Skip to content
Home » Mahnoor Baloch

Mahnoor Baloch

Ishq maan mehram by Mahnoor Baloch

  • by

کیا ہوا کہاں ہے میری بچی۔۔۔؟؟ زینب بیگم روتے ہوئے سوال کیا تھا
ایک ماں اپنے سارے بچوں سے برابر ہی پیار کرتی ہے چاہے دنیا والے جیسا بھی سوچ لیں۔۔ماں کے لیے کبھی بھی ایک اولاد دوسری پر ترجیح نہیں دیتی
انس خاموش تھا۔۔۔
زارون کی آنکھوں میں انگارا تھا جیسے اسے اب اس نام سے بھی نفرت ہو۔۔۔۔
انس بتاؤ کہاں ہے زائیشہ۔۔۔اس بار زینب بیگم تقریباً چیخیں تھی
بھاگ گئی ہے وہ۔۔۔کسی آوارہ لڑکے کے ساتھ۔۔۔ زارون نے کہا تھا اس کی آواز کسی کھائی کے اندر سے آئی تھی
تمہارا دماغ خراب ہے میری بیٹی پہ بہتان لگا رہے ہو۔۔۔ مقدم شاہ اس بار آگے آئے تھے انہوں نے زارون کا گریبان پکڑ کر کہا تھا
صحیح کہہ رہا ہوں میں بھاگ گئی ہے وہ اگر یقین نہیں۔۔۔تو پوچھیں اپنے بیٹے سے زارون نے مقدم صاحب کے ہاتھ سے اپنا گریبان چھرایا تھا
پہلے اپنے گریبان میں دیکھیں پھر دوسروں کا گریبان پکڑنا۔۔۔زارون نے طنزیہ نظر ڈال کر کہا
انس جو کب سے چپ کھڑا تھا زارون کا ہاتھ پکڑ کے اسے گھر سے نکال دیتا ہے
زبان کو لگام دو تم سے یہ امید نہیں تھی۔۔۔ آئیندہ مجھے اپنا دوست نا کہنا۔۔
تمہارے جیسا دوست میں مر کر بھی نا بناؤں زارون نے قدر غصہ سے کہا تھا