Skip to content
Home » Iqra Mirza

Iqra Mirza

Dastan siyah posh by Iqra Mirza Complete Novel

  • by

یہ کہانی سیاہ پوش کی ہے۔
یہ کہانی محبت کو پانے اور اسے چاہنے کی ہے۔
یہ تقدیر کے اس کھیل کی داستان ہے جہاں محبت سیاہی میں رقص کرتی ہے۔
یہ صبر کی، اللّہ کی رضا پر یقین رکھنے کی کہانی ہے۔
یہ ماضی کی سیاہی میں لپٹی ایک حقیقت ہے۔
یہ ایک پیادے کی کہانی ہے جس سے سب کھیل گئے۔
یہ یکطرفہ محبت کے اس دریا کی کہانی ہے جہاں دو روحیں ڈوب گئیں۔
یہ پیسے کے جنون کی کہانی ہے جو اپنوں سے دور اور ان کے خلاف لے جا سکتا ہے۔
یہ گلابی پھولوں کی خوشبو میں بسی ایک داستان ہے۔
یہ کچھ لوگوں کو پا کر، کچھ کو ہمیشہ کے لیے کھو دینے کی کہانی ہے۔
یہ صبر، برداشت اور خاموشی سے سہنے کی کہانی ہے۔
یہ اپنی خوشیوں کی قربانی دینے کی کہانی ہے۔
یہ جھوٹ اور سچ، اچھائی اور برائی، سازش اور محبت،
ملنے اور بچھڑنے، وفا اور بے وفائی،
اللّہ سے جُڑنے اور بدلے کی کہانی ہے۔

************

اقراء مرزا ایک ایسی لکھاری ہیں جو حقیقت کو خیالات میں بیان کرنے کا فن رکھتی ہیں۔ انہیں ناول پڑھنے کا بے حد شوق ہے، اور ان کی پسندیدہ مصنفات نمرہ احمد اور عمیرہ احمد ہیں۔ اگرچہ انہوں نے ان کا مطالعہ نہیں کیا، مگر ان کی تحریریں سن رکھی ہیں۔ بغیر کسی باضابطہ مطالعے کے ہی انہوں نے لکھنے کا آغاز کیا اور اپنی محنت سے ایک منفرد شناخت بنانے کی کوشش کی۔

“سیاہ پوش” اقراء مرزا کی پہلی تخلیق ہے، جس پر انہوں نے مکمل محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا۔ ان کے کچھ عزیز دوستوں نے انہیں لکھنے کے سفر میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ اس کہانی میں انہوں نے محبت کو مختلف رنگوں میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

اقراء مرزا نے صرف اٹھارہ سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا اور اپنی زندگی کا ایک قیمتی حصہ “سیاہ پوش” کو دیا۔ کہانی میں سسپینس اور رازوں کا امتزاج ہے، جو اسے مزید پُرکشش بناتا ہے۔ وہ امید کرتی ہیں کہ قارئین ان کا ساتھ دیں گے، “سیاہ پوش” میں پیش کی گئی محبت کو سمجھیں گے اور انہیں مزید لکھنے کی ترغیب دیں گے۔

جزاک اللہ!