Skip to content
Home » Complete novel » Page 94

Complete novel

lugz by Mustafa Ahmed Complete Season 2

یہ ایک پر اسرار اور پیچیدہ داستان ہے، جو ایک جن زادی کے گرد گھومتی ہے۔ ہر موڑ پر حیرت انگیز انکشافات اور پراسرار واقعات کہانی کو گہرائی اور شدت عطا کرتے ہیں۔ کہانی کے ہر باب میں نئے کرداروں کا ظہور ہوتا ہے، جو پلاٹ کو مزید الجھا دیتے ہیں اور قاری کو تجسس کے سمندر میں غرق کر دیتے ہیں۔ یہ کہانی فطرت کی غیر مرئی قوتوں اور انسانی جذبات کے امتزاج کا خوبصورت نمونہ پیش کرتی ہے۔

lugz by Mustafa Ahmed Complete Season 1

  • by

یہ افسانہ ایک پراسرار قلمکار کی داستان ہے، جو
ایک نازک بانو کی زندگی کے تاریک پہلوؤں کو قرطاس پر بکھیر رہا ہے۔ ایک ایسی لڑکی جس کے ساتھ ناگوار واقعہ پیش آیا، اور پھر اس نے انتقام کی راہ اپنائی۔ جب عدالتوں نے دولت کے آگے دروازے بند کر دیے، تو معاشرے کی بنیادیں ہل گئیں، اور معیشت کی دھڑکنیں سست پڑ گئیں۔ اس کہانی میں راز کی ایک ایسی پرت کھلتی ہے جو حقیقت اور فسانے کی حدود کو چھوتی ہے۔

Khawabo ka karwan by Amna Tariq Complete

  • by

“خوابوں کا کارواں” کی کہانی ایسے دو لڑکوں کی ہے جو آنکھوں میں خواب سجائے ہوئے ہیں دونوں کا تعلق چچا بتھیجے کا ہے اور بہت مضبوط ہے لیکن وہ ایک دوسرے کو ان کے خواب پورا کرنے کےلئے سپورٹ نہیں کرپاتے گھر کا سربراہ ان کی خواب کی تکمیل کے خلاف ہے ایک نے سمجھوتہ کرلیا جبکہ دوسرا نہیں کرپارہا۔

کہانی ہے محبت کی گاوں کی عام سی لڑکی کی جسے شہری لڑکے سے محبت ہوجاتی ہے لیکن لڑکے کی ماں اسے گاوں کی معمولی لڑکی کا طعنہ دےکر مسترد کردیتی ہے اور وہ خاموش ہوجاتی ہے۔

کہانی میں سسپنس ہیں کیا ان کرداروں کی خواب اور محبت کی تکمیل ہوپائے گی کیا وہ عام سی لڑکی شہری خاندان کا دل جیت پائے گی کیا محبت کو اس کی منزل مل پائے گی؟؟

یہ کہانی محض محبت کی نہیں بلکہ خواب دیکھنے اس کو تکمیل تک پینچانے کے سفر کی بھی ہے ہر کردار اپنی ایک کہانی رکھتا ہے۔۔

************

Dil talabgar hai tera Novel by Aqsa Tehreem Complete

  • by

محبت کی دنیا میں کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو دل میں اتر جاتی ہیں اور پڑھنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔ اقصیٰ تحریم کا ناول “دل طلبگار ہے تیرا” بھی ایسی ہی ایک دل موہ لینے والی کہانی ہے جو اپنے منفرد پلاٹ اور جذباتی رنگوں کی وجہ سے قارئین کو بے حد پسند آ رہا ہے۔

“دل طلبگار ہے تیرا” ایک ایسا ناول ہے جو محبت، ایثار، قربانی اور جذبات کی گہرائیوں کو چھوتا ہے۔ اقصیٰ تحریم نے اس ناول میں کرداروں کی نفسیات اور ان کے باہمی تعلقات کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔ یہ ناول نہ صرف ایک دلکش لو اسٹوری ہے بلکہ اس میں رشتوں کی پیچیدگیاں، زندگی کے نشیب و فراز اور حقیقی محبت کی آزمائشیں بھی شامل ہیں۔

Toota hua bharam by Aqsa Tehreem Complete Novel

  • by

“مرحا… تم نے میری حقیقت سب کے سامنے لا دی۔ میں نے اپنی ہوس میں کہکشاں کو تکلیف دی، اور اب اس کا انجام بھگت رہا ہوں۔” آنکھوں سے بہتے آنسو، سرد ہوا، اور گناہوں کا بوجھ اسے مزید بکھیر رہا تھا۔

وہ لڑکھڑاتے ہوئے اٹھنے کی کوشش کرنے لگا، مگر جسم جیسے بوجھل ہو گیا تھا۔ “کیوں کیا میں نے یہ سب؟” وہ خود سے سوال کرنے لگا۔ اس کے دماغ میں وہ لمحہ زندہ ہو گیا، جب نائل نے اسے دیکھتے ہی نفرت سے دھتکار دیا تھا، اور کہکشاں کے آنسو اسے آج بھی جلتے ہوئے محسوس ہو رہے تھے۔

وہ ان دونوں کو لے کر اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سارے تعلق توڑ کر چلا گیا ۔ حارث نے اس کا مان توڑا تھا ۔ وہ بری طرح بکھرا تھا ۔ اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اس نے جس چھوٹے بھائی کو باپ کی طرح پالا تھا وہی اس کے گھر میں نقب لگائے گا ۔

“میں نے سب برباد کر دیا… مرحا، کہکشاں، نائل… سب مجھ سے نفرت کرتے ہیں، اور ٹھیک ہی کرتے ہیں!” اس کی آواز ٹوٹ کر خاموش ہو گئی۔ اس نے مٹھی بھر زمین کو زور سے دبوچا، جیسے وہ اپنے کیے کی سزا قبول کر رہا ہو۔ پچھتاوے کی شدت نے اسے بے بس کر دیا۔

****************