Salsal by Aleena Waqas Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
“صلصال” از قلم علینہ وقاص ایک پُراسرار، فکری اور گہرائی لیے ہوئے اردو ناول ہے جو انسانی فطرت، احساسات، وجود اور زندگی کے اُن پہلوؤں کو موضوع بناتا ہے جن پر عموماً ہماری نظر نہیں جاتی۔
ناول کا عنوان قرآنِ پاک میں بیان ہونے والی انسان کی تخلیق کے تصور “صلصال” یعنی کھنکتی ہوئی مٹی سے ماخوذ ہے۔ یہی تصور انسان کے وجود، اس کی کمزوریوں، اندرونی خلا اور فطرت کے مختلف رنگوں کو سمجھنے کی ایک علامتی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
صلصال محض ایک روایتی کہانی نہیں بلکہ ایک ایسا فکری سفر ہے جو قاری کو انسانی رویوں، جذبات اور وجود کی حقیقت پر غور کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ کہانی کے مختلف پہلو انسان کو اپنے اندر جھانکنے اور زندگی کو ایک مختلف زاویۂ نظر سے دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔
یہ ناول صرف پڑھنے کے لیے نہیں، بلکہ سوچنے، محسوس کرنے اور سمجھنے کے لیے ہے۔ ہر صفحہ قاری کے ذہن میں ایک نیا سوال پیدا کرتا ہے اور اسے انسانی فطرت کی اُن گہرائیوں تک لے جاتا ہے جہاں حقیقت ہمیشہ ویسی نہیں ہوتی جیسی دکھائی دیتی ہے۔
اگر کوئی کہانی قاری کو اپنے بارے میں، اپنے احساسات اور زندگی کے کسی پوشیدہ پہلو کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دے، تو شاید یہی اس کہانی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ “صلصال” بھی ایک ایسا ہی سفر ہے، جس کا اصل مقصد صرف کہانی سنانا نہیں بلکہ کچھ سوچنے اور سمجھنے کے لیے چھوڑ جانا ہے۔
احیار احمد۔
ایک پاکستانی شہری، جس کا نام گزشتہ کئی دنوں سے روسی ذرائع ابلاغ میں ایک معمہ بن کر گردش کر رہا تھا۔
اس پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ریاستی رازوں تک غیر قانونی رسائی، حساس معلومات کے حصول اور ایک خفیہ نیٹ ورک سے تعلق جیسے الزامات نے اس مقدمے کو معمول کی عدالتی کارروائی نہیں رہنے دیا تھا۔
مگر اصل سوال کچھ اور تھا۔
احیار احمد روس آیا کیوں تھا؟
اور اس سے بھی بڑھ کر۔۔۔
وہ اس جگہ تک پہنچا کیسے، جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا
عدالت کے اندر خاموشی تھی۔
وسیع کمرۂ عدالت کی بلند چھت پر نصب قدیم فانوس کی مدھم روشنی لکڑی کی نشستوں پر بکھری ہوئی تھی۔ دیواروں پر لگی گھڑی کی ٹک ٹک اس خاموشی کو اور نمایاں کر رہی تھی۔ سامنے جج کی بلند نشست تھی، جبکہ دونوں جانب وکلا کی میزوں پر موٹی فائلیں کھلی پڑی تھیں۔
صحافیوں کو مخصوص نشستوں پر بٹھایا جا چکا تھا۔استغاثہ کا وکیل اپنی فائل کے صفحات ترتیب دے رہا تھا۔
دفاع کا وکیل قدرے جھکے ہوئے انداز میں اپنے کاغذات دیکھ رہا تھا۔
پھر عدالت کا دروازہ کھلا۔
دو سیکیورٹی اہلکار اندر داخل ہوئے۔ان کے درمیان ایک نوجوان تھا۔
کمرۂ عدالت کی تقریباً ہر نگاہ اس کی طرف اٹھ گئی۔
احیار احمد۔
لمبا قد، مضبوط جسامت، سیاہ بال جن کی چند لٹیں پیشانی پر بکھری ہوئی تھیں اور گہری آنکھیں جن میں ایک عجیب سا سکون تھا۔ اس نے سیاہ رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا اور گردن کے گرد گہرا مفلر لپٹا ہوا تھا۔ چہرے پر کئی دنوں کی تھکن کے آثار ضرور تھے، مگر شکست کا کوئی نشان نہیں تھا۔
اس کی کلائیوں پر ہتھکڑی تھی۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Gardish-E-Ayyam by Laila Kiran Ali Download pdf Gardish-E-Ayyam by Laila Kiran Ali Download pdf گردشِ…
Sharai Parda aur Namahram Series by Tayaba Tariq Download pdf Sharai Parda aur Namahram Series…
Aatish e mehr by Munazza Niaz Download pdf آتشِ مہر — محبت، نفرت اور جذبات…
Khamosh gawah by Fiza Ejaz Download pdf Khamosh gawah by Fiza Ejaz Download pdf خاموش…
Werewolf by Eman Chaudhary Download pdf Werewolf by Eman Chaudhary Download pdf s, وئیرولف —…
Akhir tak by Bint-e-Riaz Download pdf Akhir tak by Bint-e-Riaz Download pdf is a beautifully…