Bibi by Alishma Nisa Complete novel pdf
Bibi by Alishma Nisa Complete novel pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel Bibi by Alishma Nisa Complete novel pdf is a beautifully written… Read More »Bibi by Alishma Nisa Complete novel pdf
Bibi by Alishma Nisa Complete novel pdf – A Gripping Social Romantic Urdu Novel Bibi by Alishma Nisa Complete novel pdf is a beautifully written… Read More »Bibi by Alishma Nisa Complete novel pdf
Hemlock by Alishma Nisa Complete Novel PDF – A Gripping Social Romantic Urdu Novel Hemlock by Alishma Nisa Complete Novel PDF is a beautifully written… Read More »Hemlock by Alishma Nisa Complete Novel PDF
“مومو آپ نے ہمیں جواب نہیں دیا.”کافی دیر بعد بھی جب مہرماہ کچھ نہیں بولی تو اس سے رہا نہیں گیا اور دوبارہ سوال کیا۔
“کچھ خاص نہیں بس اتنے کم پودوں کو لان میں دیکھ کر حیران ہوں.”اقراء نے حیرانی سے انہیں دیکھا۔مطلب وہ ابھی تک یہ سوچے جارہی تھی کہ لان اتنا چھوٹا کیوں ہیں۔اس نے دل ہی دل میں ایک قہقہ لگایا تھا یعنی اسکی مومو بھی اسکی طرح فضول ہی سوچنے لگی ہیں۔مہرماہ کی کافی تقریبا ختم ہوچکی تھی۔تبھی کے سامنے رکھے میز پر رکھا اور شال اپنے کندھوں سے ہٹاکر ساتھ والی کرسی پر رکھا۔
“شاید آغا کو پودے پسند نا ہو۔”اس نے اپنے طرف س مدعا پیش کیا۔جس پر مہرماہ نے نفی میں سر ہلایا۔
“بابا جان کو پودے کافی پسند ہیں۔اور یہی خوبی ان سے رجب بھائی اور آغا میں منتقل ہوئی ہیں۔اغا کو پودے کافی پسند تھے۔میں نے رجب بھائی سے سنا تھا۔جو پودا میں آغا کی پیدائش پر لگایا تھا۔اغا نے اسکا بہت خیال رکھا تھا۔”اقراء کو دلچسپی ہوئی تھبی ننگے پیر گھاس پر چلتے ہوئے آکر ان کے سامنے والی کرسی پر بیٹھ گئی۔انکی نظریں اپنے بائیں طرف کے پودوں پر تھیں۔لان کافی وسیع تھا مگر پودے اس میں نا ہونے کے برابر تھے۔
اقرا نے انکی نظروں کی تعاقب میں دیکھا تھا جہاں ایک پودے پر ننھی ننھی کھلیاں آگئی تھی۔جب اس نے مومو جو دوبارہ بولتے سنا۔
“بعد میں جب وہ پندرہ سال ہوا تب اس نے رجب بھائی کے گھر پر اسی پودے کے بہت سے قسمیں لگائی تھی بلکہ داؤد صاحب کہہ رہے تھے کہ اس نے تو اپنے نانا کے گھر پر بھی اپنا لان بنا رکھا تھا۔”بولتے ہوئے وہ پل بھر کو روکی تھی پھر دوبارہ بولنا شروع کیا”پنار بھابھی سے دور ہونے کے بعد تو اسکا زیادہ تر وقت کی پودوں کے ساتھ ہی گزرتا ۔اسے گارڈننگ بہت پسند تھی اقراء۔میں حیران ہوں کہ اس نے اپنے گھر پر اتنے کم پودے کیوں لگائے ہیں؟”وہ پریشان ہوئی تھی۔اقرا کو آج احساس ہوا تھا کہ مومو کو صرف اس سے ہی نہیں آغا سے بھی محبت تھی۔سورج کی کرنیں لان میں پڑتے ہی گرمی کا احساس ہوا۔تو اقراء نے شال خود پر سے ہٹاکر تہہ کرکے اپنے گود میں رکھا۔
“مومو آپ باخبر ہیں انکے بچپن سے کہ انکا بچپن عام بچوں کے بچپن سے قدرے مختلف گزرا ہیں۔چھوٹی عمر میں ہی وہ اس دلدل میں پھنس گئے تھے۔زندگی نے ان سے بہت تلخ امتحان لیا ہیں۔جس میں انکے سارے شوق دم توڑ چکے ہیں۔”مہرماہ کی نظریں اب اس پر تھی۔اپنے اوپر انکی نظروں کی تپش محسوس کرکے اقراء نے انہیں دیکھا۔
Half blood Vampire with the royal blood by Alishma Nisa Complete VAMPIRE BASE NOVEL Half blood Vampire with the royal blood by Alishma Nisa Complete… Read More »Half blood Vampire with the royal blood by Alishma Nisa Complete