Skip to content
Home » Social media writers » M. Mughal

M. Mughal

Mehram namehram novel by M. Mughal

  • by

کیس بہت بڑا ہے ۔اور ہرنے کا خطرہ زیادہ ہے ۔مجھے ہرنے کا تو ڈر نہیں لیکن اس میں مشکلات بہت ہیں ۔۔اس نے پریشانی سے بتایا ۔۔۔

ایسا کیا کیس ہے ۔۔۔اس نے تجسّس سے پوچھا

گرلز سمگلنگ کیس ہے ۔۔۔احمد رضا کی تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ لڑکیاں انڈیا اور پاکستان سے سپلائی ہوتی ہیں۔اور سپلائی ہوکر آئلی آتی ہیں ۔پاکستان کے ایک بلڈر عاطف بلوچ کی بیٹی آج سے چار مہینے پہلے غائب ہوئی تھی لیکِن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے اپنی مرضی سے بھاگی تھی ۔لیکن عاطف صاحب نے اس بات کو منع سے انکار کر دیا کیونکہ ان کی بیٹی کی ایک ماہ بعد شادی تھی اور ان کے مطابق وہ اس شادی سے خوش بھی تھی ۔۔اس لیے انہوں سے یہ کیس ڈیٹکٹوو احمد رضا کی حوالے کیا ۔۔دو مہینے احمد رضا نے اس کیس پر کام کیا ۔اس نے عاطف بلوچ کی بیٹی کی آخری لوکیشن چیک کی تو وہ کراچی کے ایک بندر گاہ کی تھی ۔۔حیرت کی بات تو یہ ہے کہ عاطف بلوچ کی بیٹی کے غائب ہونے کے بعد سترہ لڑکیاں اور عاطف بلوچ کے علاقے سے غائب ہوئیں ۔حیرانی تو مجھے تب ہی کہ سب کی آخری لوکیشن وہ بندر گاہ ہی ہے ۔۔احمد نے بندر گاہ میں چھان بین کروائی تو اس کو کوئی ثبوت نہیں ملا ۔۔پھر آج سے پندرہ دن پہلے ہی عاطف بلوچ کے پاس ایک کال آئی ۔وہ کال ان کو ان کی بیٹی نے کی تھی ۔۔۔اور پتا ہے کہاں سے ؟ ۔۔اس ہی پاس والی شوپ سے ۔۔ایڈی نے سامنے والی ایک چھوٹی سی جوس کی شوپ کی جانب اشارہ کرتے کہا

وہ جو بلکل سنجیدگی سے ساری بات سن رہا تھا کہ اس کی آخری بات پر حیران ہوا

اس کا مطلب وہ یہاں اٹلی میں تھی ؟ اس نے حیرانی سے پوچھا

ہاں وہ پورے تین ماہ دس دن اٹلی میں فریڈی یلڈر کے گھر میں تھی ۔۔۔