The Mafia gang novel by Xihan Sheikh Complete Novel
“تم کسی کام کے نہیں ہو میں تم سے کیے گئے سارے معاہدے توڑ رہا ہوں آج سے ہم دونوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں تم سے پارٹنر شپ مجھے بہت مہنگی پڑی مسٹر عابد حسین”۔۔۔ مارکو غصے سے اس پر بھڑک رہا تھا اس نے صاف لفظوں میں اس سے کیے گئے سارے کنٹریکٹس ختم کرنے کی بات کر رہا تھا یہ سن کر عابد حسین کے چہرے کی ہوائیاں اڑنے لگی
“مارکو پلیز میری بات کو سمجھنے کی کوشش کرو یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں ہے جتنا تم سمجھ رہے ہو وہ لڑکی بہت چالاک اور تیز ہے جب تک وہ زندہ رہے گی ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے اور اگر تم نے یہ کنٹریکٹس ختم کر دیے تو میرا بہت نقصان ہو جائے گا”۔۔۔ عابد حسین بے بسی سے اس کو سمجھا رہا تھا جو کسی صورت اس کی بات سمجھنے کو تیار نہیں تھا
“میں کچھ نہیں جانتا تمہیں جو کرنا ہے کرو مجھے اس سے کوئی غرض نہیں میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ آج سے تمہارے ساتھ کیے گئے سارے کنٹریکٹس ختم”۔۔۔ اس کا لہجہ حتمی تھا ایک پل کے لیے عابد
کو غصّہ تو بہت آیا لیکِن وہ غصے کو پی گیا
“اگر تم نے سارے کنٹریکٹس ختم کر دیے تو میں برباد ہو جاؤنگا پلیز میری بات کو سمجھو اس بار میں نے بہت زبردست پلان کیا ہے بس تمہارے ساتھ کی ضرورت ہے”۔۔۔ وہ تحمّل سے گویا ہوا کیوں کہ اس وقت کچھ بھی سخت سست کہنے میں اسی کا گھاٹا تھا