WAR by SJ Writes Part 2 Complete novel
ہاں تو مسٹر دران..آراء زخمی وجود کے ساتھ آگے آئی..
آپ نے پاشا ملک کے ساتھ مل کے اُن 109 لوگوں کا قتل کیا..اور پھر آپکی اُمید پہ پورا نہ اترنے والا پاشا ملک..
وہ بلند آواز سے بول رہی تھی..
کو آپ نے جان سے مار دیا..
اُسے رات کے پہر بُلوایا اور بُلوانے کے بعد اُسے اُس کی گن سے گولیاں ماری گئی..وہ تو قسمت اچھی تھی آپ کی کہ ایڈم کی لوکیشن اُس وقت بلکل قریب تھی..
ایڈم میرے کلائینٹ جو بے قصور ہونے کے ساتھ ساتھ آپکو بُرے کام سے روک رہے تھے..آپکے کام کی اڑاوٹ تھے..
Right mr Duran..
آراء نے طنزیہ لہجے میں کہا..
یہ جھوٹ ہے..دران ملک نے بے ساختہ کہا..
Objection my Lord..
غیلانی صاحب اٹھ گئے تھے..یہ میرے کلائینٹ پہ جھوٹا الزام ہے..یہ من گھڑت کہانی ہے..عدالت کو باتوں کی نہیں ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے..کیا آپکے پاس کوئی ثبوت ہے..؟
مسٹر غیلانی نے طنز سے زرا رک کے پوچھا تھا..
یہ عدالت ہے مسٹر غیلانی..آراء نے مضبوط لہجے میں کہا تھا..
ایڈم کا سر اب بھی جھکا ہوا تھا..صارم بھی خاموش تھا..
حُنین نے ایک نظر ولی کو دیکھا تھا..جو خود بھی صارم کے نمبر سے سپیکر پر آتی آواز سے پریشان تھا..حُنین نے ابھی صرف بازو پر مرحم رکھوایا تھا باقی چوٹ ابھی ویسے ہی تھی..ولی نے بھی اپنے زخموں پر پٹی نہیں کروائی تھی..
آراء کم اون تم کر سکتی ہو..
حُنین پریشان لہجے میں بولی تھی..
آپ جانتے ہیں نا مسٹر غیلانی..کہ عدالت میں تو ثبوت ہی چلتے ہیں..آراء کے چہرے پر اب دل جلا دینا والی مسکراہٹ تھی..ہر کوئی اس فیصلے سے پریشان تھا..حُنین کے گھر والے بھی سب انتظار میں تھے..
my Lord..
مسٹر دران نے نا صرف 110 قتل کئے اور ان کا بیٹا جو کہ سب کی نظر میں ایک بے گُناہ بزنس مین تھا اُس کے ساتھ مل کے کئے..وہ بے دردی سے قتل کرتا..اور مسٹر دران لاش کو غائب کرواتے..
وہ دران کو دیکھتے ہوئے چبا چبا کے بول رہی تھی..
یہ جھوٹ ہے..دران نے چیخ کے کہا تھا..
یہ سب..؟