Adhoory khawab by Muhammad Tariq Abbasi Complete novel is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
Whether you enjoy heartfelt love stories or tales that dive into social and family issues, this novel has something special to offer every reader. It reflects the deep traditions of Urdu literature, enriched with strong characters, emotional twists, and unforgettable moments.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
Dive into this captivating narrative and experience the emotional rollercoaster that makes Adhoory khawab by Muhammad Tariq Abbasi Complete novel a must-read for every Urdu novel lover.
“ادھورے خواب” ایک جذباتی اور انتقامی موضوع پر مبنی ناول ہے جس کی مرکزی کردار الکا نامی ایک باہمت لڑکی ہے۔ الکا کو اپنے آفس کے ساتھی جنید سے محبت ہو جاتی ہے، اور یہ محبت جلد ہی شادی کے بندھن میں بدل جاتی ہے۔
لیکن محبت کے اس بندھن میں خوشی کی بجائے تکلیف کا سفر شروع ہوتا ہے، کیونکہ جنید کی ماں الکا کو پسند نہیں کرتی۔ شادی کے بعد الکا کو ساس کی طرف سے بہت سی سازشوں، تکلیفوں اور بےجا الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ کہانی اس لڑکی کی ہے جو اپنے پیار کے لیے سب کچھ قربان کر دیتی ہے، مگر جواب میں نفرت، سازش اور تکلیفیں پاتی ہے۔ ناول میں انتقام کا عنصر بھی شامل ہے، جہاں الکا اپنی خودی، عزت اور خوابوں کے لیے آواز بلند کرتی ہے۔
“ادھورے خواب” نہ صرف ایک لڑکی کی جدوجہد کی کہانی ہے بلکہ یہ ہمارے معاشرتی رویوں اور رشتوں میں چھپی تلخیوں کو بھی بےنقاب کرتا ہے۔
****************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
Novels are available Here as in PDF and Online Read . You can download or read online through the links given below .
’’جیسا تم چاہو یہ خادم ویسا ہی کرے گا‘‘۔
’’پھر بھی پتا تو چلے کہ کیا کروگے تم اور کیا ہوگا؟‘‘۔
’’تمہارا ایک ہی تو سپنا ہے جو اب میرا بھی بن چکا ہے‘‘۔
’’وہ کیا؟‘‘۔
’’میرا ہاتھ پکڑ کہ تاج محل کے سامنے بیٹھ کر گھنٹوں تاج محل کو دیکھنا٬ یہی نا؟‘‘
’’جنید ادھورا خواب کیوں بتا رہے ہو؟‘‘.
’’ارے کب آدھا کہا میں نے۔جو تم نے ایک سو دفعا مجھے کہا ہے٬ وہی تو میں نے دہرایا ہے اور کیا‘‘۔
’’اچھا میں نے یہ کب بولا ہے کہ گھنٹوں تک٬ ہاں!‘‘
’’سوری سوری! پورا دن بیٹھ کر تاج کو دیکھنا٬ یہی نا۔۔؟‘‘.
’’واہ! جناب آپ بھی خوب ہیں٬ جب آپ کو ابھی سے ہی میرے خواب اور اس سے جُڑی خواہش کو بھول جانے کی بیماری لگ چکی ہے٬ تو شادی کے بعد خواب کو پورا کرنا تو دور٬ یہ خواب ایک خواب ہی رہنے دوگے مجھے لگ رہا ہے‘‘۔
’’کہو‘‘۔ میں نے بھی اُس کی پکار پر اُس کی طرف دیکھ کر کہا۔
’’کیا تمہیں مجھ پر اور میری محبت پر بس اتنا ہی اعتبار ہے؟ یا میں اتنا اہل ہی نہیں کہ تمہارا کہا ہوا کچھ بھی پورا نہ کر سکو ں؟‘‘. جنید کا چہرا ایک دم ذرا اُداس سا لگنے لگا۔
’’میرا وہ مطلب نہیں تھا٬ جُنی قسم سے‘‘۔ الکا نے فوراً کہا۔
’’دیکھو الکا‘‘۔ اُس نے پیار سے میرا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیکر کہا۔’’ زندگی دھوپ چھاؤں جیسی ہے۔ ہم قدم قدم پر ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے بھی۔ کبھی بھول کہ یہ نہ سوچنا کہ میں بدل جاؤنگا۔ کہو تو قسم کھاؤ ں تاج محل کی‘‘۔ وہ بول کہ مسکرا نے لگا٬ اور اُس کی اس بات پر ہم دونوں ہی ہنسے لگے۔ یہاں تک کہ باتوں باتوں میں وقت گذرنے کا پتا ہی نہیں چلا۔ اچانک میرے دماغ کا الارم تب ہی بجا٬ جب میں نے اپنی کلائی میں گھڑی پر نظر ڈ الی اور میری چیخ نکلتے نکلتے رہ گئی۔
’’کیا ہوا؟ ‘‘ جنید پر یشان سا ہوکر میری طرف دیکھنے لگا۔
’’مرگئی میں! ٹائیم دیکھو ذرا‘‘۔
’’ہاں شام کے چار بج رہے ہیں‘‘۔ اُس نے اپنی موبائیل میں ٹائیم دیکھا ،اور گرمی کے دن ہیں کیا نئی بات ہوگئی٬ جُني مذاقاًبولا‘‘۔
****************
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Bezubaan Qurbani by MK Khan Download pdf – A Tragic Tale of Love, Honor &…
The Lighthouse by Maria Anmol Rai Download pdf – A Thrilling Mystery of Secrets, Courage…
Artist afsana by Maria Anmol Rai Download pdf – A Painful Tale of Dreams, Pressure…
Jalta Diya by Salwa Muhammad Rafiq Download pdf – A Heart-Touching Story of Faith, Patience…
Teri jogan by Mahi Shah Complete pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel Teri…
Masoom Churail Novel By MA Rahat Complete Pdf Masoom Churail Novel By MA Rahat Complete…