Zandan e zat by Fatima Niazi is a social romantic novel by the writer as she has written many novels.
Summery of the novel :
At the age of thirteen, a character named Sher, who was held hostage by a powerful mafia from Dubai, has many secrets in himself, how will he free himself from this invisible prison?
At the age of sixteen, Hasher, who losts his most precious relationship, whose soul is a book full of countless regrets. Many deep mysteries are hidden in his personality! How will he move in the complex chess of his life?
Zaandan Zaat is a story of power. The power that is in the human being that makes him stand out from others.
In a situation like this, the conflict between countless mirrors of power, international politics, anti-Islamic lobbies,At what point will this story go?
How will the ordinary and special, unique and untouchable aspects of life be made in this story?
On what aspects will the life of the beautiful characters of this unique story, which collides with the four corners of the world?
The story is connected with social and political views. Each character will be seen fighting the prison of his life!
تیرہ سال کی عمر میں دبئی سے طاقتور مافیا کے ہاتھوں یرغمال بننے والے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کردار شیر اپنی ذات میں کئی اسرار لیے اپنی ذات کو اس زندان سے کس طرح آزاد کرے گا ؟اپنی طاقت کے لامحدود سمندر کو وہ کس طرح قابو کرنے گا ؟
سولہ سال کی عمر میں اپنے سب سے قیمتی رشتے کو کھودینے والا حاشر جس کی ذات ان گنت حسرتوں سے بھری کتاب ہے۔جس کی شخصیت میں چھپے ہیں کئی گہرے اسرار!اپنی زندگی کی پیچیدہ شطرنج میں وہ کس طرح چالیں چلے گا ؟
زندان ذات کہانی ہے طاقت کی ۔۔وہ طاقت جو انسان کی ذات میں پنہاں ہوتی ہے جو اسے دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔
ایسے میں طاقت کے ان گنت شیشوں کا آپس میں ٹکراؤ،بین الاقوامی سیاست,اسلام دشمن لابیوں کے درمیان ہوتی اس جنگ کا پلڑا کس طرف جھکے گا ؟
دنیا کے چاروں کونوں سے چکر کاٹتی اس انوکھی داستان کے منفرد کرداروں کی زندگی کس کس پہلوؤں پر جاکر ٹھہرے گی ؟
اس کہانی میں زندگی کے عام و خاص،انوکھے و اچھوتے پنوں کو کس طرح کریدا جائے گا ؟معاشرتی و سیاسی نظریوں سے جڑی کہانی ہی زندان ذات ہے۔جس کا ہر کردار اپنی زندگی کے زندان سے لڑتا دکھائی دے گا !
If you have any issue regarding Downloading, Online reading or any other then let us know in the contact us section or in the comments below or any other social media platform. We are waiting for your precious suggestions and ideas to make our work better and successful.
“یہ مطلوبہ راستہ نہیں ہے ۔۔”
ہیزیل ایک طرف کو مڑی تو حاشر نے پیچھے سے اس کی کہنی تھام کر اسے مخالف سمت کی جانب جانے کا اشارہ کیا۔ہیزیل نے رک کر اسے ایک سخت نگاہ سے دیکھا۔وہ پوری تیاری کے ساتھ یہاں موجود تھا۔ڈیوٹی پر موجود آدمی نگاہوں سے اوجھل تھے۔یہ ایک غیر متوقع صورتحال تھی ہیزیل کا دماغ تقریباً ماؤف تھا۔
“تم شیر کے بھائی ہو۔”ہیزیل نے لمحے کو رک کر اس سے کہا۔
“مجھے تمہارے بھائی سے نفرت ہے۔” ہیزیل نے اس کے جواب نہ دینے پر دوبارہ کہا۔
“کیا آپ کو نہیں لگتا کہ فلرٹ کرنے کے لیے یہ موقع مناسب نہیں ؟”
ہیزیل کا چہرہ سرخ پڑا اور آنکھوں میں غضب اترا۔وہ یقیناً شیر کا ہی بھائی تھا۔
“اور تمہیں نہیں لگتا کہ تم اپنے بھائی کی طرح خوش فہم اور نارسسٹ واقع ہوئے ہو ؟”وہ خشک لہجے میں کہتی پلٹ کر جانے لگی حاشر تیزی سے آگے آیا۔ہیزیل اس سے ٹکراتے ٹکراتے بچی۔
“آپ کو لگتا ہے میں یہاں سے آپ کو ایسے جانے دوں گا ؟دیکھیے میڈم ! میں بغیر کسی جبر کے اپنا کام کرکے یہاں سے جلد از جلد واپس جانا چاہتا ہوں ۔۔سو پلیز !” اس نے گیٹ کی جانب اشارہ کرتے تحمل مگر بے حد سنجیدگی سے کہا۔ہیزیل اسے گھورتے ہوئے گیٹ کی طرف گئی اور اسے کھولنے لگی۔اس نے پاس کوڈ ڈالا اور ٹھک کی تیز آواز سے گیٹ کھل گیا۔
“چلیے اندر !” حاشر نے تحکم سے کہا۔
Click on the Links to continue reading
Dastoor e zindagi by Zoha Batool Binte Abid Episode 1 Dastoor e zindagi by Zoha…
Yaar bin eid kahan novel by Amman Akram EID NOVELS Yaar bin eid kahan novel…
Kathnaiyan by Sehrish Amaan Kathnaiyan by Sehrish Amaan Complete novel download pdf . This is…
Garift e junoon by Fatima Nazir Khan Episode 1 Garift e junoon by Fatima Nazir…
Shuroo kren phir se zindagi by Syeda Sughra Ghazi Shuroo kren phir se zindagi by…
Mera soudagar mera dildar Season 2 by Aimen Raza Complete AFTER MARRIAGE STORY, CONTRACT MARRIAGE…
View Comments
Please bta dain next episode kb aye gh🙏
Patta Karti hoon