Skip to content
Home » Archives for February 2025 » Page 10

February 2025

Junoon ke rang by Dawood Faiz Complete Novel

  • by

“جنون کے رنگ” ایک ایسی کہانی ہے جو محبت، قربانی، دوستی اور خوابوں کی تکمیل کے ارد گرد گھومتی ہے۔ یہ ناول انسانی جذبات، زندگی کے نشیب و فراز، اور خوابوں کی تعبیر کے سفر کو بیان کرتا ہے۔

اس کہانی میں نہ صرف محبت کا فلسفہ پیش کیا گیا ہے بلکہ قربانی کی اہمیت اور دوستوں کے کردار کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

یہ کہانی ان لوگوں کے لیے لکھی گئی ہے جو زندگی کی مشکلات سے لڑنے کا حوصلہ رکھتے ہیں اور ان کے لیے جو دوسروں کے خوابوں کو پورا کرنے میں اپنی خوشیوں کی قربانی دیتے ہیں۔ اس ناول کے کردار آپ کو زندگی کی حقیقتوں اور انسانی تعلقات کی گہرائیوں سے روشناس کروائیں گے۔

****************

Adhoora man by Mahnoor Rasheed Complete novel

  • by

عمریں گزر جاتی ہیں مگر من ادھورے رہتے ہیں۔

” غم ہلاک کر نے آجاتا ہے، اگر کبھی خوشیاں آبھی جائیں روشنی کے باوجود بھی اندھیرے ختم نہیں ہوتے ۔چند روزوصال کے بدلے صدیوں کا ہجر مل جاتا ہے ۔ تب چہرے نامکمل ہی رہتے ہیں۔ پھر خوشیاں بھی چہرے کے مسخ حصے کو واپس نہیں لا سکتیں ۔سب ادھورا رہ جاتا ہے۔ “وہ ویران آنکھیں پینٹنگ پر جمائے اس کی خدوخال بیان کر رہی تھی۔ جبکہ وہ پس پردہ ہر غم کا محرم تھا ۔

’’شاندار لڑکی۔ بائی دا وے۔ اس پینٹنگ کا ٹائٹل کیا ہے؟” اس لڑکی کا تجسس بڑھتا ہوا محسوس ہوا۔ مرحا نے پلٹ کر برف نظر ریحان پر ڈالی۔ وہ اب بھی نظر زیر کیے کٹہرے میں کھڑا تھا ۔

اب وہ لڑکی مرحا سے باتوں میں مصروف تھی۔ وہ اس سے پینٹنگ سے متعلق گفتگو کر رہی تھی۔ اس تصویر میں وہ لڑکی کتنی ادھوری اور کتنی نامکمل لگ رہی تھی۔ اس کے چہرے سے کتنی مایوسی اور دکھ جھلک رہا تھا۔ کتنی نامکمل تھی وہ تصویر۔ مگر اس کے اس آدھے چہرے سے سب مکمل طور پر عیاں تھا۔اس نے غور سے دیکھا تھا، تو تصویر کے نیچے چند الفاظ نے اس کی توجہ اپنی جانب کھینچی تھی۔

’’پتھروں تلے پسا کانچ سا من ‘‘وہ چونک کر اسے دیکھ رہا تھا۔

Aena e Zindagi by Momina Zuhiar Complete Novel

  • by

آئینہ زندگی “ایک دلکش کہانی ہے جو ایک مضبوط ، پرعزم اور باہمت عورت کے گرد گھومتی ہے ،جو زندگی کے تلخ حقائق اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی شناخت تلاش کرتی ہے ۔ یہ کہانی محبت،قربانی،اور خود شناسی کے سفر کی عکاسی کرتی ہے،جہاں کرداروں کی گہرائی اور ان کے جزبات قاری کو اپنی گرفت میں لے لیتے ہیں ۔

Instagram ID (with same spellings):_momina.zuhair_