Talash e noor by Hamna Tariq download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
Whether you enjoy heartfelt love stories or tales that dive into social and family issues, this novel has something special to offer every reader. It reflects the deep traditions of Urdu literature, enriched with strong characters, emotional twists, and unforgettable moments.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Dive into this captivating narrative and experience the emotional rollercoaster that makes Talash e noor by Hamna Tariq download pdf a must-read for every Urdu novel lover.
جو زندگی کی الجھنوں اور معاشرتی دباؤ میں اپنی پہچان کھو چکی تھی۔ خوابوں میں لپٹی اس کی دنیا اس وقت ٹوٹ گئی جب اسے اپنی مرضی کے خلاف ایک زبردستی کے رشتے میں جکڑا گیا۔
تعلیم کی خواہشمند، باوقار اور جذباتی حفصہ، تقدیر کے تھپیڑوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک ایسے سفر پر روانہ ہوتی ہے جو اسے ظاہری دکھاوت سے نکال کر باطنی نور کی طرف لے جاتا ہے۔
یہ کہانی صرف محبت اور درد کی نہیں، بلکہ سبر، دعا، اور روحانی تبدیلی کی بھی ہے۔ ناول میں رشتوں کے اتار چڑھاؤ، والدین کی توقعات، اور نوجوان نسل کی کشمکش کو نہایت جذباتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ کہانی ان دلوں کے لیے ہے جو زخم خوردہ ہیں مگر پھر بھی اللہ سے امید رکھتے ہیں۔
“تلاشِ نور” صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ دل کو چھو لینے والا ایک ایسا سفر ہے جس کا انجام ایمان اور سکون کی روشنی میں ہوتا ہے۔
************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
📧 Email:
Email address: mobimalik83@gmail.com
“یا اللہ… تو نے کیوں نہ بچایا مجھے؟” “میرے دل کی گہرائی، میری دعاؤں کا وعدہ… وہ سب کہاں گیا؟” “میں نے کب نماز چھوڑی تھی؟ کب حیا کا دامن چھوڑا تھا؟” “تو نے کیوں نہ دکھایا اُنہیں میرا دل؟”خاموشی۔نہ آسمان سے آواز آئی، نہ زمین نے گواہی دی۔
“تُو بھی خاموش ہو گیا؟” “کیا سب چھوڑ گئے؟ تُو بھی؟” حفصہ کے چہرے پر وہ آنسو تھے جو شکوہ بن چکے تھے۔ اس کا دل اللہ سے بھی خفا ہو چکا تھا، جیسے اللہ نے اُسے صرف آزمائش کے لیے بنایا ہو اور پھر اُسے بے سہارا چھوڑ دیا ہو۔”اب مجھ سے کچھ نہیں ہوگا…” “بس یہ سب ختم ہو جائے۔”
نہر کے کنارے پہنچی۔ پانی نیچے تیزی سے بہہ رہا تھا، اور اُس کا دل ٹوٹنے کی آخری آوازیں دے رہا تھا۔”میں تھک گئی ہوں… تُو سنتا نہیں، یہ دنیا مانتی نہیں… بس ایک قدم اور…”
وہ آگے بڑھی۔ آنکھیں بند کیں۔ سانس تھامی۔ اور دل میں آخری دعا جیسا شکوہ کیا—حفصہ کی سسکیاں جیسے اب ٹوٹنے لگیں۔لب کپکپا رہے تھے، دل جیسے کسی نازک دھاگے سے بندھا تھا —بس تھوڑا سا اور، اور سب بکھر جاتا۔مگر تب ہی…
اچانک ایک سائے نے اُسے گھیر لیا۔کسی نے پوری طاقت سے اُس کا ہاتھ کھینچا —ایسے جیسے کوئی ماں جلتے چولہے سے اپنے بچے کو چھین لیتی ہے،جیسے کسی نے موت کے منہ سے زندگی چھین لی ہو۔
حفصہ نے کچھ کہنا چاہا… پر ہونٹ ہلے نہیں۔آنکھیں پلکوں کے بوجھ تلے بند ہو گئیں —اور جسم… بےجان سا زمین پر ڈھیر ہو گیا۔سب کچھ دھندلا ہونے لگا —چاندنی، پانی، آوازیں… اور وہ لڑکی۔وہ لڑکی… جس کی آنکھوں میں خوف بھی تھا اور غصہ بھی،جس کے چہرے پر وہ شدت تھی جو صرف وہی محسوس کر سکتا ہے جو موت کے کنارے سے کسی کو واپس کھینچ لاتا ہے۔
“حفصہ…؟”اس نے جیسے آہستہ سے اس کا نام لیا —جیسے وہ جانتی ہو…یا شاید صرف سوچ رہی ہو کہ یہ وہی ہے…!وہ لڑکی زمین پر بیٹھ گئی۔حفصہ کا سر اپنی گود میں رکھا، اور تیزی سے اُس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے۔
“آنکھیں کھولو!””تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گی، سن رہی ہو؟””تم ابھی کہانی کا آخری صفحہ نہیں بن سکتی…!”
مگر حفصہ کا جسم بےحس تھاصرف سانس کی مدھم سی آہٹ باقی تھی،جیسے زندگی رسی کے ایک آخری سرے سے لٹکی ہو۔
وہ لڑکی ادھر اُدھر دیکھنے لگی۔سڑک سنسان، گلیاں خاموش، آسمان گواہ —مگر مدد کہیں نہیں۔
“اب کیا کروں؟””کہاں لے جاؤں؟”اُس نے جلدی سے اپنے دوپٹے سے حفصہ کو ڈھانپا،اور جیسے اس کے گرد ایک حفاظت کا دائرہ کھینچ دیا ہو۔
****************
Novels are available Here as in PDF and Online Read . You can download or read online through the links given below .
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Dear shaitaan aur zameer by Huda Download pdf – A Powerful Urdu Novel About Inner…
Kaisa laga mera mazak by Huda Download pdf – A Powerful Urdu Story About Respect,…
Thori si mohabbat to hai tum se by Huda Download pdf – A Heartfelt Urdu…
Haqeeqat by Huda Download pdf A Bold Critique of ‘Bold Novels’ in Urdu Digital Literature…
My Dear Shaitan by Huda Download pdf My Dear Shaitan by Huda Download pdf is…
Gumshuda by Maha Meer Download pdf – A Heart-Touching Urdu Novel of Identity, Fate &…