Makhail by Bint e Usman Complete novel
“ماخیل ایک ایسی کہانی ہے جس کا ہر کردار کہیں نا کہیں اپنے الگ انداز میں ہماری شخصیت کے اہم پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔کرداروں سے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں۔کچھ کردار اچھے ہوتے ہیں اور کچھ برے۔لیکن برے کرداروں کا بھی کہانی میں اہم کردار ہوتا ہے اپنے قارئین کو بتانے کیلئے کہ زندگی میں کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔
ہمیں خود کو پہچاننا ہے کہ آیا ہم بھی اس کردار کی طرح ہیں جس کو ہم پسند نہیں کرتے۔اس کہانی کے مجرم،گواہ اور جج سب آپ ہیں۔آپ خود کو پہچان کر دیکھیں آپ کہانی کا کونسا کردار اپنی اصل زندگی میں نبھا رہے ہیں!”
” قلم اٹھانا ایک بہت بڑی زمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو بہت احتیاط کے ساتھ پورا کرنا پڑتا ہے۔۔۔
یہ قلم بہت قیمتی ہوتا ہے اور بہت کچھ کر سکتا ہے ایک قلم میں بہت طاقت ہوتی ہے۔۔۔
یہ کسی کی زندگی سنوار (نکاح) بھی سکتا ہے اور کسی کی زندگی اجاڑ (طلاق) بھی سکتا ہے بشرطیکہ جہاں آپ کے دستخط ہوں وہاں کچھ غلط لکھا ہوا نہ ہو۔
ایک لكهاری کی زندگی آسان نہیں ہوتی اسکو ایسے الفاظ کا چناؤ کرنا پڑتا ہے جس سے کسی کی دل آزاری نہ ہو جو کسی کے لئے گناہ کا سبب نہ بنے۔۔۔
بلکہ اس کو صدقہ جاریہ سمجھ کر کاغذ پر لکیریں کھینچنی چاہیے ایسی لکیریں جن کی چھاپ بہت گہری ہو اور اسکے قارئین پر بہت گہرا مثبت اثرچھوڑے۔۔۔”