Fana e Ishq by Ayesha Irshad Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
“فنائے عشق” محبتوں کی ایک گہری اور اثر انگیز داستان ہے—
مخلص رشتوں کی،
بہن بھائی کی بے مثال محبت کی،
ادھورے انسانوں کے مکمل ہونے کی،
اور بچھڑے ہوئے رشتوں کے دوبارہ جڑنے کی کہانی۔
یہ ناول رشتوں کے مان، عزت اور وقار کو مرکزی حیثیت دیتا ہے اور اس تلخ حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے
کہ انا اور خود پرستی کس طرح مضبوط رشتوں کو کھوکھلا کر دیتی ہیں۔ جب رشتے انا کی نظر ہو جائیں تو ان میں
ایسا خلا پیدا ہو جاتا ہے جسے بھرنا آسان نہیں رہتا۔
فنائے عشق آدابِ محبت سکھانے والی ایک سبق آموز تحریر ہے۔
سب کی آنکھوں کا نور ہے، مگر تقدیر کے امتحان اسے رشتوں، قربانی اور صبر کے کڑے مراحل سے گزار دیتے ہیں۔
کہانی میں ایک طرف عشال شاہ ہے، جو الوہی عشق اور روحانی وابستگی میں ڈوبی ہوئی ایک معصوم لڑکی ہے،
تو دوسری جانب ڈاکٹر منیہا شاہ—اصولوں پر قائم، باوقار اور حق گو شخصیت،
اور ان کے مقابل میر عالیان خانزادہ—جاہ و جلال، طاقت اور سخت فیصلوں کی علامت۔
یہ ناول دکھاتا ہے کہ کس طرح خود پرستی رشتوں میں ایسی دراڑ ڈال دیتی ہے جو وقت کے ساتھ گہری ہوتی چلی جاتی ہے، اور پھر محبت کو خود کو فنا کر کے ہی رشتوں کو بچانا پڑتا ہے۔
عشال شاہ:
ایک معصوم، عبادت گزار اور روحانی سکون سے بھرپور لڑکی، جس کا تعلق اپنے رب سے گہرا اور سچا ہے۔ اس کی شخصیت میں ایک خاموش نورانیت ہے جو ہر دل کو متاثر کرتی ہے۔
ڈاکٹر منیہا شاہ:
ایک باوقار اور اصول پسند ڈاکٹر، جو لندن کے ایک بین الاقوامی سیمینار میں پاکستانی ڈاکٹروں کے غیر اخلاقی رویوں پر کھل کر تنقید کرتی ہے۔ وہ انسانیت، اخلاق اور مسیحائی کے اصل مفہوم پر یقین رکھتی ہے۔
میر عالیان خانزادہ:
ایک بارعب، سخت گیر اور طاقتور شخصیت، جس کے لیے غداری ناقابلِ معافی جرم ہے۔ بھوری آنکھیں، سرد لہجہ اور فیصلہ کن مزاج اس کے جاہ و جلال کی پہچان ہیں۔ وہ رشتوں میں حساس مگر خیانت کے معاملے میں بے رحم ہے۔
حاشر ملک:
عالیان کا قریبی ساتھی، جو اس کے غصے اور جلال کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رمل:
منیہا کی شوخ، زندہ دل اور اکلوتی دوست، جو دمہ (Asthma) کی مریضہ ہونے کے باوجود زندگی سے بھرپور محبت رکھتی ہے۔
کہانی کا آغاز ایک نہایت پُرسکون اور روحانی منظر سے ہوتا ہے، جہاں عشال شاہ تہجد اور فجر کی نماز کے بعد اپنے
رب سے مناجات میں مصروف ہے۔ اس کے چہرے کی روشنی اور آنسوؤں کی نمی اس کے مضبوط ایمان اور اللہ سے گہرے تعلق کی عکاس ہے۔
دوسری طرف، کہانی لندن کے ایک بڑے طبی سیمینار کا رخ کرتی ہے، جہاں ڈاکٹر منیہا شاہ اپنی جرات مندانہ تقریر سے سب کو
چونکا دیتی ہے۔ وہ واضح الفاظ میں کہتی ہے کہ مریض کا علاج صرف دوا سے نہیں بلکہ اچھے رویے، اخلاق اور ہمدردی سے بھی ہوتا ہے۔
تیسرا منظر ہمیں ایک تاریک اور خوفناک جنگل میں لے جاتا ہے، جہاں میر عالیان خانزادہ ایک غدار “اکرم” کا پیچھا کر رہا ہے۔
عالیان کے نزدیک غداری کی سزا صرف موت ہے—خاص طور پر جب معاملہ ایک معصوم بچے کی امانت میں خیانت کا ہو۔
وہ اکرم کو سخت انجام تک پہنچاتا ہے، مگر اسی سختی کے پیچھے اپنے گھر والوں اور اپنی “معصوم آفت” بہن کے لیے ایک نرم دل بھی چھپا ہوا ہے۔
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
تو وہ گڑبڑا کر جھرجھری لیتا اکرم کے وجود کو گھسیٹتا باہر نکل گیا
جبکہ حاشر نے اس بے ہوش انتہائی زخمی وجود کو تاسف سے دیکھا تھا کبھی وہ بھی ان کے ساتھ بیٹھتا تھا اور آج ۔۔ ”
انسان کا لالچ اسے کہیں کا نہیں چھوڑتا ! ” وہ سر جھٹکتے ہوئے اندر داخل ہوا اسے پتہ تھا کہ وہ جو کل سے بے چین تھا اب پر سکون ہو گا
” چھوڑ کیوں دیا مار دیتا ! ”
وہ اسے دیکھ کر بولا جو یقیناً اب جانے کی تیاری کر رہا تھا وہ حیران تھا وہ تو کبھی رحم نہیں کرتا تھا تو
آج کیسے بلیک جینز پر بلیک شرٹ پہنے چہرے پہ لگے ماسک کی وجہ سے صرف بھوری آنکھیں نظر آ رہی تھیں
حاشر کی بات پر اس کی طرف آیا اور اس کی آنکھوں میں اپنی بھوری آنکھیں ڈال کر بولا
” اس سے پہلے کبھی میر عالیان خانزادہ نے رحم کیا ہے کسی پر جو اس پہ کروں گا ! ” وہ مسکرایا تھا
ماسک کی وجہ سے اس کی مسکراہٹ نہیں دکھائی دی لیکن حاشر ملک نے دیکھا تھا اس کی آنکھیں مسکرائیں تھیں
” یہ تو خود دیکھ لے گا اب میں چلتا ہوں کل سے گھر نہیں گیا ایسے نہ ہو کوئی مسئلہ ہو جائے ویسے بھی وہ میرے گھر کی معصوم آفت تو ویسے ہی میرے پیچھے پڑی رہتی ہے ۔۔” وہ پہلے مسکرا کے اور آخر میں دانت پیس کہ بولا تھا
جب کہ اس کی حالت حاشر نے اپنی ہنسی بمشکل ضبط کی تھی جانتا جو اگر یہ غلطی کر دی تو کوئی نہیں بچا
پائے گا اس سے اس لیے ہنسی بعد کے لیے سنبھال کر رکھی اور اس کی طرف متوجہ ہوا جو جانے کے لئے دروازے کی طرف بڑھ رہا تھا
حاشر نے دانت پیس کر اسے دیکھا جو خود تو مزے سے جا رہا تھا اور اس سب میں پھنسا دیا اشارہ نیچے بکھرے خون اور اردگرد کی بکھری چیزوں کی طرف تھا
” کافی سمجھدار ہو گیا ہے تو مجھے لگا مجھے بولنا پڑے گا لیکن تو تو خود ہی سمجھ گیا گڈ ویری گڈ چل لالے لگ جا کا م پہ کل ملتے ہیں پھر اللّٰہ حافظ ! ” وہ جو جا رہا تھا پلٹا اور نہایت سنجیدگی سے بولتا حاشر کو صدمہ میں چھوڑے گھر
سے نکلتا چلا گیا پیچھے حاشر خود کو کوس کے رہ گیا جان گیا تھا کہ لاڈ صاحب نے اسے ہنسی چھپاتے دیکھ لیا اسی کی سزا دے کر گیا ہے
****************
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Lyari The History of Gangsters by Ali Abdullah Complete pdf Lyari The History of Gangsters…
Be a dark Empathby Syeda Noor-ul-ain Complete pdf Be a dark Empathby Syeda Noor-ul-ain Complete…
Mehrban by Beenish Arslan Download pdf Mehrban by Beenish Arslan Download pdf is a beautifully…
Hasrat e jawdan by Aiman Akmal Download pdf Emotional Story, Characters & Analysis Hasrat e…
Mohabbat se ashnai by Sana Habib Download pdf – Complete Novel Review, Story & Characters…
“صدائے گمشدگی کا نوحہ” از رشنا عزیز ایک جرات مند صحافی کی کہانی ہے جو…