Ishq e samar by Saira Khan Complete Novel
وو میں نے آپ کو تھینکس کہنا تھا ۔۔اس رات
آپ نے میری جان بچائ مجھے تو بلکل امید
نہیں تھی کہ اب میں زندہ بچوں گی ۔۔
ثمر گیلانی نے اس کی بات کا کوئ جواب نہیں دیا ۔۔ایسے ہی ڈرائیو کرتا رہا ۔۔
فروا کو لگا وو کہے گا یہ تو میرا فرض تھا یا
یہ ہی کہ دیگا تمہاری جگی کوئ اور ہوتا تو
میں یہ ہی کرتا ۔مگر اس نے کوئ ری ایکشن
نہ دیا ۔۔
فروا کو شرمندگی سی ہونے لگی ۔۔پھر وو چہرہ موڑے باہر دیکھنے لگی
تم وہاں کیا کرنے گئ تھی ؟کچھ دیر بعد گاڑی میں ثمر گیلانی کی آواز گونجی تو فروا
نے حیران ہو کر گردن موڑ کر اسے دیکھا ۔۔۔یہ تین ملاقات میں پہلی بات تھی جو اس نے فروا سے کی تھی ۔۔
وو سامنے ہی دیکھ رہا تھا اس نے فروا پر ایک نظر ڈال کر دوبارہ اس کی جانب نہیں دیکھا تھا ۔۔
کہاں ؟
فروا نے حیرانی سے باہر نکلتے اس سے پوچھا تھا۔۔
آگ والی جگہ پر؟
ثمر گیلانی نے سنجیدگی سے پوچھا ۔
آگ والی جگہ پر ؟ فروا سوچنے لگی ۔۔پھر اسے یاد آیا کہ جب وو احمر سے بات کر رہی تھی تو ان کے پاس سے ایک ویٹر گزرا تھا اور سارا جوس اس کے ہاتھوں پر الٹ دیا تھا ۔۔۔
احمر نے اسے اچھی خاصی ڈانٹ پلائ اور کہا جاؤ میڈم کے ہاتھ دھلاؤ ۔۔تو پھر وو اس سے سوری سوری کرتے وو اسے اس سائڈ پر لے آیا ۔۔اور اسے کہا ۔۔آپ یہں کھڑی ہوں میں پانی کی بوتل لاتا ہوں ۔۔پر کافی دیر گزرنے کی بعد
وو واپس آتا دکھائ نا دیا تو فروا واپس پلٹنے لگی مگر اس سے پہلے ہی آگ بھڑک اٹھی۔۔۔
جو اسے یاد تھا اس نے سب دھیرے دھیرے
ثمر گیلانی کو بتا دیا۔۔
جبکہ ثمر گیلانی اس کی باتیں سن کر اور الجھ گیا ۔۔تو کیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا
یا کسی نے انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔۔
ثمر گیلانی سامنے سڑک پر نگاہ جماۓ بے چین سا تھا۔