہے۔ وہ منظر نگاری اور مکالموں کے ذریعے قاری کو کہانی کے بیچوں بیچ لے آتی ہیں۔ ان کے الفاظ میں ایک طاقت ہے جو قاری کو نہ صرف متاثر کرتی ہے بلکہ اسے سوچنے پر بھی مجبور کرتی ہے۔
“انقلاب لاؤ تو ایسا کہ ظالم کا تختہ الٹ کر رکھ دو۔”
یہ جملہ اس ناول کی روح ہے—
ایک ایسا اعلان جو صرف الفاظ نہیں بلکہ ایک مکمل نظریہ ہے۔
’’الیرا باجی؟ وہ جندب صاحب آ گئے!‘‘ وہ سلطانہ تھی، حویلی کی ملازمہ۔
الیرا کے ہاتھوں سے کلینڈر پھسلا اور فرش پہ جا گرا۔
اس نے دونوں ہاتھ منہ پہ رکھ لیے۔
’’میں آتی ہوں‘‘… گڑبڑا کر اس سے کہا۔ وہ بجلی کی سی تیزی سے اٹھی، جیسے وقت نہیں تھا۔ وہ سفید شلوار قمیص پہنے تھی۔ سلطانہ چلی گئی۔ الیرا نے کلینڈر وہیں رہنے دیا اور پھر دروازے کی سمت بھاگی۔ وہ اوپر والی منزل پہ تھی جہاں بہت سے کمرے تھے۔
ان کے تاثرات سرد تھے، ماتھے پہ بل تھے۔ ایک رعب تھا، وہ پروقار شخصیت کے مالک تھے۔ الیرا نے زخمی نظروں سے انھیں دیکھا، پھر نفی میں سر ہلاتی سیڑھیوں کی طرف بھاگی۔
اس کے پیروں میں جوتے نہیں تھے۔ دوپٹہ ڈھیلا ہوا، سر سے سرکا، کالے بالوں نے جھلک دکھائی۔ وہ بھاگے جا رہی تھی۔ اس نے دیکھا کہ کالے رنگ کی ٹیکسی حویلی میں رکی تھی۔ کوئی اس کی طرف پشت کیے ڈرائیور کو پیسے دے رہا تھا۔ الیرا کا سارا جسم برف ہو گیا۔
وہ شخص بھورے رنگ کی قمیض پہنے تھا۔ پیروں میں عام سے چپل تھے۔ ٹیکسی والا چلا گیا تو وہ پلٹا۔
اس کے بال تھوڑے بڑھ گئے تھے، کچھ ماتھے پہ اور کچھ کانوں کے اردگرد بکھرے تھے۔ کان میں ایک بالی تھی۔
اس کی آنکھیں شہد کی مانند تھیں۔ دراز قد، بڑھی شیو… وہ الیرا کو دیکھ کر ہلکا سا مسکرایا۔ الیرا ہنوز بت بنی کھڑی اسے دیکھ رہی تھی۔
’’مجھے پتا تھا صرف ایک شخص ہی منتظر ہو گا میرا!‘‘ وہ اس کی طرف آیا۔ الیرا اس سے لپٹ گئی۔
’’جندب…‘‘ وہ رونے لگی تھی…
’’رونا نہیں، اب آ گیا ہوں۔ سب ٹھیک کر دوں گا۔‘‘ وہ اس کو حصار میں لے کر اس کے سر پہ بوسہ دے کر بولا۔
’’چلو گی میرے ساتھ؟‘‘ جندب نے اس کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑا۔
اس نے فوراً سر کو خم دیا۔
جندب مسکرایا۔
’’میں بےقصور تھا الیرا۔ مگر انصاف نے دیر کر دی۔‘‘ (ہمیشہ کی طرح)۔ وہ اس کو ساتھ لگائے بولا تھا۔ ہونٹوں پہ شکوہ تھا۔
’’بس اب ہم دور چلے جائیں گے، بس تم اور میں!‘‘ وہ نرمی سے کہہ کر اس کے ساتھ اندر بڑھنے لگا۔
’’قاتل ہمارے گھر میں کیوں قدم رکھ رہا ہے، الیرا؟‘‘ وہ اندر بڑھنے ہی لگے تھے جب ایک گرج دار آواز پہ رکے…
قاتل؟ کیا ماجرا تھا؟
کیا وہ مجرم تھا؟
جعفری ہاؤس میں خاموشی چھا گئی تھی۔
کچھ راز کھلنے میں وقت لگتا ہے۔
گھڑیال کی ٹک ٹک اور وقت پلٹ گیا ایک بار پھر سے ماضی میں…
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Yadon se agay by Ayesha Saddiqa Download pdf Yadon se agay by Ayesha Saddiqa Download…
Main ne tumhein chuna kab tha by Farah Faryal Download pdf – An Emotional Urdu…
Ret Ki Lakeer afsana by Haider Kazmi Download pdf – A Spiritual Urdu Story of…
Haq e parwarish afsana by Zaviyar Khan Download pdf Haq e parwarish afsana by Zaviyar…
Ashna Chehre by Haya Chaudhary Download pdf A Deep Romantic Urdu Novel Review by Haya…
Aseeran e qafas by Mahnoor Shahid Download pdf Aseeran e qafas by Mahnoor Shahid Download…