Social media writers

Rakaposhi by Fatima Tales Part 1 Download pdf

Rakaposhi by Fatima Tales Part 1 Download pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel

Rakaposhi by Fatima Tales Part 1 Download pdf] is a beautifully written social romantic Urdu novel that captures the essence of love, emotions, and family values. Blending fictional storytelling with inspirations from real-life events and celebrated Urdu authors, this novel offers a compelling look at relationships, sacrifice, and the realities of our society.

At Ez Reader’s Choice Novels, you can find this novel available in multiple formats:

Discover the Voice of Stories – Likhari YouTube Channel

Welcome to Likhari – a soulful space where Urdu stories are not just told, but felt. If you’re someone who loves getting lost in tales of love, longing, heartbreak, and hope, our YouTube channel is made for you.

🎙️ What Is Likhari?

Likhari is more than just narration — it’s an experience. We bring emotional, thought-provoking, and captivating Urdu novels and afsanay to life through expressive storytelling and heart-touching voiceovers. Whether it’s a romantic episode or a story rooted in social reality, each video is created to connect with your heart.

Channel Link ; Likhari Online Magazine Channel

All Novels List Link ( YouTube ) ; YouTube Novels List

راکاپوشی — وقار، محبت اور خودداری کی بلند کہانی

تحریر: فاطمہ ٹیلز

“راکاپوشی” فاطمہ ٹیلز کے قلم سے نکلی ایک پُراثر اور گہری تحریر ہے جو انسانی جذبوں کی پیچیدگی، رشتوں کی نزاکت اور معاشرتی رویّوں کی تلخ حقیقتوں کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔ یہ ناول محض ایک رومانوی داستان نہیں بلکہ خودداری اور محبت کے درمیان توازن کی ایک بھرپور جدوجہد ہے۔


ناول کا مرکزی خیال

“راکاپوشی” اس حقیقت کو نمایاں کرتی ہے کہ:

  • عورت کی اصل طاقت اس کا وقار ہے
  • خاموشی ہر جگہ عزت نہیں دلاتی
  • صحیح وقت پر درست مؤقف اختیار کرنا ہی اصل جرات ہے
  • محبت اور انا کا ٹکراؤ زندگی کا رخ بدل دیتا ہے

کہانی کا خلاصہ

کہانی کا محور زمرف ہے، ایک باوقار، ذہین اور خوددار لڑکی، جو ایک ایسے خاندان میں قدم رکھتی ہے جہاں طنز، مخالفت اور حسد اس کا استقبال کرتے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے وقار کو برقرار رکھتی ہے بلکہ اپنے رویّے اور کردار سے ثابت کرتی ہے کہ عزت مانگی نہیں جاتی، کمائی جاتی ہے۔

دوسری جانب ارحان خان ہے، ایک بارعب اور سخت گیر شخصیت، جو اپنے بچوں سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ ابتدا میں اس کا رویہ محتاط اور سنجیدہ ہوتا ہے، مگر وقت کے ساتھ وہ زمرف کے وقار، صبر اور مضبوط شخصیت کا محافظ بن کر ابھرتا ہے۔

ناول میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح زمرف:

  • ارحان کے بچوں کے دل جیت لیتی ہے
  • معاشرتی طنز اور حسد کا وقار کے ساتھ جواب دیتی ہے
  • اور ثابت کرتی ہے کہ عورت کی خاموشی کمزوری نہیں، مگر خودداری پر سمجھوتہ بھی ممکن نہیں

ساتھ ساتھ چلنے والی متوازی کہانی رُباعہ اور دُراب کے گرد گھومتی ہے، جو ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہوئے بھی جذباتی فاصلے کا شکار ہیں۔ یہ کہانی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بے توجہی اور انا کس طرح محبت کو خاموش کر دیتی ہے۔


اصلاحی اور سماجی پہلو

“راکاپوشی” ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ:

  • رشتے صرف ساتھ رہنے سے نہیں، سمجھنے سے نبھتے ہیں
  • طنز اور حسد گھر کے سکون کو کھا جاتے ہیں
  • عورت کی عزت اس کی خاموشی میں نہیں بلکہ اس کے وقار میں ہے
  • محبت وہاں پروان چڑھتی ہے جہاں احترام موجود ہو

مرکزی کرداروں کا تعارف

زمرف

ارحان کی منکوحہ، ایک نڈر، باہمت اور خوددار لڑکی۔ بچوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہے، مگر اپنی تضحیک کسی صورت قبول نہیں کرتی۔

ارحان خان

ایک بارعب اور سنجیدہ شخصیت، جو وقت کے ساتھ زمرف کے وقار کا محافظ بن کر سامنے آتا ہے۔

المیرا

کہانی کا منفی کردار، جو حسد اور طنز کے ذریعے زمرف کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتی ہے۔

رُباعہ

ایک حساس لڑکی جو شوہر کی بے نیازی سے تھک کر اب اپنی خودداری کو ترجیح دینے لگی ہے۔

دُراب

ایک الجھا ہوا کردار، جو محبت اور انا کے درمیان پھنسا ہوا ہے، مگر رُباعہ کی دوری اسے اندر سے توڑ رہی ہے۔

Download link Online Reading

💎 Most Popular Novels by [Author’s Name]


جونی کا لہجہ یکدم بدل گیا تھا۔

فون کان سے لگائے وہ کسی سے خفیہ انداز میں کہہ رہا تھا ۔

” یار، آج صرف پچاس لڑکیاں شیخ کو بھیجنی ہیں۔ اُن میں سے رُباعہ کا نام نکال دے، تھوڑی عیاشی ہم بھی کر لیں۔ آخر اتنی محنت لگی ہے اس کو جال میں پھنسانے میں “

وہ ہنس رہا تھا۔ آواز میں وحشت بھری لالچ تھی۔

لیکن جونی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ پچھلے دروازے سے آتی ہوئی رُباعہ سب سن چکی تھی۔

اُس کے قدم زمین میں گڑھ گئے، چہرے کا رنگ اُڑ گیا، آنکھوں سے آنسو جیسے پتھر بن کر بہہ نکلے۔

اُس لمحے اُس نے صرف ایک بات سمجھی —

محبت نہیں، یہ سوداگری تھی

یونی سیکس واشروم کی عمارت دو دروازوں والی تھی

ایک سامنے کی جانب، جہاں سے رُباعہ گئی تھی،

اور دوسرا پچھلی طرف، جہاں سے وہ واپس آئی۔

شاید یہی ایک موڑ اُس کی زندگی بدلنے والا تھا۔

جونی فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے اپنے اردگرد کا ہوش کھو چکا تھا،

اُسے یہ اندازہ بھی نہ ہوا کہ پیچھے سے آتی وہ لڑکی

جس کے لیے وہ “محبت” کا ڈھونگ رچا رہا تھا،

اُس کی ہر بات سن چکی ہے۔

رُباعہ کے قدم جیسے زمین پر جم ہی گئے سانسیں تیز، آنکھوں سے بہتا ہوا یقین — اور زبان سے بمشکل نکلا ایک نام

“ج۔۔۔ جونی۔۔۔” آواز کپکپاہٹ سے لبریز تھی۔

جونی چونک کر پلٹا۔ “روبی! تم…؟” وہ ہکلایا۔

رُباعہ کے ہاتھوں سے بیگ زمین پر گر پڑا۔

اُس کی آنکھوں میں آنسو نہیں، آگ تھی۔ “تم نے مجھے دھوکہ دیا کیوں؟”

وہ اُس کی سمت بڑھی ،  ہر قدم کے ساتھ اُس کی سانسیں بھاری ہوتی جا رہی تھیں۔

” روبی تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے، میری بات سنو…”

جونی کی آواز میں جھوٹ کی لرزش تھی ۔

مگر اُس کے الفاظ اب رُباعہ کے دل تک نہیں پہنچ پا رہے تھے۔

“بکواس بند کرو ” رُباعہ کا ضبط ٹوٹ چکا تھا۔

“کیا کیا نہیں کیا میں نے تمہارے لیے — اپنے والدین سے لڑ کر دربدر ہوئی، ماں نے امریکہ بھیجا، میں نے یہاں آ کر ماموں سے جھگڑا کیا… اور تم نے کیا دیا؟ دھوکہ؟ “

وہ اُس کے گریبان پر جھپٹی، چہرہ آنسوؤں سے تر تھا، مگر آواز میں آگ دہک رہی تھی۔

“روبی…  اپنا ہاتھ ہٹاؤ، ورنہ…” جونی غرایا ۔

” ورنا کیا کرو گے؟ ” اُس نے چیختے ہوئے کہا۔

“میں نے تم سے تین سال محبت کی، بےغرض، بےلوث، سب بھلا کر۔ اور تم نے؟ تم نے مجھے بیچ دیا “

” چٹاخ ” جونی کا ہاتھ اچانک اُٹھا —

اور ایک زوردار تماچہ رُباعہ کے چہرے پر آ لگا۔

وقت جیسے ٹھہر گیا۔ رُباعہ کا ہاتھ اپنے گال پر تھا،

آنسو خشک ہو گئے تھے۔

“تم مجھ سے محبت کرتے تھے جونی… تم میرے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے…”

اُس کی آواز اب ایک زخم تھا  جو چیخ رہا تھا۔

جونی کے لبوں پر تمسخر اُبھرا۔

” محبت؟ تم اُس فیس بک والی محبت کی بات کر رہی ہو؟

جہاں میں نے تمہاری ایک تصویر کے نیچے لکھا خوبصورت لگ رہی ہو اور تم نے فوراً فرینڈ ریکویسٹ قبول کر لی؟ مطلب ترسی ہوئی تو تم تھی نہ یہاں ایک لڑکے نے ریکوسٹ بھیجی وہاں تم جیسی لڑکیاں بک گئی

اگر یہ محبت ہے تو لعنت ہے تم جیسی لڑکیوں پر —

جو لڑکوں کی اٹینشن کے لیے ترستی ہیں “

وہ طنز سے ہنسا، آواز زہر آلود تھی۔

“چھوڑ دو مجھے جونی… پلیز جانے دو ” رُباعہ اُس کے بازو پر ناخن گاڑتے ہوئے چیخی۔

“چھوڑ دیں گے، اتنی بھی کیا جلدی ہے؟ ” جونی نے سفاک مسکراہٹ کے ساتھ اُس کے چہرے کے قریب آتے ہوئے کہا۔ اُس کی آنکھوں میں خباثت ناچ رہی تھی۔

” تم مر جاؤ، جونی… مر جاؤ ” رُباعہ نے چیخ کر اپنا چہرہ دوسری طرف پھیر لیا۔

اچانک، سامنے بیٹھا البرٹ  جو گاڑی چلا رہا تھا۔ گھبراہٹ میں پیچھے دیکھنے لگا۔

” جونی ہمارے پیچھے گاڑیاں لگ گئی ہیں… کون ہیں یہ؟ اتنی ساری گاڑیاں کیوں آ رہی ہیں؟ “

جونی نے بیک ویو مرر میں نظر ڈالی ، پیچھے درجنوں ہیڈلائٹس ایک قطار میں تیزی سے اُن کی طرف بڑھ رہی تھیں۔

ہر گاڑی کی لائٹ سڑک پر روشنی کی چمکدار لکیریں کھینچتی جا رہی تھی۔

” ابے تیز بھگا یہ سب ہمارے پیچھے ہی آ رہے ہیں “

جونی کی آواز میں خوف اور غصہ دونوں شامل تھے۔

پیچھے کی سیٹ پر بیٹھی رُباعہ نے لرزتے ہوئے شیشے سے باہر جھانکا۔

ہیڈلائٹس کے دھندلے دھبوں کے بیچ اُسے ایک گاڑی پہچانی ہوئی لگی — وہ دُراب کی گاڑی تھی۔

اُس کے ساتھ ڈینیئل کی گاڑی بھی ، جو مسلسل فاصلہ کم کر رہی تھی۔

” اللہ… پلیز، دُراب کو میرے پاس بھیج دے “

رُباعہ نے ہچکیوں کے درمیان دل ہی دل میں فریاد کی۔

” پلیز، اللہ، وہ آ جائے… وہ مجھے بچا لو ۔ دُراب پلیز مجھے بچا لو  “

دُوسری طرف دُراب کا چہرہ تپش میں سرخ ہو رہا تھا۔

وہ اسٹیئرنگ سختی سے تھامے جونی کی گاڑی کو نظر سے اوجھل ہونے نہیں دے رہا تھا۔

ساتھ والی لین میں ڈینیئل کی گاڑی بھی پوری رفتار سے دوڑ رہی تھی۔

” وہ آگے والی بلیک کار… وہی ہے ” ڈینیئل نے ریڈیو پر دُراب کو اطلاع دی۔

” میں بائیں طرف سے کٹ لیتا ہوں، تم دائیں سے گھیر لو”

” کاپی ڈیٹ ” دُراب نے انجن کو فل تھروٹل پر ڈالا۔

سڑک پر گاڑیوں کا شور، گولیوں کی آواز اور بریک لائٹس کی جھلکیاں ایک جنگ کا منظر پیش کر رہی تھیں۔

” اوہ شِٹ، جونی وہ فائر کر رہے ہیں “

البرٹ کے ہاتھ کانپ گئے۔ ایک گولی دروازے کے پاس سے گزری ۔

” گاڑی نہیں روکنا زِگ زیگ چلا، سمجھا؟ “

جونی نے چلاتے ہوئے رُباعہ کے بالوں کو جکڑ لیا۔

“آہہہ… چھوڑ دو، جونی “

رُباعہ کی چیخ رات کی فضا میں لرز اٹھی۔

” اگر میں پکڑا گیا، تو تمہیں بھی زندہ نہیں چھوڑوں گا “

اُس نے غصے سے اُس کا سر شیشے پر دے مارا۔

شیشہ ٹوٹا، اور رُباعہ کے ماتھے سے خون بہنے لگا۔

” آہہہہہہہہ ” رُباعہ اپنا سر پکڑتے چیخ پڑی ۔

” بکواس بند کرو ” جونی دھاڑا، اور اُس کے چہرے پر زور دار تھپڑ مارا۔

اُسی لمحے ایک اور گولی نے گاڑی کے پچھلے ٹائر کو پھاڑ دیا۔

گاڑی جھٹکے سے لڑکھڑائی، سڑک پر چیختے ٹائروں کی آواز گونجی۔

دُراب اور ڈینیئل کی گاڑیاں اب بالکل اُن کے پیچھے تھیں۔

جونی نے قابو پانے کی کوشش کی، مگر گاڑی ڈولتی ہوئی ایک طرف جھکنے لگی۔

دُراب نے زور سے بریک لگائے، دل جیسے سینے سے نکلنے کو تھا۔

” رُباعہ ” اُس کے لبوں سے بےاختیار نکلا۔

ایک لمحے کے بعد —

سڑک پر گولیوں، بریکوں اور چیخوں کی آوازیں مِل کر ایک قیامت سا منظر بنا گئیں۔

رات خاموش تھی، مگر فضا میں صرف ایک نام گونج رہا تھا —

“رُباعہ…”

****************

“Enjoyed This Novel? Discover More Stories Like It”

  1. Rang e jaan by Dr Mlaika Farman Complete pdf
  2. Lahu se laal by Anisha Umar Complete novel
  3. Nigah e muntazir by Faiqa Azam Complete novel
  4. Rakaposhi by Fatima Tales Part 1 Download pdf
  5. Noor ka safar by Mariya Hasan Download pdf

📝 Are You an Urdu Writer?

اگر آپ ایک اردو لکھاری ہیں تو اپنی تحریر آج ہی ہمیں بھیجیں۔

ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ کی تحریر کو نمایاں کیا جائے گا۔

📌 Connect with us:

Instagram: ezreaderschoice_likharichannel

TikTok ID ; likhari.magazine

Email address: readerschoicemag@gmail.com


How to Download Novels from Ez Reader’s Choice Novels

“Several readers have asked how to download novels from our website. Here’s a simple guide to help you.” Just follow these simple steps:

  1. Choose Your Novel
    • Visit the novel page and click on the link for the novel you wish to download.
  2. Select Download Option
    • You’ll see two options: Download and Read Online. To download, simply click on the Download button.
  3. Scroll to Find the Novel Name
    • After clicking the download option, a link will appear on your screen. Scroll down, and you’ll see the novel name highlighted in an Orange Box.
  4. Skip the Pop-up
    • A pop-up window will appear. Click the Skip button located at the right side of the pop-up to proceed.
  5. Wait for the Novel Link
    • After skipping the pop-up, wait for about 10 seconds. The name of the novel will appear in a Black Box on your screen.
  6. Download Your Novel
    • “Click on the novel name to be redirected to a new page, where you’ll find the MediaFire link to download the novel.”.

That’s it! Now you can enjoy your novel anytime, anywhere.

Mubarra

View Comments

Recent Posts

The Lighthouse by Maria Anmol Rai Download pdf

The Lighthouse by Maria Anmol Rai Download pdf – A Thrilling Mystery of Secrets, Courage…

22 hours ago

Artist afsana by Maria Anmol Rai Download pdf

Artist afsana by Maria Anmol Rai Download pdf – A Painful Tale of Dreams, Pressure…

22 hours ago

Jalta Diya by Salwa Muhammad Rafiq Download pdf

Jalta Diya by Salwa Muhammad Rafiq Download pdf – A Heart-Touching Story of Faith, Patience…

1 day ago

Teri jogan by Mahi Shah Complete pdf

Teri jogan by Mahi Shah Complete pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel Teri…

2 days ago

Masoom Churail Novel By MA Rahat Complete Pdf

Masoom Churail Novel By MA Rahat Complete Pdf Masoom Churail Novel By MA Rahat Complete…

2 days ago

Junoon Novel Urdu By Anwar Siddiqui Pdf Download

Junoon Novel Urdu By Anwar Siddiqui Pdf Download Junoon Novel Urdu By Anwar Siddiqui Pdf…

2 days ago