“آتشِ مہر” از قلم منزہ نیاز ایک خوبصورت رومانوی ناول ہے جس میں محبت، نفرت، سسپنس، جذبات اور ہلکی پھلکی شرارتوں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔
کہانی کے مرکزی کردار مہر اور آتش ایک دوسرے سے بالکل مختلف مزاج رکھتے ہیں، مگر
قسمت انہیں ایک ایسے رشتے میں باندھ دیتی ہے جہاں نفرت آہستہ آہستہ محبت میں بدلنے لگتی ہے۔
مہر ایک شوخ، نٹ کھٹ اور بےتکلف لڑکی ہے جس کی باتیں کبھی ختم نہیں ہوتیں، جبکہ آتش سنجیدہ، نفاست پسند اور
اپنے اصولوں کا پابند انسان ہے۔ اسے شور، ہنگامہ اور غیر ضروری باتیں بالکل پسند نہیں۔ والد کے اچانک انتقال کے بعد گھر
اور کاروبار کی ذمہ داریاں سنبھالنے والا آتش مہر کی بےتکلف گفتگو سے اکثر تنگ آ جاتا ہے،
مگر وہ یہ نہیں جانتا کہ یہی شور شرابہ ایک دن اس کی خاموش زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ بن جائے گا۔
مشعل اور زریاب کی محبت اپنی الگ رنگت رکھتی ہے، جبکہ عینی اور امان کی نوک جھونک، ہنسی مذاق اور
ازدواجی زندگی کہانی میں دلچسپ اور خوشگوار رنگ بھرتی ہے۔
دوسری جانب ایمل اور اریس رافع کی پراسرار اور جذباتی داستان ناول میں ایک سنجیدہ اور گہرا پہلو پیدا کرتی ہے، جو قاری کو کئی سوالات پر غور کرنے پر مجبور کرتی ہے۔
“آتشِ مہر” صرف دو مختلف مزاج رکھنے والے لوگوں کی محبت کی کہانی نہیں، بلکہ یہ اس خوبصورت حقیقت کو بھی اجاگر کرتی ہے
کہ سچی محبت وقت کے ساتھ دلوں میں موجود تلخیوں، غلط فہمیوں اور فاصلے کو ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔
جہاں ایک طرف رشتوں کی آزمائش ہے، وہیں دوسری طرف محبت کے وہ رنگ بھی ہیں جو زندگی کو مکمل بنا دیتے ہیں۔
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
” اکیلے بیٹھنا بری بات ہے ہمیں بھی تو ساتھ بٹھاؤ نا”
اس کا شیطانی چہرہ ونڈ شیڈ کے آر پار صاف دکھ رہا تھا ایمل نے بے چینی سے نظر موڑ لی، مگر دوسرا لڑکا کار کے بالکل قریب آگیا
” بہت ایٹیٹیوڈ ہے شاید اپنے عاشق کا انتظار کر رہی ہے”
تیسرے نے ہاتھ سے کار کا ہینڈل جھٹکے سے کھولا مگر ایمل نے جھٹ سے اندر لاک کر دیا
” لاک کرنے سے کیا ہوگا گڑیا تیرا عاشق خود ہی تجھے چھوڑ گیا ہے ہمارے لیے “
وہ لڑکا شیطانی ہنسی ہنسا ایمل کا دل بند ہونے لگا اس نے فون اٹھایا رافع کا نمبر دکھ رہا تھا جلدی سے کال ملائی مگر کوئی جواب نہیں آیا
” رافع کہاں ہو تم؟”
ایک نے آگے بڑھ کر زور سے کار کے شیشے پر مکا مارا
” چلو میڈم کو اپنے لیے نکالتے ہیں”
اور اگلے ہی لمحے انہوں نے لاک توڑ دیا ایمل چیخ پڑی
” نہیں ہاتھ مت لگاؤ مجھے “
مگر انہوں نے زور سے اس کا دوپٹہ کھینچ کر کار سے باہر گرا دیا ایمل نے گھبراہٹ میں کار کا دروازہ پکڑا لیکن دوسرے نے اس کا ہاتھ جھٹکے سے ہٹا دیا
” بھاگ نہیں سکتی جان من “
ایمل نے چیخنے کی کوشش کی مگر ایک نے اس کی منہ پر زور سے ہاتھ رکھ دیا اس کے آنسو گرنے لگے
ایک نے اس کا ہاتھ تھام لیا دوسرے نے زبردستی اس کے بالوں کو پکڑا اور تبھی ایک چیخ گونجی
مگر وہ ایمل کی نہیں تھی ان لڑکوں کی آنکھوں میں دہشت اتر گئی جو انسان سامنے کھڑا تھا وہ، وہ نہیں تھا جسے ایمل جانتی تھی
ایک لڑکا ہوا میں اچھلا اور کار کی بونٹ پر جا گرا اس کا منہ خون سے بھر گیا تھا رافع کی آنکھوں میں خون اتر آیا وہ لڑکا
جو ہنس رہا تھا اب وہ پیچھے ہٹنے لگا مگر رافع نے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اگلے ہی سیکنڈ
کریک۔۔۔۔ شیشے کے ساتھ لڑکے کی چیخ بھی ٹوٹ گئی تیسرا لڑکا بھاگنے لگا رافع نے گن نکالی مگر چلائی نہیں بلکہ گن کا بٹ اٹھایا اور
سیدھا اس کے سر پہ دے مارا اس کی خوفناک چیخ نکلی اور پھر سناٹا چھا گیا
رافع نے اپنے سامنے کھڑے لڑکے کا کالر دبوچا اور اس کے کان کے پاس جھک کر ٹھنڈی آواز میں بولا
” اگر کسی عورت کو ہاتھ لگانے کا اتنا ہی شوق ہے تو ابھی کے ابھی تیرے دونوں ہاتھ توڑ دوں گا تیرے لیے بہتر ہوگا زندگی بھر گھٹنوں پر چلنا سیکھ لے “
تبھی رافع نے اتنی زور سے تھپڑ مارا کہ لڑکا الٹا گر گیا
” آج تو بس وارننگ دی ہے اگلی بار سیدھا قبر میں اتار دوں گا “
وہ لڑکے گرتے پڑتے بھاگ گئے رافع نے ایمل کی طرف دیکھا وہ ایک کونے میں سمٹی ہوئی تھی اس کا
چہرہ سفید اور آنکھوں میں آنسو تھے وہ رافع کو پہلی بار اس طرح دیکھ رہی تھی
رافع اس کے پاس گیا اور نرمی سے اس کا ہاتھ پکڑ لیا
” میں تمہیں اگنور کر سکتا ہوں، میں تم سے دور رہ سکتا ہوں ، مگر کسی اور کی گندی نظر تم پر برداشت نہیں کر سکتا”
ایمل نے زمین کی طرف دیکھا مگر رافع نے اس کا چہرہ اپنی طرف اٹھایا۔ اس کی آنکھیں آنسوؤں سے لبریز تھیں۔
” میرے ساتھ اس طرح نہیں کرو ورنہ پھر ڈرنا مت”
ایمل نے سانس روک کر دیکھا یہ دھمکی تھی یا حق؟ رافع نے اس کے آنسو دیکھے پھر انگوٹھے سے اس کے گال پر گرتے آنسو پونچھے
” اب تمہیں کبھی بھی رونا نہیں پڑے گا جو تمہیں تکلیف دے گا اس کا یہی انجام ہوگا جو تم نے ابھی دیکھا”
رافع نے اس کے کلائی پکڑ کر اپنی طرف کھینچا
ایمل نے اس کے چہرے کی طرف دیکھا وہ ایک لفظ تک نہیں بولی تھی اس کا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا، رافع نے اس کے
ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ہونٹوں سے لگایا مگر آنکھیں ایمل پر ہی ٹکی ہوئی تھیں
” تمہیں مجھ سے ڈر لگ رہا ہے؟”
ایمل نے ہلکی سی چیخ ماری مگر اگلے ہی سیکنڈ رافع نے اس کا چہرہ اپنے سینے سے لگا لیا
” شش۔۔۔۔ میری جان جب تک تم میرے پاس ہو تمہیں کوئی چھو بھی نہیں سکتا”
ایمل کانپنے لگی تھی
” یہ مت بھولنا ایمی، میں محبت کرنا بھی جانتا ہوں اور اگر کوئی تمہیں مجھ سے چھیننے کی کوشش کرے گا تو تباہی مچانا بھی”
اس کے الفاظ ایمل کے دل میں اتر گئے اسے سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ وہ اس شخص سے کبھی بھاگ بھی پائے گی یا نہیں
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Gardish-E-Ayyam by Laila Kiran Ali Download pdf Gardish-E-Ayyam by Laila Kiran Ali Download pdf گردشِ…
Sharai Parda aur Namahram Series by Tayaba Tariq Download pdf Sharai Parda aur Namahram Series…
Salsal by Aleena Waqas Download pdf Salsal by Aleena Waqas Download pdf is a beautifully…
Khamosh gawah by Fiza Ejaz Download pdf Khamosh gawah by Fiza Ejaz Download pdf خاموش…
Werewolf by Eman Chaudhary Download pdf Werewolf by Eman Chaudhary Download pdf s, وئیرولف —…
Akhir tak by Bint-e-Riaz Download pdf Akhir tak by Bint-e-Riaz Download pdf is a beautifully…