Tu jany na by Arfa Ejaz Complete PDF
Comparison by Arfa ejaz Complete
Dheery dheery se tera hua by Arfa Ijaz Complete PDF
Tera mera pyaar by Arfa Ejaz Complete PDF
Ishq o junoon by Arfa Ejaz Complete PDF
Ik ho gaye hum our tum by Arfa Ejaz Complete PDF
Mery humnawa by Arfa Ejaz Complete PDF
ان کے گھر کے سامنے آ کر اس نے دستک دینے کے لیے ہاتھ اٹھایا تو دروازہ خود بخود کھل گیا تھا کیونکہ ان تینوں کے جانے کے بعد کسی کو دروازے کو کنڈی لگانے کی توفیق نہیں ہوئی تھی وہ کندھے اچکاتے وہ دروازہ کھول کے اندر داخل ہوا تھا مگر صحن میں درخت کی چھاؤں کے نیچے بیٹھی دادو پھپھی کو دیکھ کے اس کا رنگ اڑا تھا”یہ پھر آ گئی ہیں اس سے پہلے کہ ان کی نظر تم پہ پڑے ارسلان میاں یہاں سے بھاگ لو” ارسلان خود سے بڑبڑاتا واپسی کے لیے مڑا تھا مگر بری قسمت دادو پھپھی کی نظر اس پہ پڑ چکی تھی”اوئے لڑکے رک ادھر آ” ان کے بلانے پہ ارسلان مرے مرے قدم اٹھاتا ان کی طرف بڑھا تھا اپنے کمرے میں بیٹھی نویرہ بھی دروازہ کھلنے کی آواز سن کے کمرے سے باہر آئی تھی اور ارسلان کو دادو کی طرف بڑھتے دیکھ کر اسے ہنسی آئی تھی اس کی پچھلی درگت وہ ابھی تک بھولی نہیں تھی”جی” ان کے پاس پہنچتے ارسلان کے حلق سے پھنسا پھنسا جی نکلا تھا “تم بھی حسین کے ہونے والے داماد ہو نا؟” انہوں نے اسے اوپر سے نیچے تک دیکھتے پوچھا تھا اور ارسلان نے بس سر ہلانے پہ اکتفا کیا تھا”نام کیا ہے تمہارا؟ اور کچھ کرتے بھی ہو یا ابھی تک پڑھ ہی رہے ہو؟” دادو کے اگلے سوال پہ ارسلان کا دل کیا اپنا سر پیٹ لے ابھی ڈیڑھ مہینہ پہلے ہی تو اس نے بتایا تھا کہ وہ ابھی پڑھ ہے اور ڈیڑھ مہینے بعد وہ پھر وہی سوال کر رہی تھیں “جی ارسلان نام ہے میرا اور ابھی تک پڑھائی مکمل نہیں ہوئی” ارسلان نے تحمل سے جواب دیا تھا”لو بھلا مجھے تو ان شہریوں کی سمجھ نہیں آتی گھوڑے گھوڑے جتنے ہو گئے ہیں اور ابھی تک ان کی پڑھائیاں ہی ختم نہیں ہو رہیں وہ دوسرا بھی کہہ رہا تھا ابھی پڑھ رہا ہوں چلو خیر ہمیں کیا” تھوڑی پہ ہاتھ جماتے وہ بڑبڑائی تھیں اور آخر میں ہمیں کیا کہہ کے کندھے اچکائے تھے “لڑکے تجھے یہ نہیں پتہ جس گھر میں منگنی ہو شادی تک وہاں نہیں آتے ہمارے گاؤں میں تو منگنی سے شادی تک کے دورانیے میں لڑکا لڑکی اک دوسرے کو دیکھتے تک نہیں ہیں بات کرنا تو دور کی بات ہے” دادو نے اتراتے ہوئے اپنے گاؤں کا ذکر کیا تھا “آپ کا گاؤں بھی آپ کی طرح عجوبہ ہی ہے” ارسلان دھیمے سے بڑبڑایا تھا”کیا منہ ہی منہ میں بولے جا رہا ہے اونچا بول” اس کے ہلتے ہونٹ دیکھ کر دادو نے اسے گھرکا تھا”کچھ نہیں میں تو کہہ رہا تھا میں تو نویرہ کی انگلی کا سائز پوچھنے آیا تھا اماں نے بھیجا تھا آپ پلیز اسے کہہ دیں” ارسلان نے ہڑبڑاتے ہوئے بات بنائی تھی دادو کے آواز دینے سے پہلے ہی نویرہ ہنستے ہوئے اندر گئی تھی اور اک سادہ سا چھلا لیے باہر آئی تھی تا کہ ارسلان کو دے سکے”یہ تم نے کدھر منہ اٹھایا ہوا یہ مجھے دو میں دے دیتی ہوں تم اندر جاؤ دوبارہ میں تمہیں اس کے سامنے نہ دیکھوں” دادو نے نویرہ کے ہاتھ سے چھلا جھپٹتے ہوئے اسے جھاڑ بھی پلائی تھی اور اس دفعہ ہنسنے کی باری ارسلان کی تھی”لڑکے کون سا لطیفہ سنایا ہے کسی نے یہاں جو دانت نکال رہا ہے یہ پکڑ اور اپنی شادی تک دوبارہ یہاں شکل مت دیکھانا” دادو نے چھلا ارسلان کے ہاتھ پہ پٹختے ہوئے کہا تھا ارسلان کا چہرہ اترا تھا اور نویرہ نے اپنی مسکراہٹ ضبط کی تھی”میں تو آؤں گا بلکہ روز آؤں گا میری بہنوں کی شادی ہے اور میں نہ آؤ امپوسبل” ڈھٹائی سے انہیں جواب دیتے ان کی کسی جوابی کارروائی سے پہلے وہ وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا تھا اس کے جاتے نویرہ بھی اندر کی طرف بڑھ گئی تھی مبادا کہی توپوں کا رخ اس کی طرف نہ ہو جائے پیچھے دادو بس بڑبڑا کے رہ گئی تھیں
If you have any issue regarding Downloading, Online reading or any other then let us know in the contact us section or in the comments below or any other social media platform. We are waiting for your precious suggestions and ideas to make our work better and successful.
Click on the Links to continue reading
If you have problem in download please click this Below link
How to download novels and books in pdf ?
یہ کہانی ہے اس لڑکی کی جسکو وقت نے بربادکیا اسکو اپنوں سے جدا کر…
Hasil e zeest novel by Noreen Noori Part 1 Hasil e zeest novel by Noreen…
Dastoor e zindagi by Zoha Batool Binte Abid Episode 1 Dastoor e zindagi by Zoha…
Yaar bin eid kahan novel by Amman Akram EID NOVELS Yaar bin eid kahan novel…
Kathnaiyan by Sehrish Amaan Kathnaiyan by Sehrish Amaan Complete novel download pdf . This is…
Garift e junoon by Fatima Nazir Khan Episode 1 Garift e junoon by Fatima Nazir…