If you have any issue regarding Downloading, Online reading or any other then let us know in the contact us section or in the comments below or any other social media platform. We are waiting for your precious suggestions and ideas to make our work better and successful.
شہناز بیگم لاؤنج میں بیٹھیں کسی سے فون پر بات کر رہی تھیں۔۔ وہ خاموشی سے دوسرے صوفے پر بیٹھ گئی۔ہاں بیٹا سب ٹھیک ہے۔۔ تم بتاؤ کب تک آرہے ہو؟دوسری طرف سے کچھ کہا گیا۔چلو سہی ہے۔۔ خیر سے آؤ۔شہناز بیگم نے زرتاشہ کی طرف دیکھا۔۔ وہ انہیں ہی دیکھ رہی تھی۔یہ لو زاویار زرتاشہ سے بات کرلو پاس ہی ہے وہ۔ان کی بات پر زرتاشہ کو بےچینی ہونے لگی۔۔ مگر دوسری طرف سے کچھ کہا گیا تو شہناز بیگم نے دبے دبے غصے میں کہا۔۔ایک تو تمہارے کام ختم نہیں ہوتے۔۔ ٹھیک ہے جاؤ کرلو کام۔۔ اللہ حافظ۔۔ کہہ کے انہوں نے رابطہ منقطع کر دیا۔زرتاشہ کی آنکھوں میں پانی بھر گیا۔۔ تو شہناز بیگم نے کہا۔۔ کوئی آگیا تھا۔۔ زاویار نے کام سے جانا تھا ان کے ساتھ۔۔ اس لیے کہہ رہا تھا تمہیں تھوڑی دیر تک خود کال کر لے گا۔اس نے سر اثبات میں ہلا دیا۔پھر بہت دیر گزر گئی اسے زاویار کی کال کا انتظار کرتے کرتے مگر اس نے کال نہ کی۔۔ آخر ہمت کر کے اس نے خود ہی اسے کال ملا دی۔۔ بیلیں جاتی رہیں مگر کسی نے اٹینڈ نہ کی۔زرتاشہ نے غصے سے اپنا فون پٹخ دیا۔پھر کچھ سوچ کر شہناز بیگم کے پاس گئی۔۔ ماما آپ کا موبائل چاہیے تھا۔۔ کچھ دیر کے لیے مل سکتا ہے؟ہاں بیٹا اس میں پوچھنے والی کیا بات ہے۔۔ وہ پڑا ہے لے جاؤ۔۔ وہ جلدی سے موبائل لے کر واپس آئی اور زاویار کو کال ملائی۔ماما کے نمبر سے تو اٹینڈ کریں گے نا۔۔ وہ سوچ ہی رہی تھی کہ کال اٹیڈ کر لی گئی۔اسلام و علیکم ماما۔۔ کیا ہوا خیریت؟ زاویار کی آواز کانوں سے ٹکرائی۔۔ آج کتنے دن بعد وہ اسے سن رہی تھی۔زرتاشہ سے کچھ بولا نہ گیا۔۔ ہیلو۔۔ ماما؟ وہ پریشان ہوا۔زار۔۔ میں۔۔ آپ کی۔۔ تاشہ۔۔ لفظ ٹوٹ ٹوٹ کر ادا ہوئے۔دوسری طرف گہری خاموشی چھا گئی۔زار۔۔ آپ چپ کیوں ہو گئے۔۔ بولیں ناں۔ کیوں فون کیا ہے؟ سخت لہجے میں پوچھا گیا۔آپ۔۔ میری کال کیوں نہیں اٹینڈ کر رہے تھے؟ آپ مجھ سے ناراض ہیں؟زاویار نے کوئی جواب نہ دیا۔زاویار پلیز بولیں۔۔ آپ خاموش کیوں ہیں؟اس نے گہرا سانس خارج کیا۔۔ جہاں کوئی تعلق ہی نہ ہو وہاں کیسی ناراضگی؟زار۔۔ زرتاشہ کے لب ہلے مگر آواز نے ساتھ نہ دیا۔۔ آنکھوں سے پانی چھلک پڑا۔۔ دونوں طرف گہری خاموشی چھا گئی۔۔ کچھ دیر بعد دوسری طرف سے لائن کاٹ دی گئی۔
یہ ہے دو خاموش محبت کرنے والوں کی داستاں۔۔ ایک دیوانی لڑکی کی کہانی۔۔ جو اپنی شرارتوں سے گھر میں رونق بکھیرے رکھتی ہے جسے زندگی میں پیار ہی پیار ملا مگر وقت کسی کو بھی آزمائے بغیر آگے بڑھنے نہیں دیتا۔۔ یہ ہی اس کے ساتھ بھی ہوا۔۔ مزید جاننے کے لیے پڑھیے۔۔ “تیری دیوانی” از قلم “سحرعلی”و اسلام سحرعلی
Click on the Links to continue reading
Teri deewani novel by Sehar Ali
To read all its episodes keep clicking on the provided links
If you have problem in download please click this Below link
How to download novels and books in pdf ?
یہ کہانی ہے اس لڑکی کی جسکو وقت نے بربادکیا اسکو اپنوں سے جدا کر…
Hasil e zeest novel by Noreen Noori Part 1 Hasil e zeest novel by Noreen…
Dastoor e zindagi by Zoha Batool Binte Abid Episode 1 Dastoor e zindagi by Zoha…
Yaar bin eid kahan novel by Amman Akram EID NOVELS Yaar bin eid kahan novel…
Kathnaiyan by Sehrish Amaan Kathnaiyan by Sehrish Amaan Complete novel download pdf . This is…
Garift e junoon by Fatima Nazir Khan Episode 1 Garift e junoon by Fatima Nazir…