Ehd-e-Kamil by MRK Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
یہ ناول تقسیمِ پاک و ہند کے ایک ایسے پہلو کو اجاگر کرتا ہے جسے تاریخ اور ادب میں عموماً پسِ پشت ڈال دیا گیا ہے۔ یہ کہانی نہ تو روایتی محبت کی داستان ہے اور نہ ہی جذباتی نعرہ بازی، بلکہ ایک باوقار، فکری اور انسانیت نواز بیانیہ ہے جو نفرت کے شور میں دب جانے والی سچائیوں کو آواز دیتا ہے۔
کہانی کے مرکزی کردار جہاں آرا، ایک مسلمان نواب زادی، اور اویناش کھتری، ایک سخت گیر ہندو مذہبی پس منظر رکھنے والے گھرانے کا نوجوان، ہیں۔ تقسیم کے خونی اور پرآشوب دور میں یہ ناول اس حقیقت کو سامنے لاتا ہے کہ کوئی مذہب نفرت کی تعلیم نہیں دیتا، بلکہ نفرت انسان کی اپنی پیدا کردہ ہوتی ہے۔
اویناش کا جہاں آرا کی حفاظت کرنا اور اسے بحفاظت اس کے وطن تک پہنچانا اس کہانی کی روح اور مرکزی خیال ہے۔ یہ عمل کسی رومانوی جذبے سے زیادہ ایک انسانی فریضہ، اخلاقی جرات اور ضمیر کی آواز ہے۔ ناول قاری کو مجبور کرتا ہے کہ وہ تاریخ کو صرف ایک زاویے سے نہیں بلکہ ایک وسیع انسانی تناظر میں دیکھے۔
یہ کہانی یقیناً قاری کو ایک نئی سوچ، ایک نیا زاویۂ نظر اور گہری فکری سمت عطا کرتی ہے، جہاں مذہب، قوم اور سرحدوں سے بلند ہو کر انسانیت سب سے بڑا سچ بن کر سامنے آتی ہے۔
اویناش کھتری:
کھتری حویلی کا سپوت، ایک سلجھا ہوا اور بااصول نوجوان جو سخت روایات کے باوجود انسانیت اور اخلاقی اقدار پر یقین رکھتا ہے۔
جہاں آرا (نانی / بڑی بی بی):
کہانی کی روح، جن کی نیلی آنکھوں میں ماضی کی پوری تاریخ سمائی ہوئی ہے۔ وہ کبھی امرتسر کی سفید حویلی کی باوقار شہزادی تھیں۔
ابھیمنیو کھتری:
اویناش کے والد، ایک کٹر نظریاتی اور سخت گیر تاجر جو مسلمانوں اور تقسیم کے خلاف شدید نفرت رکھتے ہیں۔
نائلہ:
نانی کی نواسی، جو لندن سے پاکستان آ کر اپنی نانی کے ماضی کے راز ڈائریوں کے ذریعے جاننے کی کوشش کرتی ہے۔
نواب بی بی (کنیز فاطمہ):
جہاں آرا کی والدہ، ایک باہمت اور باوقار خاتون جنہوں نے شوہر کی وفات کے بعد حویلی اور کاروبار کو مضبوطی سے سنبھالا۔
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
| Download link | Online Reading |
“چلی جائیے، جلدی کیجیے… کوئی دیکھ لے گا! بھاگیں یہاں سے!” اس کی آواز میں التجا بھی تھی اور ایک عجیب سی بے چینی بھی۔ “مڑ کے مت دیکھنا چاہے کچھ بھی ہو، ہماری چنتا مت کرنا!”
لڑکی، اپنے لرزتے لبوں سے صرف اتنا پوچھ سکی، “اگر مڑ کے دیکھوں تو؟”
مرد نے سفاکی سے کہا، مگر اس کی آنکھوں میں جدائی کا کرب لہو بن کر اتر آیا تھا۔ “تو آپ پتھر کی ہو جائیں گی… اس بارڈر کی دیوار کی زینت بن جائیں گی۔ جو ہجرت کے وقت پیچھے مڑ کر دیکھے، وہ کبھی مکمل نہیں جا پاتا، اس کا آدھا وجود پیچھے ہی رہ جاتا ہے۔ جائیے، سمے برباد نہ کیجیے!”
رات کا سیاہ آنچل سرحد کی خاردار تاروں پر پھیل چکا تھا، جہاں خاموشی اتنی گہری تھی کہ دل کی دھڑکنیں بھی کسی نقارے کی مانند سنائی دے رہی تھیں۔ فضا میں دہشت کی بو اور خوف کا پہرا تھا، مگر ان دو روحوں کے لیے یہ لمحہ زندگی اور موت کے درمیان ایک آخری پل تھا۔
لڑکی ایک پل کو رکی، جیسے ماضی کی زنجیریں اسے پیچھے کھینچ رہی ہوں، مگر سامنے دو جہانوں کا سوال تھا۔ اس نے ایک آخری، الوداعی نگاہ اس پر ڈالی اور پھر تاریکیوں کی جانب دوڑ لگا دی۔
ابھی وہ چند قدم ہی دور گئی تھی کہ سرحد کے اس پار سے دلسوز چیخیں اور دھماکوں کی آوازیں گونجنے لگیں۔ زمین لرز اٹھی اور آسمان دھوئیں سے بھر گیا۔ ان چیخوں میں ایک چیخ ایسی تھی جسے وہ اپنے روح کے اندر پہچانتی تھی… وہ اس کی آواز تھی جس نے اسے بچانے کے لیے موت سے سودا کیا تھا۔ اس کا جی چاہا کہ وہ چیخے، مڑ کر دیکھے، اس کی طرف دوڑے… مگر اسے ‘پتھر’ نہیں ہونا تھا۔ اسے جینا تھا، کیونکہ وہ ان قربانیوں کی گواہ تھی، اسے اپنے وطن کو بتانا تھا کہ اس نے،اور سب نے کیا کیا کھویا ۔
جب بہت دور جا کر اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا، تو وہاں صرف خاموشی کا راج تھا۔ نہ وہ دیس تھا
جو دشمن بن گیا تھا، نہ وہ لوگ تھے جو اس کے خون کے پیاسے تھے، اور نہ وہ وجود تھا جس نے اسے بچایا تھا۔
وہ اپنی زمین کی مٹی پر سجدہ ریز ہو گئی۔ برسوں کی وہ مضبوطی، وہ حوصلہ آج ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ وہ مٹی کو مٹھیوں میں بھرتی اور اسے اپنے ماتھے سے لگاتی۔ اس نے سرحد پار کر لی تھی، اس نے اپنا وعدہ پورا کر دیا تھا،
اور اس پیچھے رہ جانے والے وجود نے اپنا عہدِ وفا شاید اپنی جان دے کر کامل کر دیا تھا۔
خاموش آسمان تلے، اس ویران زمین پر اب صرف ایک لڑکی تھی، جس کے پاس اپنی زمین کی مٹی تو تھی، مگر وہ خود کو کہیں پیچھے چھوڑ آئی تھی۔ اس نے سب کچھ کھو کر اپنی زمین پا لی تھی، مگر اس جیت کی قیمت بہت بھاری تھی جو اس نے چکائی تھی۔
اسے ایسا لگا ہوا میں کسی کی آواز نے اسے چھو کر کہا ہو۔
“جائیں، جی لیں اپنی زندگی ،ہم نے اپنا عہد کامل کرلیا۔
****************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Khwabon ka kaffara by Saanvi Rajput Download pdf خوابوں کا کفارہ ناول، اردو دردناک کہانی،…
Mere dil mere musafir by Izza Iqbal Download pdf میرے دل میرے مسافر ناول، عزہ…
Sirf mera by Laiba Yousaf Download pdf صرف میرا ناول، لائبہ یوسف ناول، اردو فیملی…
Bint e hawa by Kainat Shahid Download pdf Bint e hawa by Kainat Shahid Download…
Dil Rishte aur Dangal by Eiffi Ch Download pdf Dil Rishte aur Dangal by Eiffi…
Fregrence of the Perfume by Eiffi Ch Download pdf Fregrence of the Perfume by Eiffi…