Skip to content
Home » Social media writers » Maria Ghazaal

Maria Ghazaal

Gardish e madam by Maria Ghazaal Complete novel

  • by

“معافی ایسے نہیں ہوتی مہران صاحب میں جن تمام لوگوں کے سامنے آپ کی وجہ سے رسوا ہوئی تھی اگر ہمت ہو تو ان تمام لوگوں کو جمع کر کے مجھ سے معافی مانگئے گا۔ مگر نہیں اب اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں امی ابا اس دنیا میں نہیں اور میں اولاد والی ہو کربے اولاد ہوں ۔کیونکہ ہمارے گناہ کو بھابھی نے اپنے ظرف کو بڑا کر کے اپنے ماموں کے نام سے متعارف کروا دیا اور اسے اپنے بڑے بیٹے کی بیوی بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس لیے اب یوم حساب کا انتظار کیجئے۔ میں تو اپنے گناہ کا ثبوت رکھتی تھی گنہگار ٹھہرائی گئی۔ پھر رب کے حضور کئی سالوں سے گڑگڑا کر معافی کی طلبگار ہوں۔ زندگی کا مقصد اس ایک واقعے نے بدل دیا مگر اس ایک واقعے کے بعد جو زلت مجھے نصیب ہوئی وہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے مگر شاید رب نے مجھےمعاف کر دیا تبھی مجھے سیدھا راستہ دکھا دیا ہدایت دی اور دین کا فہم ملا اس کا قرب ملا ۔ اوریہ ہرکسی کو نصیب نہیں ہوتا۔ آج دل سے وہ پھانس بھی نکل گئی کہ گناہ آدم و حوا دو نوں کرتے ہیں تو صرف سزا صرف حوا کا مقدر کیوں ۔ کیا ہوابے شک میری زندگی بہت تلخ ہے مگر میرا گناہ اتنا بڑا ہے کہ ساری عمر معافی کے لئے اس کی در پر پڑئ رہوں تب بھی کفارے کے لیے کم ہے ۔ آپکی رسی دراز رہی اور آپ اس پر اتراتے رہے۔ اب جب پکڑ آئی ہے تو بلبلا اٹھے۔ آپ کو آپکی زندگی مبارک”۔