. after Marriage ,complete , long novel , Cousin base , Joint Family ,
تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری بہن سے نکاح کرنے کی؟ شرم نہیں آئی تمہیں جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا کیوں؟” وہ سر جھکائے کھڑا تھا سامنے والا شخص اس کا گریبان پکڑے اسے جھنجھوڑ رہا تھا جبکہ اس کے ساتھ کھڑا وجود بیزاری سے سب کچھ دیکھ رہا تھا
“میں زندہ نہیں چھوڑوں گا تمہیں تمہاری غداری کی سزا صرف اور صرف موت ہے” اس شخص نے پسٹل نکال کے اس کے سر پہ تانتے ہوئے کہا تھا
“رک جاؤ” اس سے پہلے کے وہ گولی چلاتا پیچھے سے آتی آواز پہ ٹریگر پہ دباؤ ڈالنے سے پہلے ہی اس کی انگلی رکی تھی یہ آواز اس شخص کے باپ کی تھی
“نکاح تو ان لوگوں نے کر ہی لیا ہے پیچھے کیا بچتا ہے اسے اس کے ساتھ رخصت کر دو گھر کی بات گھر میں ہی رہ جانے دو باہر کسی کو پتہ چلا تو جگ ہنسائی ہماری ہی ہو گی جو مرضی کر لو ایسی باتیں کہاں چھپی رہ سکتی ہیں بھلا” ان کی باتیں سن کے وہ شرمندگی سے زمین میں گڑ گیا تھا وہ ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا مگر ہائے رے یہ مجبوریاں انسان سے کیا کیا کروا جاتی ہیں
“یہ کیا کہہ رہیں آپ بابا” اس شخص نے تلملاتے ہوئے کہا تھا
“ٹھیک کہہ رہا ہوں میں جاؤ اور سارے جا کر تیاریاں کرو ٹھیک اک ہفتے کے بعد اس کی رخصتی ہو گی اور پھر اس کے بعد اس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہو گا” انہوں نے اپنا فیصلہ سنایا تھا اور سب کو وہاں سے ہٹنے کا کہا تھا وہ بھی سرخ چہرہ لیے وہاں سے ہٹ گیا تھا اور جس کی آفر کو قبول کیے یہ سب کیا تھا وہ بغیر کسی بات کو سر پہ سوار کیے اطمینان سے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی تھی
If you have any issue regarding Downloading, Online reading or any other then let us know in the contact us section or in the comments below or any other social media platform. We are waiting for your precious suggestions and ideas to make our work better and successful.
Click on the Links to continue reading
If you have problem in download please click this Below link
How to download novels and books in pdf ?
Parda afsana by Mujahid Hussain Laghari Download pdf Parda afsana by Mujahid Hussain Laghari Download…
Woh Jo Har Jagah Thi by Shayara Sehar Download pdf وہ جو ہر جگہ تھی…
Rishton Ka Qarz by Kaynaat Download pdf رشتوں کا قرض از کائنات — ناول کا…
Hamari shadi kab hogi by Sonia Malik Download pdf ہماری شادی کب ہوگی؟ از سونیا…
Junoon by Husn-e-Tehreer Download pdf ناول جنون از حسنِ تحریر — اردو خلاصہ ناول جنون…
Hajr-e-aswad by Jannat Asif Download pdf حجرِ اسود — ایک ایسی کہانی جو دل کو…