Skip to content
Home » Social media writers » Aeman Saeed

Aeman Saeed

Dil Dharkan aur Saaz novel by Aeman Saeed

  • by

موسم بدل جائیں گے،دن رات کا تغیر نمایاں ہو گا۔سال گزریں گےاور پھر صدیاں بیت جائیں گی۔ایک مدّت گزر چکی ہوگی۔نیازمانہ ہوگا،نئے لوگوں میں کوئی میرے جیسا اپنے اندرمدتوں پرانی ویرانیاں لئےکسی بیاباں سے گزرتا ہوا،منزلیں طہ کرتاہوا،کھنڈرات کوعبور کرتا،اُس بستی میں داخل ہوگا۔جہاں برسوں پہلے کا ایک بوسیدہ سا،دیمک زدہ لکڑی کے ٹوٹے پھوٹےدروازے کو بمشکل کھولے گا۔وہاں گھپ اندھیرا ہوگا۔ اُسے لالٹین کی ضرورت پیش آئے گی۔مگرزمانہ بدل چکاہوگا۔اچانک اُس کا پاؤں لڑکھڑائے گا۔قریب ہی اُسے دیاسلائی ملے گی۔وہ اُسی کو کسی نہ کسی طرح سے جلانے کا طریقہ سلجھائے گا اور مدھم سی روشنی کے ہمراہ وہ مکان میں داخل ہوگا۔

جہاں اُلو بولتےہوں گے۔وہ سوچے گا کہ وہ کہاں آگیا۔سوا ب توآگیا۔مگر آیا کاہے کو؟اُسے کیا درکار ہے؟مگر شاید کچھ کام بغیر فائدے یا لالچ کےبھی کیے جاتے ہیں۔