Ishq e Hooram by Mirha Rajpoot Complete pdf
💔 جب محبت ایک نہیں، کئی کہانیاں بن جائے…
یزدان کا انتظار، پری کی یکطرفہ محبت، حنان کا جنون، مشی اور اذلان کی نوک جھونک –
کیا کسی کو ملے گی مکمل محبت؟
یا سب کو بانٹنی پڑے گی تنہائی؟
💔 جب محبت ایک نہیں، کئی کہانیاں بن جائے…
یزدان کا انتظار، پری کی یکطرفہ محبت، حنان کا جنون، مشی اور اذلان کی نوک جھونک –
کیا کسی کو ملے گی مکمل محبت؟
یا سب کو بانٹنی پڑے گی تنہائی؟
” عشمہ تمہیں یاد ہے آج کیا تاریخ ہے ”
عیشام نرمی سے پوچھتے ڈرنک کا گلاس اپنے لبوں سے لگایا
” جی عیشام بھلا میں کیسے بھول سکتی ہوں ”
یہ بولتے ہوئے اسکے گال سرخ ہوئے وہ دن سوچتے ہوئے چہرے پر خوشی بکھر گئی
” دیکھو آج بھی وہی دن ہے وہی تاریخ ہے تم ہو میں ہوں اور ہمارا عشق ” …..
عیشام نے اسکا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا یہ وہی دن تھا جب اس نے عشمہ کو پرپوز کیا تھا اور آج بھی وہی دن تھا جب اس نے دوبارہ اسے پرپوز کیا
مگر فرق صرف اتنا تھا کے وہ ڈئیر تھا اور یہ حقیقت ….
اتنے ہی وقت میں عیشام کا خاص طور پر تیار کروایا کیک بھی آ چکا تھا ہلکے سے میوزک میں انہوں نے کیک انجواۓ کیا
تو عیشام نے اسے ڈانس کی آفر اسکے قریب ہو کر اس نے اسکی قمر پر ہاتھ رکھا تو اسکے دل میں ہلچل مچ گئی
” آپکو ترس نہیں آیا مجھ پر ” ؟
اسکے شانو پر دونوں ہاتھ رکھتی وہ منہ لٹکا کر بولی وہ جب بھی ایسے بات کرتی تھی عیشام کو بہت پیاری لگتی تھی
” میں جاننا چاہتا تھا کہ تم بھی میرے لئے وہی فیل کرتی ہو جو میں تمہارے لئے کرتا ہوں تو تمہارے چہرہ کے اڑتے رنگوں نے مجھے میرے سوال کا جواب دے دیا “
اسکی قمر پر گرفت مضبوط کرتے وہ اسکے تھوڑا اور قریب ہوا
” تم نے جو چار سال تڑپایا مجھے تو خود چار گھنٹوں میں ہی تھک گئی ”
اسکی ناک پر ناک رگرتے وہ چھیڑنے والے انداز میں بولا تو اس نے نظریں اٹھا کر اسکی طرف دیکھا
بغیر کچھ بولے عشمہ نے ناراضگی ظاہر کی بہت ڈرتی تھی وہ اسے کھونے سے ……
وہ ناراض ہو رہی تھی اب عیشام پر فرض تھا اسکے نخرے برداشت کرنا جو وہ خوشی خوشی کرتا تھا
عشمہ اس سے ایک سال بڑی تھی اسے اچھا نہیں لگتا تھا کہ عیشام اسے آپ بولے اس لئے اس نے عیشام کو صاف بولا تھا میں آپکو آپ بولوں گی اور آپ مجھے تم
جسے وہ مسکراتے ہوۓ مان گیا تھا عشمہ عیشام کی کمزوری تھی اور وہ یہ بات پچپن سے ہی جانتی تھی
عیشام شاہ صرف اپنی ڈول سے عشق کرتا تھا مگر وہ یہ سمجھ کیوں نہ سکی کے کہ وہ شخص اسے چھوڑ کر کسی اور کے پاس کیوں جائے گا ……