Skip to content
Home » Social media writers » Asma Afzal

Asma Afzal

Woh kon thi novel by Asma Afzal 

  • by

وہ پالر کی ڈریسنگ مرر کے سامنے کرسی پہ بیٹھی ہوئی تھی۔اور بیوٹیشن لڑکی بڑی مہارت سے آئی شیڈو لگارہی تھی۔اس نے آج لال رنگ کا کامدار لہنگا پہنا ہوا تھا۔میک آپ تقریبا ختم ہو گیا تھا۔بال آپ اپنی مرضی سے بنوائے گئی بیوٹیشن نے لب سٹک کا آخری ٹچ دیتے ہوئے پوچھا۔نہیں آپ اپنی مرضی سے دیکھ لے جو میری میک اپ لک کے ساتھ سوٹ کرے۔رودابا نے موبائل اٹھاتے ہوئے جواب دیا۔موبائل کی سکرین پلے کرتے رودابا کے چہرے پہ ایک خوبصورت سی مسکراہٹ آئی۔جب سے رودابا پالر آئی تھی۔یہ مسکراہٹ ہر دو منٹ کے بعد آنے والے میسج اور کال کے بعد آرہی تھی۔میڈم آپ چاہیں تو پہلے بات کرلے بیوٹیشن نے رودابا کے چہرے پہ ہر دو منٹ بعد آنےوالی مسکان دیکھ کر کہا۔نہیں آپ بنائیں بال میں بعد میں بات کرلوں گئی۔رودابا کے ہونٹوں پہ شرمیلی مسکراہٹ آئی جیسے چوری پکڑی گئی ہوں۔رودابا کا ارادہ اپنے ہونے والے ہسبنڈکو کو ترپانے کا تھا