Skip to content
Home » Fictional Stories

Fictional Stories

Saleeb by Fatima Shakeel Complete afsana

  • by

کہانی ہے رد کر دیے جانے کی، روند دیے جانے کی،مار دیے جانے کی۔

کہانی ہے سمرا یاسین کی، جس کی آنکھیں نوچ لے گئیں، جس کا دل کھروچ دیا گیا۔ جس کی روح کھینچ دی گئی۔

Tasawwur e musawir by Kainat Jameel Abbasi Complete novelette

  • by

کہتے ہیں کہ خود سے محبت کرنے کے لیے۔۔

انسان کا خوبصورت ہونا لازم ہوتا ہے۔

مگر انسان کو یہ نہیں بتایا جاتا کہ۔۔

ہر انسان منفرد انداز میں خوبصورت ہوتا ہے۔

اور جان لو تم یہ بات کہ۔۔

خوبصورتی خوداعتمادی کا نام ہے۔

خوداعتمادی کے دو ہی اصول ہیں۔

یا تو تم خود کو جان کو

یا پھر اپنے خدا کو جان لو۔

خالق اور مخلوق کے درمیان

رشتہ صرف محبت کا ہے۔

جیسے کسی تصویر اور مصور کے درمیان

محبت کا تصور ہوتا ہے۔

تصویر کا حسن، مصور کے تصور کا حسن ہے

اور مخلوق کا حسن، خالق کی قدرت کا حسن ہے۔

کسی تصویر کی توہین دراصل مصور کی توہین ہے۔

اور کسی مخلوق کے حسن کی توہین، دراصل خالق کی قدرت کی توہین ہے۔

اگر تم خود سے کبھی محبت نہ کر سکے تو۔

تم حقیقی طور پر خدا سے محبت نہیں کر سکو گے۔

Insta I’d: @kainatjameelabbasi._.official

Clay Pot by Zayan Thebo Complete novellette

  • by

زندگی کی تختی پر کندہ سب سے دلکش لفظ محبت ہے۔

کہانی ہے محبت کی۔۔۔

انتظار کی۔۔۔ فراق کی۔۔۔

درد کی۔۔۔ آہ کی۔۔۔

کہانی ہے محبت سے دیوانہ ہونے تک کی۔۔۔

کہانی ہے مٹی کی۔۔۔ چاک کی۔۔۔

کہانی ہے سُر کی۔۔۔ ساز کی۔۔۔ راگ کی۔۔۔

کہانی ہے اجنبیت سے انسیت کی۔۔۔

کہانی ہے چناب کی۔۔۔ جو ہر بات کا گواہ ہے۔۔۔

کہانی لیلیٰ کی۔۔۔ جس کی آنکھوں کا کوئی دیوانہ ہے۔۔۔

کہانی ہے علی کی۔۔۔ جو کسی کے صدقے اُتارتا ہے۔۔۔

کہانی ہے محبت کی تختی پر کندہ لفظ دکھ کی۔۔۔

Waqt sarab hai afsana by Zayan Thebo

  • by

وقت سراب ہے۔۔۔

کتنا مہربان۔۔۔ کتنا ظالم کوئی آج تک نہیں جان پایا۔ احد ایک لڑکا جو خوش ہے اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ۔۔۔ مگر پھر ایک دن احد کے ساتھ کیا ہوا۔

یہ وقت نے کیسی چال چلی۔۔۔ احد کا سب کچھ کہاں گیا۔۔۔ وقت نے کیا کیا؟

کہیں سوال۔۔۔

مگر ایک ہی جواب۔۔۔ “کسے معلوم؟”

Siyah Nagri by Areeba Azam Complete novel

  • by

سیاہ نگری کہانی ہے ایسے کردار کی جو پراسرار ہے۔ کائنات کے چھپے رازوں کو تلاش کرنے کی۔ ایسے میں کیا ہوگا اس کا مقدر؟

کامیاب ہوگا یا پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ تو وقت بتائے گا۔

Maharib by Kanwal Hanif Complete novel

  • by

ہر کوئی محارب ہے۔ کوئی محبت کے لیے لڑرہا تو کوئی اپنے حق کے لیے تگ و دو کررہا ہے۔ اور کوئی خود سے جنگ کر رہا ہے ۔ کوئی اپنے آپ کو ہرانا چاہتا ہے ۔ زندگی کسی کے لیے بھی پھولوں کی سیج نہیں ہو سکتی ۔ زندگی ایسی ہی ہے ۔ ہم جنگوں کے دوران بہت کچھ کھو دیتے ہیں ۔ لیکن اگر ہم خود کو کھو دیں تو سمجھ لیں ہم نے سب کچھ کھو دیا ہے ۔ کیونکہ جنگ عزت کی ہو یا محبت کی کو اس میں اگر کچھ اہم ہے تو وہ آپ ہیں۔ زندگی میں چاہے بہت کچھ کھو جائے ۔ لیکن سب کچھ نہیں کھونا چاہیے ۔اور وہ سب کچھ آپ ہیں۔ آپ کا اپنا وجود نہیں کھونا چاہیے ۔ زخمی ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔ لیکن ان زخموں کو بھرنے نہ دینا صریحاً غلط ہے ۔ ہر جنگ کے دوران خیال رکھیں کہ آپ کا اپنا وجود نہیں کھونا چاہیے ۔ اس ناول کا ہر کردار محارب ہے ۔ ہر کوئی جنگ میں ہے۔ کوئی خود سے تو کوئی کسی اور سے ۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کون اس جنگ کے دوران بہت کچھ ہارتا ہے اور کون سب کچھ ہی ہار دیتا ہے۔ دنیا کی سب سے مشکل جنگ وہ جو انسان خود سے لڑتا ہے ۔ اندرونی جنگ بیرونی زنگ کا خاتمہ کر دیتی ہے۔

To chand tumhy dekhta hai novel by Ameer Hamza

  • by

یہ جادوئی ناول تین قسم کے کرداروں پر مشتمل ہے پہلے وہ جو ماضی کی دلدل سے نکلنا چاہتے ہیں، دوسرے وہ جو ماضی کو کریدنا چاہتے ہیں اور تیسرےکردار جو ہر حال میں دوسروں کی بربادی کا سامان تیار کیے رکھتے ہیں ۔ یک طرفہ محبت جدائی ،لو ٹرائی اینگل،محبت میں قربانی اور بے وفائی سب ایک ساتھ پڑھنے کو ملیں گے ۔یہ جادو اور سسپنس سے بھرا ناول ہے۔ یہ ناول اپ کو ایک نئی اور خوبصورت دنیا سے روشناس کروائے گا۔ اپ ان کرداروں سے محبت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

Deebacha novel by Nigah Raheel Complete Novel

  • by

یہ ناول ان لوگوں کے بارے میں ہے جو اپنی زندگی صراط مستقیم پر چلتے ہوئے گزارتے ہیں اور اس راہ میں آنے والی تمام مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا بہت ہمت اور حوصلے کے ساتھ کرتے ہیں۔