Khalis ulfatein by Ayesha Suleman Complete novel
یہ ایسے کرداروں کی کہانی ہے جو زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہیں اور اس کہانی میں بتایا گیا کہ ہر انسان مکمل نہیں ہوتا ہر انسان کے اندر کوئی نہ کوئی محرومی رکھی گئی ہے
یہ ایسے کرداروں کی کہانی ہے جو زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہیں اور اس کہانی میں بتایا گیا کہ ہر انسان مکمل نہیں ہوتا ہر انسان کے اندر کوئی نہ کوئی محرومی رکھی گئی ہے
اس کہانی میں کچھ کردار اپنے ایمان کی سلامتی کے لیے جنگ لڑتے نظر آئیں گے اور کچھ کردار اپنے ضمیر سے جنگ لڑتے نظر آئیں گے۔ یہ کہانی حلال اور حرام رزق کے فرق کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔ یہ کہانی ہے بانو اور حیدر کی۔ یہ کہانی ہے ایک وکیل کی جو محبت پر یقین نہیں رکھتی مگر کوئی اسے محبت پر یقین کرنا سکھائے گا۔ اور محبت کے اصل مفہوم سے روشناس کروائے گا۔ یہ اے ایس پی روحاب داؤد کی محبت کی کہانی ہے۔ جو اپنی محبت سے ایک لڑکی کی ساری دلیلوں کو ہراتے ہوئے خود سے محبت کرنے پر مجبور کر دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“میری “ہونے والی بیوی” کس قدر زہر اگلتی ہے۔ مجھ سے کس قدر جلتی ہے۔” ابوبکر نے دل میں سوچا۔
“جلتی نہیں ہے۔۔۔۔ بس تم سے پیار کرتی ہے۔۔۔۔”
“میں سمجھ نہیں پا رہا کہ آخر تم چاہتی کیا ہو ساریہ۔۔۔ دو سال ہونے کو ہیں۔ اس کے باوجود تم اس وکیل کا پیچھا نہیں چھوڑ رہیں۔ اس کی اب ایک بیوی ہے، بچی بھی ہے۔ وہ آزاد تھا تب تمہارے لیے کوئی قدم نہ اٹھا سکا۔ اب کیا خاک اٹھاۓ گا۔۔۔”
وہ اکتاۓ ہوۓ لہجے میں بولا تھا۔
“تم مجھے گلاب کا پھول دینا اور میں تمہیں گوبھی کا پھول دوں گی۔ پھر تمہیں ہمیشہ یاد رہے گا میں کتنی اچھی شیف ہوں۔۔۔” حمائل نے ہنستے ہوۓ کہا۔ ابوبکر کے چہرے پر مصنوعی غصہ طاری ہوا:
“اچھی شیف؟ تمہاری کنکر والی کافی بھولا نہیں ہوں میں ۔۔۔”
“ایک بار کہو۔۔۔ جو مانگو گی وہ تمہیں پل بھر میں لا کر نہ دیا تو میرا نام بھی احمر گیلانی نہیں۔”
“احمر۔۔۔” رومانی کے ہاتھ کانپیں۔ آنکھیں دھندلا گئی تھیں۔
“جب آپ جیسا مرد دست درازی کرنے کے باوجود ڈھٹائی کے ساتھ سینہ تان کر میرے سامنے کھڑا ہے تو میں اپنی عصمت کو اپنی کمزوری جان کر گھر کے کسی تاریک گوشے میں کیوں جا چھپوں۔”
وہ غرائی۔ حسن قادری مسکرا کر رہ گیا۔
ابوبکر نے پلٹ کر دیکھا۔ وہ رو رہی تھی اور آنسو بے شمار تھے۔
“مت۔۔۔ جاؤ۔” اس نے بلک کر کہا اور ہاتھ جوڑ لیے۔
“ہُما۔۔۔” وہ بے بس سا نظر آیا:
“میں واپس آجاؤں گا۔”
“میرے سامنے نقاب کیوں نہیں کرتیں؟” احمر نے اچنبھے سے پوچھا تھا۔ رومانہ نے گہری مسکراہٹ سے اسے دیکھا۔ آنکھوں میں کرچیاں ہی کرچیاں تھیں۔
“تم سے کیا چھپاؤں احمر؟ چہرہ یا جسم؟”
Main tujhy toot kar chahon by Zunaira Bano Likhari online magazine brings you likhari channel ( likhari online magazine channel) Likhari magazine was our Monthly… Read More »Main tujhy toot kar chahon by Zunaira Bano Youtube Novels Project
Insaf ki jang short novel by Samavia Khan Complete novel download pdf CRIME BASED NOVELS , LAWYER BASE NOVEL, MOTIVATIONAL NOVELS, SUSPENSE BASE NOVELS Insaf… Read More »Insaf ki jang short novel by Samavia Khan Complete novel download pdf
Saiyan by Bisma Bhatti Complete AFTER MARRIAGE STORY.,MULTIPLE COUPLES BASED NOVELS, AFTER NIKAH NOVELS, JOINT FAMILY SYSTEM NOVELS, REVENGE BASE NOVELS, RUDE HERO BASE NOVELS,… Read More »Saiyan by Bisma Bhatti Complete
Pyar junoon thehra by Zanoor Writes Hero gangster base , After Marriage , Forced marriage base , Hero lawyer base Zanoor writes is a social… Read More »Pyar junoon thehra by Zanoor Writes
Ana Ilyas is a social romantic novel by the writer. She has written for the first time and her story tells her ability and maturity… Read More »Dharkanon ka ameen by Ana Ilyas Complete PDF