Skip to content
Home » Social media writers » Amna Tariq

Amna Tariq

Khawabo ka karwan by Amna Tariq Complete

  • by

“خوابوں کا کارواں” کی کہانی ایسے دو لڑکوں کی ہے جو آنکھوں میں خواب سجائے ہوئے ہیں دونوں کا تعلق چچا بتھیجے کا ہے اور بہت مضبوط ہے لیکن وہ ایک دوسرے کو ان کے خواب پورا کرنے کےلئے سپورٹ نہیں کرپاتے گھر کا سربراہ ان کی خواب کی تکمیل کے خلاف ہے ایک نے سمجھوتہ کرلیا جبکہ دوسرا نہیں کرپارہا۔

کہانی ہے محبت کی گاوں کی عام سی لڑکی کی جسے شہری لڑکے سے محبت ہوجاتی ہے لیکن لڑکے کی ماں اسے گاوں کی معمولی لڑکی کا طعنہ دےکر مسترد کردیتی ہے اور وہ خاموش ہوجاتی ہے۔

کہانی میں سسپنس ہیں کیا ان کرداروں کی خواب اور محبت کی تکمیل ہوپائے گی کیا وہ عام سی لڑکی شہری خاندان کا دل جیت پائے گی کیا محبت کو اس کی منزل مل پائے گی؟؟

یہ کہانی محض محبت کی نہیں بلکہ خواب دیکھنے اس کو تکمیل تک پینچانے کے سفر کی بھی ہے ہر کردار اپنی ایک کہانی رکھتا ہے۔۔

************

Safar zindagi ka by Amna Tariq complete novel

  • by

“آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں؟”۔

بڑی مشکل سے ٹائپ کیا تھا

چند ثانیے بعد اس کی کال آگئی۔

“ہاں تو کیا پوچھ رہی تھی تم؟”۔

وہ خاموش رہی۔

“تو تم پوچھ رہی تھی کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں کہ نہیں؟”۔

“جی”۔

“آفکورس محبت کرتا ہوں تم سے”۔

“آپ شادی بھی مجھ سے کریں گے؟”

چند سیکینڈ خاموشی رہی پھر اس کا قہقہہ ابھرا

“حیات یہ کیسا سوال ہے؟”۔

“آپ بس جواب دیں”۔

“تم سے پیار کرتا ہوں تو شادی بھی تمہی سے کروں گا حیات”۔

دل کا اک گوشہ پرسکون سا ہوا

“مامی مان جائیں گی؟”۔ ڈر بجا تھا

“تم ٹینشن مت لو۔ امی کو میں منالوں گا۔۔ تم مجھ پر بھروسہ رکھو آئی پرامس شادی میں تمہی سے کروں گا”۔

اس کا دل مطمئن ہوا۔

امید تھی وہ اپنا پرامس پورا کرے گا ۔۔۔

پر کیا انسانوں سے امید لگانی چاہئے؟؟

کیا انسان ہمیشہ اپنا وعدہ پورا کرتے ہیں؟؟

کیا انسان بھروسہ کرنے کے قابل ہیں؟؟