My Dear Shaitan by Huda Download pdf is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.
At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:
جدید اردو ادب میں کچھ لکھاری ایسے ہوتے ہیں جو روایتی انداز سے ہٹ کر نہایت منفرد اسلوب میں گہری بات کہہ جاتے ہیں
۔ ہدیٰ بھی انہی تخلیقی قلمکاروں میں شامل ہیں، جن کی تحریریں نہ صرف معاشرتی اصلاح کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ انسانی نفسیات کی پیچیدگیوں کو بھی سادہ انداز میں بیان کرتی ہیں۔
ان کا اسلوب رواں، مکالماتی اور حقیقت کے قریب ہے—ایسا لگتا ہے جیسے قاری خود کہانی کا حصہ بن گیا ہو۔
ہدیٰ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ مشکل اور سنجیدہ موضوعات کو مزاح اور طنز کے ذریعے پیش کرتی ہیں۔ وہ بھاری بھرکم نصیحت کے بجائے ہلکے مگر مؤثر انداز میں دل پر اثر ڈالتی ہیں۔
یہ کہانی ایک منفرد تصور پیش کرتی ہے جہاں شیطان کو ایک “دوست” یا “ساتھی” کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
مگر اصل میں یہ شیطان انسان کے اپنے نفس کی نمائندگی کرتا ہے۔
کہانی ہمیں یہ احساس دلاتی ہے کہ اصل جنگ باہر نہیں بلکہ انسان کے اندر جاری ہوتی ہے—جہاں ایمان اور خواہشات آمنے سامنے ہوتے ہیں۔
ایک عام سی لڑکی جو دین اور دنیا کے درمیان توازن قائم رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ نیک نیت ہے، نماز پڑھتی ہے، مگر موبائل فون اور دیگر کمزوریوں کی وجہ سے اکثر بھٹک جاتی ہے۔
یہ کردار نہایت دلچسپ اور چالاک ہے۔ وہ راویہ کو ہر لمحہ بہکانے کی کوشش کرتا ہے—کبھی سوشل میڈیا، کبھی سستی، اور کبھی فضول مشغلے کے ذریعے۔ درحقیقت، یہ انسان کے نفس کی عکاسی ہے۔
کزن، بہن اور ماں جیسے کردار کہانی کو حقیقت سے جوڑتے ہیں اور راویہ کو اس کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہیں۔
یہ کہانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ:
اصل شیطان باہر نہیں بلکہ ہمارے اپنے اندر موجود ہوتا ہے۔
اگر انسان اپنے نفس پر قابو پا لے تو وہ نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی کامیاب ہو سکتا ہے۔
آج کا کیا پلین ہے پھر ؟۔۔۔اس نے خود ہی بات شروع کی ۔ایک پل کے لیے تو میں حیران بھی ہوئی تھی اتنا نارمل انداز۔
نہیں کچھ نہ کچھ تو گڑبڑہے۔۔۔میں نے بے اختیار سوچا اور
پھر اسے شدید اگنور کرتے ہوئے فون اٹھایا ۔میسج چیک کرکے میں نے فون دوبارہ نیچے رکھا اور
لیپ ٹاپ پر کوئی اچھا سا ناول پڑھنے کا پلین بنایا ۔اب وہ اٹھ کر میرے ساتھ ہی بیٹھ گیا تھا اور نظریں اسکرین پر ٹکا کر ساتھ ساتھ الٹے سیدھے مشورے جاری تھے ۔
روحِ یارم کیسا رہے گا ؟۔۔۔اس کی بات پر میں نے کھا جانے والی نظروں سے اسے گھورا ۔
جب بھی دینا کوئی فضول ہی مشورہ دینا
۔ اریج شاہ ٹوٹلی بین ہے میری بک شیلف میں۔۔۔میرا جواب سن کر وہ سوچ میں پڑ گیا
۔کافی دیر سوچنے کے بعد ایک بار پھر اس کی آواز گونجی۔تو میں جو ابھی ایک اچھا سا ناول کھول چکی تھی رج کے بدمزہ ہوئی تھی اوپر سے غصہ مجھے الگ آیا ۔
شرم کرلو کچھ !!وہ رائیٹرز ایسا کونٹینٹ لکھتی ہیں کہ تم بھی شرم سے ڈوب کر
مرجاؤ!!لیکن انہیں شرم نہیں آتی ایسا گند لکھتے ہوئے ۔۔۔میں نے دبے دبے غصے سے کہا تو وہ اپنی جگہ پر شرمندہ سا ہوگیا تھا۔
اچھاااااا۔۔۔لیکن لوگ تو بہت شوق سے پڑھتے ہیں ایسی رائٹرز کے ناولز۔۔۔ وہ ان کی وکالت کرنا شروع ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں میرے غصے کا گراف مزید بڑھ گیا ۔
وہ جو لوگ پڑھتے ہیں انہیں بھی تم نے ہی بہکایا ہوا ہے۔اور ایسی رائٹرز کو بھی تم ہی اکساتے ہو بولڈ لکھنے پروہ بھی صرف ٹی آر پی کے چکر میں۔ ورنہ جتنی اچھی ان کی گریپنگ اسکل ہے وہ چاہیں تو بہت اچھا
لکھ سکتی ہیں!!۔۔۔میں نے بھی ٹکاسا جواب اس کے منہ پر مارا تھا ۔میری بات سن کر وہ گردن پیچھے پھینک کر ہنسا تھا۔کافی دیر تک ہنسنے کے بعد وہ آنکھوں میں ایک پر اسرار سا تاثر لیے میری طرف پوری طرح گھوما۔
۔لیکن بولڈ لکھنے کا فائدہ یہ ہے کہ ریڈی میڈ فحاشی انٹرنیٹ سے لیں اس میں اسلام کا تڑکا لگائیں اور ہوگیا آپ کا ناول مکمل۔مزید آپ دو تین ہزار صفحوں کا ناول آرام سے لکھ سکتے ہیں ۔
دوسری طرف جو رائٹرز اچھے اور فحاشی سے پاک ناولز لکھتے ہیں ان بیچاروں کو ایک ناول لکھنے میں ہی مہینوں لگ جاتے ہیں اور کبھی تو دو تین سال لگ جاتے ہیں ۔۔۔صاف ظاہر تھا کہ وہ مجھ پر طنز کر رہا
ہے لیکن میں صرف ضبط کر کے رہ گئی کیوں کہ مجھے ابھی ناول پڑھنا تھا ۔خیر میں نے آگے
پڑھنا شروع کیا جب ایک دم وہ چیخا تھا اور میں نے بے ساختہ اپنے کانوں پر ہاتھ رکھے ۔
آپ کے اور بہت سی اور اچھی لکھاریوں کے میں نے بہکایا ہوا ہے ۔پرسوچ انداز میں کہتا وہ جاتے جاتے مڑا ۔۔۔
وہ کہنا یہ تھا کہ ان رائٹرز اور ان کالکھا بولڈ اور
فحش کونٹینٹ پڑھنے والے ریڈرز کے پاس بھی فری ول ہے ۔دو آپشن ہیں اور سب سے بڑھ
کر عقل اور شعور ہے لیکن میری مہربانی کا نتیجہ ہے کہ آج کل وہ گھٹنوں میں ہے ۔۔۔اپنی بات کے آخر میں وہ خود ہی مسکرایا تھا۔تمسخر سے ،تفاخر سے اور رعونت سے۔
ہاں پتہ ہے !! تم تو آفیشل پرمیشن لے کر آئے ہو اللہ سے کہ ۔۔۔آدمؑ اور ان کی اولاد کو صراطِ مستقیم سے بھٹکا دو گے !!۔۔۔تمہارا تو کچھ نہیں ہوسکتا ۔
تو گھٹنوں سے اپنے آپ ہی سر میں آجائے گی ان کی عقل۔۔۔میں نے بھی جواباََ خاصے تپے ہوئے انداز میں جواب دیا ۔
کتنی اچھی طرح سمجھتی ہو میری بات !!۔۔۔ایسے ہی تو میں نہیں کہتا کہ میں تمہارا ڈئیر شیطان ہوں!!۔۔۔
زچ کرنے والے انداز میں کہتے اس نے میرے اتنی رات تک جاگنے پر چوٹ کی تھی جو مجھے محسوس بھی ہوئی تھی۔
****************
Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.
Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.
All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List
اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔
Instagram: ezreaderschoice_likharichannel
TikTok ID ; likhari.magazine
Email address: readerschoicemag@gmail.com
“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:
That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.
Thori si mohabbat to hai tum se by Huda Download pdf – A Heartfelt Urdu…
Haqeeqat by Huda Download pdf A Bold Critique of ‘Bold Novels’ in Urdu Digital Literature…
Gumshuda by Maha Meer Download pdf – A Heart-Touching Urdu Novel of Identity, Fate &…
Main apka phone by Huda Download pdf – A Thought-Provoking Urdu Story Review on Modern…
Tujh sang yara by Anadil Khan Complete novel pdf Tujh sang yara by Anadil Khan…
Zarmaakh ki qaid by Basma Nazeer Download pdf Zarmaakh ki qaid by Basma Nazeer Download…