وشہ اونچِی آواز میں بڑبڑاتی تیز تیز قدم اٹھائے چل رہی تھی یکدم موسم نے کروٹ بدلی۔۔۔۔۔ آسمان پر کالے بادل چھا گئے۔۔۔وشہ چلتے چلتے رکی آسمان کی جانب دیکھا جہاں کالے بادلوں کی وجہ سے رات کا گمان ہونے لگا اس پر بادلوں کی گرج چمک۔ ۔۔یکدم۔ ہی بوندا باندی تیز بارش میں تبدیلی ہوئی۔۔۔وشہ بری طرح بھیگ گئی۔۔۔ صبح کا وقت اوپر سے یہ موسم وشہ کو خود پر غصہ انے لگاکیا ضرورت تھی باہر نکلنے کی۔۔۔ روڈ بھی سنسان تھی۔۔۔کوئی بیوقوف ہی ہوگا جو ایسے خطرناک موسم میں اکیلے باہر نکلے گا۔۔۔۔ (فلحال تو سب سے بڑی بیوقوف وشہ تم ہی ہو ) خود سے کہتے دونوں ہاتھ اپنے گرد لپٹے وہ گھر کی جانب بڑھنے لگی کے اچانک ہی بہت زور سے بجلی کڑکی وشہ کی چیخ نکل گئی۔۔۔لگاتار موسلادھار بارش میں بھیگنے کی وجہ سے وہ کانپنے لگی۔۔۔ وشہ نے شلوار قمیض پہنا ہوا تھا. بارش کی وجہ سے کپڑے چپک گئے تھے یہ شکر تھا اس نے ڈارک پرپل سوٹ پہنا ہوا تھا۔۔۔۔ وشہ نے بھاگنے کے انداز میں چلنا شروع کر دیا جب پیچھے سے گاڑی کا ہارن سنائی دیا۔۔ وشہ کو وہی سب یاد آنے لگا جو اس رات ہوا تھا۔۔۔۔پیچھے دیکھے بنا اسنے بھاگنا شروع کردیا۔۔۔۔جب پانی کی وجہ سے پھسل کر منہ کے بل گری۔۔۔۔۔۔ رزم جو ہونٹ بھیجے اس کے پیچھے ہی آرہا تھا جو آج پھر اکیلے بیوقوفوں کی طرح سر جھاڑ منہ پھاڑ گھر سے نکلی ہوئی تھی۔۔۔ رزم کو غصہ دلا گیا۔۔۔ آگ بگولہ تب ہوا جو پیچھے دیکھنے کے بجائے محترمہ نے بھاگنا شروع کردیا تھا۔۔۔۔۔۔۔وشہ کو گرتے دیکھا تو جھٹکے سے گاڑی کو بریک لگاتا تیزی سے باہر نکلا۔۔۔وشہ کا سر زمین پر لگتے لگتے بچا مگر دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں چھل گئیں۔۔رزم نے جھک کر اسے بازو سے دبوچ کر اٹھایا۔۔وشہ لڑکھڑاتی اسکے چوڑے سینے سے جا لگیآہ۔ ۔۔ تڑپ کر اس سے پیچھے ہوتی اپنے سر کو پکڑ کر چیخی۔۔۔۔ ایسا لگا جیسے کسی پتھر سے سر جا لگا ہو۔۔ رزم نے پرواہ کیے بغیر دونوں ہاتھوں سے اسکے بازو دبوچ کر جھٹکے سے اپنے قریب کیا۔۔ کیا جہالت۔۔۔۔اس سے پہلے وہ اپنا جملہ مکمل کرتی اسکی نظر رزم کے چہرے کی جانب اٹھی تو باقی کے الفاظ جیسے منہ میں ہی رہ گئے۔۔۔۔
If you have any issue regarding Downloading, Online reading or any other then let us know in the contact us section or in the comments below or any other social media platform. We are waiting for your precious suggestions and ideas to make our work better and successful.
Ishq e ghaiz novel by Amrah Sheikh Complete PDF
Ishq e ghaiz novel by Amrah Sheikh Complete PDF
Ishq e ghaiz novel by Amrah Sheikh Complete PDF
Click on the Links to continue reading
Ishq e ghaiz novel by Amrah Sheikh Complete PDF
Ishq e ghaiz novel by Amrah Sheikh Complete PDF
If you have problem in download please click this Below link
How to download novels and books in pdf ?
Go to the full page to view and submit the form.
Hewaniyat afsana by Neha Ali Hewaniyat afsana by Neha Ali This is a social romantic…
کہانی دو بہنوں کی جو اپنوں کی سفاکی کی وجہ سے بچھڑ گئیں، جنہیں اپنوں…
Hiranur novel by Hajra Zahir Hiranur novel by Hajra Zahir Complete Novel . This is…
۔ وہ دوبئی کے ہسپتال میں تھی۔ اس وقت وہ آئی سی یو میں تھی۔…
Writer’s Introduction: My name is Mohammad Ali Shah, you can call me Ali. I have…
Eid E Dilam by Ismah Qureshi Novels Eid Novels Eid E Dilam by Ismah Qureshi…