Wafa ka maan by Haya Chaudhary Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
کہانی کی مرکزی کردار، جو حساس اور جذباتی طبیعت کی مالک ہے۔ وہ اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل پر لے لیتی ہے اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتی ہے۔ گھر میں والدہ کی سختی اور طعنوں، بہن کے ساتھ ہونے والی نوک جھونک اور شیران کے ساتھ اپنی مرضی کے
خلاف طے ہونے والی منگنی نے اسے مزید الجھنوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔ دوسری طرف، عریض خان کی مخلص اور بے لوث محبت اسے ایک ایسے رشتے کا احساس دلاتی ہے جس میں اسے سمجھنے اور سنبھالنے والا کوئی موجود ہے۔
کہانی کا مرکزی کردار، ایک باوقار، محنتی اور خوددار وکیل۔ ملالہ سے آٹھ سال بڑا اور طبیعتاً سنجیدہ ہے۔ وہ ملالہ کی حساس طبیعت، جذبات اور معصومیت کو سمجھتا ہے اور اس کے لیے محبت کے ساتھ ساتھ سکون اور تحفظ کا ذریعہ بنتا ہے۔ ملالہ کی پریشانیوں کے باوجود وہ اس کا ساتھ نبھانے کے لیے پرعزم رہتا ہے۔
ملالہ کی والدہ، جو روایتی سوچ رکھنے والی سخت مزاج خاتون ہیں۔ وہ ملالہ کے جذبات اور حساس طبیعت کو سمجھنے کے بجائے اکثر اسے طعنے دیتی ہیں اور شیران کے ساتھ اس کی شادی پر زور دیتی ہیں، جس سے ملالہ کی پریشانیاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔
ملالہ کی بہن، جو شوخ، خوش مزاج اور شرارتی طبیعت رکھتی ہے۔ دونوں بہنوں کے درمیان اکثر آئی فون، ہاٹ اسپاٹ اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، لیکن ان سب کے باوجود ماریہ دل سے اپنی بہن کی فکر کرتی ہے۔
ملالہ کا منگیتر، جو خود غرض، ضدی اور انا پسند طبیعت کا مالک ہے۔ خاندانی رشتے کی بنیاد پر وہ ملالہ پر اپنا حق سمجھتا ہے اور اس کی مرضی اور جذبات کو اہمیت نہیں دیتا۔ اس کا رویہ اور طنزیہ انداز ملالہ کے لیے مزید ذہنی الجھن کا سبب بنتا ہے۔
ملالہ کی قریبی دوستیں اور ہم راز، جو مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیتی ہیں۔ نور خاص طور پر ملالہ کو جذبات کے بجائے حقیقت پسندانہ انداز میں فیصلے کرنے اور عریض کے معاملے میں محتاط رہنے کا مشورہ دیتی ہے۔
عریض خان کی بہن، جو عریض کے ہسپتال میں داخل ہونے کے موقع پر ملالہ سے رابطے میں آتی ہے۔ بعد میں وہ ملالہ اور عریض کے تعلق کو سمجھتی ہے اور ان دونوں کے رشتے کو پسند کرنے لگتی ہے۔
“مجھ سے بات کیوں نہیں کرتی؟ اتنا عرصہ ہو گیا ہے منگنی کو، شادی سر پر ہے، اور آپ کے نخرے کم نہیں ہو رہے۔”
شیران کی بات سنتے ملالہ نے آنکھیں گھمائی تھیں۔
“میرے کوئی نخرے نہیں ہیں۔”
“اچھا، پھر اپنی ایک تصویر سینڈ کریں۔”
“میں نے بنائی نہیں۔”
“ابھی بنا کر مجھے سینڈ کریں۔”
“میں نے نہیں کرنی، میرا دل نہیں تصویر بنانے کا۔”
“اگر آپ نے نہ سینڈ کی تو میں ماریہ سے منگوا لوں گا۔”
“ملالہ، آپ اتنی ڈھیٹ کیوں ہیں؟ میرے ساتھ ضد مت کیا کرو۔ مجھے تصویر سینڈ کرنا پسند نہیں؟ میں منگیتر ہوں تمہارا، یاد ہے یا بھول گئی ہو؟”
“کوئی اور بات؟” ملالہ نے اس کی بات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھا تھا۔
“اپنا ایٹیٹیوڈ ختم کرو۔ کس چیز کے اتنے نخرے ہیں؟ میں چچی سے بات کروں گا، وہ خود کر لیں گی سیٹ آپ کو۔”
“تو یہ تم پہلی بار نہیں کرنے لگے۔”
“میں نے اب آپ کو کال نہیں کرنی۔ ہر وقت جلی کٹی رہنے کی تمہیں عادت ہے۔ فضول کام کروا لو تم سے۔ ناول پڑھنا، یا آئے روز سننے کو ملتا ہے کہ ملالہ نے شادی کی ڈیٹ مزید چند مہینے آگے کروا دی ہے۔”
“تمہیں میرا ہر کام ہی فضول لگتا ہے۔ مجھ سے ہر وقت جی حضوری کی امید مت رکھا کرو۔ منگیتر اور بیوی میں بہت فرق ہوتا ہے۔”
“کر لو جتنی باتیں کرنی ہیں۔ شادی تو مجھ سے ہی کرو گی۔ اتنا تو جانتا ہوں تم مجھے پسند نہیں کرتیں، مگر تم کر بھی کچھ نہیں سکتیں۔”
ماریہ مسکراہٹ ضبط کیے بولی “کیا ہوا؟ پھر سے دونوں کی لڑائی ہو گئی؟”
“فضول دماغ خراب مت کرو۔ اگر اس نے تمہیں میسیج کیا میری تصویر کے لیے اور تم نے سینڈ کی تو میں بابا کو بتا دوں گی۔ پھر تم جانتی ہو بابا کو بھی بہت اچھے سے۔”
“میں نہیں کرتی سینڈ۔ تمہاری تو ہو گئی منگنی۔ خاندان میں تم تو اپنے حق میں بول نہیں سکی تھیں۔ میں ان جیسے دھوکے باز لوگوں میں کبھی شادی نہیں کروں گی۔ سب انتہائی خودغرض اور لالچی ہیں۔ کہیں بھی شادی ہو، مگر فیملی میں نہیں۔”
“میں تمہارا یہاں کبھی ہونے بھی نہیں دوں گی۔”
“اچھا، اب زیادہ سٹریس مت لینا۔ فضول میں بی پی لو ہو جائے گا۔”
“نہیں لیتی۔ اُٹھ کر روم صاف کرو، جو اتنا پھیلا کر سوتی ہو۔ بچی نہیں ہو، جو اتنا گندا کر دیتی ہو۔”
ملالہ صوفے پر ہی لیٹ گئی تھی۔ سارا موڈ سخت خراب ہو چکا تھا۔
دل میں ایک بار پھر شدت سے اللہ سے دعا کی تھی۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Woh awaz jo suni na gayi afsana by Shehr Bano Download pdf Woh awaz jo…
Sang e mah by Hareem Ahmed Download pdf Sang e mah by Hareem Ahmed Download…
Ishq e benishan by Malahim Naz Download pdf Ishq e benishan by Malahim Naz Download…
Aseer by Ayesha Hayat Download pdf Aseer by Ayesha Hayat Download pdf "اسیر" مصنفہ عائشہ…
Sabz Parcham Ke Waris by Zar Hayat Download pdf Sabz Parcham Ke Waris by Zar…
Umeed by Qudsia Download pdf Umeed by Qudsia Download pdf امید — قدسیہ | مختصر…