Article Writer

Pakistan ki smalamti aur opration rad al fasad article Dr. Babar Javed


پاکستان کی سلامتی اور آپریشن ردالفساد
قسط 2
ڈاکٹر بابر جاوید۔

آج صبح سے بہت سارے دوستوں کی فون کالز آ رہی ہیں جو موجودہ سیاسی صورتحال دیکھ کر پریشان ہیں
بظاہر حالات ہی کچھ ایسے ہیں جہاں پر پاکستان سے محبت کرنے والا ہر شخص بے چین اور مضطرب ہے کہ کہیں ایک بار پھر ملکی خودمختاری کا سودا نا ہو جائے
ان تمام دوستوں سے بس اتنی سی گزارش ہے کہ
” آپ نے گھبرانا نہیں”
آپ کے سامنے کچھ واقعات رکھتا ہوں جس سے آپ کو اس سارے کھیل کو سمجھنے میں آسانی ہو گی

چھ مارچ کو پاکستانی دفترِ خارجہ کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا، خط کو وزیراعظم اور پھر آرمی چیف اور DGISI سے شئیر کیا گیا۔
وزیراعظم ،آرمی چیف ، DGISI کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں
دوبار کور کمانڈرز میٹنگ بھی ہوئی۔
خط کے بارے میں ان چند لوگوں کے علاوہ کسی کو پتا نہیں تھا یا پھر دشمن اور وطن کے غداروں کو معلوم تھا۔
7 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی۔
اب کھیل کا میدان سج چکا تھا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف خاموش رہے صرف یہ دیکھنے کے لئے کہ کون کون دشمن کے ساتھ
ڈائریکٹ رابطے میں ہے اور کون انجانے میں استعمال ہو رہا ہے۔
اسی دوران بات کھلی کے پی ٹی آئی کے کچھ منحرف ارکان سندھ ہاؤس میں چھپے بیٹھے ہیں، جن کو مجبوراً میڈیا کے سامنے لانا پڑا۔
یہ انجان پیادے تھے۔
23 مارچ کی پریڈ اور 22 سال بعد OIC کے اجلاس کا اعلان ہوا۔
بلاول کی للکار آئی ہم OIC کا اجلاس نہیں ہونے دیں گے،
فضل الرحمان بولا ہم 23 مارچ کو اسلام آباد پر یلغار کردیں گے۔
حکومتی اتحادیوں نے بھی اپنی اصلیت دکھانا شروع کر دی اور بلیک میلنگ اور لالچ کی انتہا کردی۔
غدار سامنے آنا شروع ہو گئے۔
پھر پاکستانیوں نے دیکھا کہ OIC کا اجلاس بھی ہوا اور 23 مارچ کی شاندار پریڈ بھی جس میں آرمی آفیسرز کی فیملیز نے پہلی بار کسی وزیراعظم کا کھڑے ہو کر مسلسل تالیاں بجا کر استقبال کیا۔
وزیراعظم کی واپسی پر آرمی چیف گاڑی تک چھوڑنے گئے اور سیلوٹ بھی کیا۔
حکومت اور فوج نے اپنی مرضی کا میدان سجا لیا اب ایک کے بعد ایک کھلاڑی میدان میں اترنا شروع ہوگئے۔
ذہن میں رکھئے گا کہ سپر پاور کی دھمکی والے خط کے بارے میں صرف غداروں اور رکھوالوں کو خبر ہے مگر سب خاموش ہیں۔
وزیراعظم نے عوامی مہم شروع کی عوام نے جوق در جوق حصہ لیا۔
ساری دنیا نے دیکھا کہ وزیراعظم عمران احمد خان نیازی اپنی عوام میں کتنا مقبول ہے۔
یہ جلسے اپوزیشن اور بیرونی دشمن کیلئے تھے
6 مارچ سے 27 مارچ تک ان 21 دنوں میں شدید اعصابی جنگ کے دوران اصلی غدار نکل نکل کر سامنے آنے لگے۔
27 مارچ کا جلسہ بھی کھیل کا حصہ تھا، جس میں عوامی طاقت کے مظاہرے کے بعد خط لہرایا گیا تاکہ اب غداروں اور محبِ وطن لوگوں کے درمیان لکیر واضع ہو جاۓ۔
دوستو یاد رکھیں آپ ایک ٹویٹ کرتے ہیں تو FIA والے پن لوکیشن پر پہنچ جاتے ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اسلام آباد میں اتنی ہلچل ہو اور خفیہ ہاتھوں کو علم نا ہو۔
اسلام آباد میں مارچ کے مہینے میں کون کس سے چھپ کر ملا ، کتنے پیسے ادھر سے ادھر ہوۓ، کتنی کالز ملک سے باہر ہوئیں ایک ایک چیز کا ریکارڈ ہے۔
پاکستان کے خلاف سازشی اپنے جال میں آہستہ آہستہ خود پھنسنے لگے ہیں۔
یہ صرف اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کی بھی جنگ ہے اس میں کوئی نیوٹرل نہیں رہ سکتا
نیوٹرل ہونے کا کھیل کھیل کر اصلی غداروں کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا گیا تھا۔
اب کھیل اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
‏‎اسے کہتے ہیں آپریشن ردالفساد میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں آپریشن شروع ہو چکا ہے۔
سانپ بلوں سے باہر نکل کے سامنے آ چکے ہیں۔ مارخور نے انہیں باہر نکلنے پہ مجبور کر دیا ہے۔ نا اب جھپٹ کے ان کو گردن سے پکڑنا باقی ہے۔
اور یہ عمل آج سے شروع ہو جائے گا۔
یقین رکھیں آپ کا ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے اور محفوظ ہاتھوں میں ہی رہے گا۔
بس آپ نے آخری بال ہونے تک مایوس نہیں ہونا۔

.

*************

Mubarra

Recent Posts

Khooni rishty by Zar e Hayat Download pdf

Khooni rishty by Zar e Hayat Download pdf Khooni rishty by Zar e Hayat Download…

1 day ago

Kohistan ka aakhri darakht by Farwa Gul Download pdf

Kohistan ka aakhri darakht by Farwa Gul Download pdf Kohistan ka aakhri darakht by Farwa…

1 day ago

Wafa ka maan by Haya Chaudhary Download pdf

Wafa ka maan by Haya Chaudhary Download pdf Wafa ka maan by Haya Chaudhary Download…

1 day ago

Zindagi Ka Safar short story by Umme Download pdf

Zindagi Ka Safar short story by Umme Download pdf Zindagi Ka Safar short story by…

3 days ago

Tabeer by Cellina Faisal Download pdf

Tabeer by Cellina Faisal Download pdf Tabeer by Cellina Faisal Download pdf ناول کا مرکزی…

3 days ago

Gumaan by Qurat ul ain Download pdf

Gumaan by Qurat ul ain Download pdf Gumaan by Qurat ul ain Download pdf گمان…

3 days ago