Skip to content
Home » Hoor Ain Sikandar

Hoor Ain Sikandar

Ar-Rahman by Hoor Ain Sikandar Complete novel

  • by

“یار کیوں اتنے الٹے کام کرتی ہو؟” وہ دانت ہچکچاتے اسے گھوریوں سے نواز رہا تھا۔

“بس مزہ آتا ہے۔” مقابل نے کندھے اچکائے۔

“تمہارے مزے کی تو ایسی کی تیسی۔۔۔۔تمہیں سیدھا کرنا پڑے گا۔” عیسیٰ نے نچلے لب کا بایاں کنارہ دانتوں تلے دبایا۔

“آپ ہی کی ٹیڑھی پسلی ہوں کر سکتے ہیں سیدھا تو کر لیں۔” وہ ایک ادا سے بولتی عیسیٰ کو حیران کر گئی۔ عیسیٰ نے اس کی حاضر جوابی آنکھوں سے داد دی تھی اور آگے بڑھ کر اسے اپنے حصار میں لیا۔

“ٹیڑھی چیزوں کو ٹیڑھے پن کے ساتھ ہی قبول کرنا چاہیے۔ سیدھا کرنے کی کوشش انہیں توڑ دیتی ہے۔ اور عیسیٰ سکندر کو حورعین عیسیٰ سکندر اپنے ٹیڑھے پن کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے، دل و جان سے قبول ہے۔” وہ مسکرا کر کہتا مقابل کو معتبر کر گیا تھا۔