Usama Zaryab

Tilsim by Usama Zaryab Download pdf

Tilsim by Usama Zaryab Download pdf

Tilsim by Usama Zaryab Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

New Episode 1

Download link Online Reading

Summary About

ناول “طلسم” از اسامہ ذریاب — ایکشن، سسپنس اور جذبات کا سنگم

“طلسم” اسامہ ذریاب کی ایک ایسی تخلیق ہے جو اردو ڈیجیٹل ادب میں ایکشن، سسپنس اور انسانی جذبات کو ایک منفرد انداز میں یکجا کرتی ہے۔ کہانی کا آغاز ایک ہولناک حملے اور “بلیک روز” نامی دہشت کے خاتمے سے ہوتا ہے—مگر یہی انجام دراصل ایک نئے اور زیادہ خطرناک کھیل کی ابتدا ثابت ہوتا ہے۔

پانچ سال قید کاٹنے کے بعد جب شازم ارکان جیل سے باہر آتا ہے، تو اس کا استقبال اس کا وفادار دوست اسامہ کرتا ہے۔ یہ محض گولیوں اور دھماکوں کی کہانی نہیں، بلکہ ایک ایسی دوستی اور قربانی کی داستان ہے جو یونیورسٹی کے دنوں سے شروع ہو کر جیل کی سلاخوں تک پہنچتی ہے۔

“طلسم” ہمیں یہ بھی دکھاتا ہے کہ جب قانون انصاف دینے میں ناکام ہو جائے، تو انتقام کس طرح ایک خطرناک مگر مقدس جذبہ بن جاتا ہے۔


👥 کرداروں کا تعارف

شازم ارکان (قیدی نمبر 1999)


ایک خاموش مگر مہلک جنگجو، جس نے اپنے دوست کے لیے قتل کیا اور پانچ سال قید کاٹی۔

اسامہ ذریاب


شازم کا وفادار دوست، جو ہر حال میں اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہے اور دوبارہ خطرات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

طاہر (اے ایس پی)


دوست ہونے کے ساتھ ساتھ قانون کا نمائندہ، جو سائبر کرائم یونٹ میں رہتے ہوئے ڈارک ویب کے جرائم کا سراغ لگا رہا ہے۔

مسٹر بلیک (جونیئر)


“بلیک روز” کا بیٹا، جو اپنے باپ کی موت کا بدلہ لینے کے لیے انتقام کی آگ میں جل رہا ہے۔

ماہم فیروزہ


اسامہ کی منگیتر، ایک باحیا لڑکی جو ماضی کی خطرناک حقیقتوں سے بے خبر ہے۔

مومنہ ریحان
ایک بہادر صحافی، جو اپنی لاپتہ دوست کی تلاش میں خطرناک راستوں پر قدم رکھتی ہے۔


✍️ About the Writer – Usama Zaryab

اسامہ ذریاب ایک باصلاحیت اور منفرد اسلوب رکھنے والے اردو لکھاری ہیں، جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ ان کی سب سے بڑی طاقت ان کی شاندار منظر نگاری ہے، جس کے ذریعے وہ قاری کو کہانی کا حصہ بنا دیتے ہیں۔

“طلسم” میں انہوں نے جدید ٹیکنالوجی—جیسے سائبر کرائم اور ڈارک ویب—کو روایتی ایکشن کے ساتھ اس مہارت سے جوڑا ہے کہ کہانی حقیقت کے قریب محسوس ہوتی ہے۔ ان کے کردار جیتے جاگتے انسانوں کی طرح محسوس ہوتے ہیں، جن کے جذبات قاری کے دل پر اثر چھوڑتے ہیں۔

Download ( All Episode )

Episode 1

Read Online ( All Episode )

Episode 1

Short Sneak Peak Of Story


“ٹارگٹ لاک کر دیا گیا ہے، مسٹر بلیک!”

یہ اس گروہ کے کمانڈر کی آواز تھی جو وائرلیس پر ابھری۔ تمام کارندے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پوزیشن سنبھال چکے تھے اور ان کی بندوقوں کی نوکیں اسی گھر کی سمت تھیں۔ ابھی کچھ ہی لمحات بیتے تھے کہ گاڑیوں کے انجنوں کے شور نے رات کا سکون غارت کر دیا۔

جیسے ہی گاڑیوں کے شور سے ماحول کا تناؤ بڑھا، کھڑکی میں موجود سائے میں ہلچل ہوئی مگر اس سے پہلے کہ وہ کوئی جنبش کرتا، گھر پر چاروں طرف سے شعلوں کی بارش کر دی گئی۔

وہ سایہ نظروں سے اوجھل ہو گیا، شاید وہ فرش پر لیٹ گیا تھا یا پھر ان گولیوں کا رزق بن چکا تھا

جو سائلنسر لگی بندوقوں سے خاموشی سے داغی گئی تھیں۔ گولیاں چلنے کی آواز تو اتنی نہ تھی مگر جہاں وہ پیوست ہو رہی تھیں وہاں خاموشی کی کوئی پابندی نہ تھی۔

پہلے شیشوں کے ٹوٹنے کی کرچی کرچی آوازیں آئیں، پھر لوہے سے لوہا ٹکرانے کی بازگشت اور آخر میں گاڑیوں کے اس قافلے کے بریک لگنے کی چیخ۔

گاڑیاں رکتے ہی فائرنگ تھم گئی، جیسے سب پہلے سے ہی اس خونی کھیل کے ہر مرحلے سے واقف ہوں۔ آڈی کا پچھلا دروازہ کھلا اور ایک چھ فٹ طویل قامت شخص، سر پر ہیٹ سجائے باہر نکلا۔

 اس نے ہیٹ اتار کر گاڑی کی چھت پر رکھی۔ اس کے لمبے بال، جو کسی قید سے آزاد ہوئے تھے، بکھری ہوئی حالت میں چہرے کے دونوں طرف لہرانے لگے۔

عقب سے بال اس کے کوٹ کے کالر کو چھو رہے تھے۔ اسکے کچھ سیاہ بالوں میں کچھ سرمئی بال بھی چمک رہے تھے۔ نے ایک نظر آسمان کی جانب ڈالی تو چاند کی چمک اس کی آنکھوں میں منعکس ہوئی۔

اس نے ایک قدم بڑھایا اور اپنے دونوں بازو پھیلا دیے۔ کا لانگ کوٹ ہوا کے دوش پر لہرانے لگا۔ ابھی تین ہی قدم چلے تھے کہ پیچھے سے آنے والے ایک سائے نے، جو V8

سے اترا تھا اس کے ہاتھوں میں ایک راکٹ لانچر تھما دیا۔

“اس کی جان میں اپنے ہاتھوں سے لوں گا!”

اس کے لب ہلے اور ایک وحشت ناک آواز فضا میں گونجی۔ اگلے ہی لمحے راکٹ لانچر سے ایک آگ کا گولہ نکلا اور سیدھا پہلی منزل کی کھڑکی چیرتا ہوا گھر کے اندر جا گھسا۔ ایک زوردار دھماکے نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا۔

 ایک پل کو اندھیرے نے جہنم کا روپ لے لیا اور وہ مکان زمین بوس ہونے لگا۔ اس سے پہلے کہ ملبہ ساکت ہوتا، گاڑیوں سے اترے ہوئے باقی کارندوں نے بھی وہی کیا جو ان کے لیڈر نے کیا تھا۔

ان گنت راکٹ اس گرتے ہوئے مکان کی سمت بڑھے اور وہ گھر ایک بار پھر شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔ زمین دھماکوں کے تسلسل سے کانپ رہی تھی اور مکان کے ٹکڑے شعلوں میں بدل کر دور دور تک گر رہے تھے۔

جب مکان کا نام و نشان مٹ گیا، تب کہیں جا کر یہ حملہ رکا۔

“تاش کا آخری پتا بھی جل گیا۔۔۔”

راکٹ لانچر اس کے ہاتھ میں جھول رہا تھا، جسے اگلے ہی لمحے اس نے بے نیازی سے زمین پر پھینک دیا۔

وہ مڑا اور اپنی کار کی طرف بڑھا۔ چھت سے ہیٹ اٹھا کر سر پر رکھی اور ایک آخری نظر اس سلگتی ہوئی جہنم پر ڈالی۔

 ان اٹھتے ہوئے شعلوں کی روشنی میں اس کا چہرہ ایک لمحے کو واضح ہوا۔ لمبی گھنی داڑھی اور مونچھیں جن میں سفیدی نمایاں تھی اور آنکھیں جو ان شعلوں کی تپش سے چمک رہی تھیں۔

“امید ہے تم اپنی جنت میں پہنچ چکے ہو گے، طلسم!”

ایک طنزیہ ہنسی اس کے لبوں پر آئی اور وہ گاڑی میں بیٹھ گیا۔ چند منٹوں میں وہ پورا ہجوم وہاں سے ایسے غائب ہوا جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔ پانچ منٹ بعد، فضا ہیلی کاپٹروں کے شور اور سائرنوں کی آوازوں سے گونجنے لگی تھیں۔

****************

Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel

Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.

🎙️ What Is Likhari?

Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.

Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”

  1. Professor Khan ( Season 2 Professor Shah) by Zanoor Writes Complete PDF
  2. Tere ishq mein kya maine paya by Syeda Sehar Syedzadi Complete novel download pdf
  3. Dar e ishq per by Syeda Sehar Syed Zaadi Complete novel pdf
  4. “If This Novel Captivated You, Try These Reads”
  5. “Looking for More Like This? Explore Similar Stories”

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📌 Connect with us:

Instagram: ezreaderschoice_likharichannel

TikTok ID ; likhari.magazine

Email address: readerschoicemag@gmail.com


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Mubarra

Recent Posts

Sabz pathar by Amna Saleem Complete novel pdf

Sabz pathar by Amna Saleem Complete novel pdf Forced Marriage Sabz pathar by Amna Saleem…

17 hours ago

Ethen by Hayya Choudhary Complete novel pdf

Ethen by Hayya Choudhary Complete novel pdf Ethen by Hayya Choudhary Complete novel pdf ]…

17 hours ago

Lyari The History of Gangsters by Ali Abdullah Complete pdf

Lyari The History of Gangsters by Ali Abdullah Complete pdf — The Untold Story Behind…

2 days ago

Be a dark Empathby Syeda Noor-ul-ain Complete pdf

Be a dark Empathby Syeda Noor-ul-ain Complete pdf Be a dark Empathby Syeda Noor-ul-ain Complete…

3 days ago

Mehrban by Beenish Arslan Download pdf

Mehrban by Beenish Arslan Download pdf Mehrban by Beenish Arslan Download pdf is a beautifully…

3 days ago