“زندگی میں تمہیں ہی صرف دس کام ہوتے ہیں آمنہ؟۔ کیا کسی اور کی کوئی اہمیت نہیں؟”۔ “تمہارے علاوہ سب کی اہمیت ہے”۔ وہ نظریں اس کے چہرے پر گڑاتے ہوئے بولی۔ وہ اس کا جنون بڑھا گئی۔ وہ چیختا اس کی جانب بڑھا اور دونوں بازوؤں سے اسے تھام کر خود سے قریب تر کرلیا۔ گرفت اس کے بازو پر مضبوط تھی۔”سمجھتی کیا ہو تم خود کو؟؟”۔ وہ دھاڑا۔ اس کو دیکھنے کے لیے زارون کو چہرہ نیچے کرنا پڑا۔ بال آنکھوں کے سامنے آگئے اور چہرہ وحشت ناک ہوگیا۔ وہ گھبرا کر پیچھے ہٹنے لگی۔ زارون کی آمنہ پر گرفت اور مضبوط ہوگئی۔”میرا ہاتھ چھوڑو مجھے تکلیف ہورہی ہے”۔ وہ بلبلا کر ہاتھ چھڑانے کی بھرپور کوشش کررہی تھی۔ چہرے کے زاویے زارون کے سامنے سخت رکھنا مشکل ہورہے تھے۔ “تم مجھے مجبور کررہی ہو شادی کہ کچھ قبل والے زارون بننے پر۔۔۔”۔ وہ اس کو اپنے اس قدر قریب لیے کھڑا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی سانسوں کی گرماہٹ بھی محسوس کرسکتے تھے۔”میں تم سے نہیں ڈرتی زارون”۔ وہ اپنا مزاج سخت کرنے کی پوری کوشش کررہی تھی۔ اس کے سینے پر دونوں ہاتھ رکھ کر وہ خود کو اس سے پیچھے کررہی تھی۔ “نہیں ڈرتی؟”۔ وہ اس کے الفاظ دہراتے ہوئے ہنس پڑا۔ “پھر آواز کیوں لرز رہی ہے تمہاری؟”۔ وہ اسے کمزور کررہا تھا۔ آمنہ کی آنکھوں میں پانی بھرنے لگا۔”ایسا نہیں ہے میں تم سے بلکل نہیں ڈرتی۔ مجھ سے دور ہٹو”۔ خود کو مضبوط دکھانا مشکل ہورہا تھا۔ کمرے میں دھیمی روشنی پھیلی ہوئی تھی۔ کھڑکی سے آتی تیز ہوا سے پردے ہل رہے تھے۔”دیکھو تمہیں تو رونا بھی آرہا ہے”۔ وہ استہزایہ ہنسا اور اسے جھٹکا دے کر خود سے قریب کیا۔ “میں نہیں رو رہی تم جھوٹ بولتے ہو”۔ وہ چیخی تو ایک آنسو آنکھوں سے ٹپک پڑا۔ اس نے جھٹکے سے آمنہ کو چھوڑا اور پیچھے ہٹا۔
If you have any issue regarding Downloading, Online reading or any other then let us know in the contact us section or in the comments below or any other social media platform. We are waiting for your precious suggestions and ideas to make our work better and successful.
Click on the Links to continue reading
If you have problem in download please click this Below link
How to download novels and books in pdf ?
Safar-e-Eshal by Esha Azhar Abbas Download pdf ناول سفرِ ایشال کا تعارف ”سفرِ ایشال“ ایک…
Mera intezar mat karna by Esha Azhar Download pdf ناول میرا انتظار مت کرنا کا…
Pehla chor by Muhammad Muzamil Download pdf ناول پہلا چور کا تعارف محمد مزمل کا…
Talab e halal by Iqra Jamil Download pdf ناول طلبِ حلال کا تعارف اقراء جمیل…
Rukhdaad by Noor Ahmad Download pdf Rukhdaad by Noor Ahmad Download pdf is a beautifully…
Narsai by Maheen Farrukh Download pdf Narsai by Maheen Farrukh Download pdf is a beautifully…