Skip to content
Home » Mujtaba

Mujtaba

Khawabon ka musafir by Mujtaba Complete novel

  • by

خواب اور خواہش ہر انسان کے ہوتے ہے۔ چاہے وہ کوئی 10 سال کا بچہ ہو یا 60 سال کا بزرگ۔ اور ہر کوئی اپنے خواب اور خواہشات کو پورا کرنا چاہتا ہے۔ اور یہ وہ دو چیزیں ایسی ہوتی ہے جن کے پورا ہونے کے بعد جو خوشی انسان کو ملتی ہے اُس کا کوئی ٹھیکانہ نہیں ہوتا۔آپ اور آپ کے نزدیک کافی لوگ ایسے ہونگے جن کی زندگی کا سب سے اچھا دن جسے کبھی بھلایا نہ جا سکے (unforgettable) وہ دن وہی ہوگا جب ان کا کوئی خواب یا کوئی خواہش پوری ہوئی ہوگی۔ انسان کبھی نہیں چاہتا کے اُس کا کوئی خواب ادھورہ نہ رہ جائے مگر انسان کے بہت سے خواب اور خواہشات پوری نہیں ہوتی۔ لیکن آپ کو مایوس نہیں ہونا چاہئے کیوں کے ہماری زندگی میں ہمیں وہ ہی ملتا ہے جو ہمارے لیے بحتر ہوتا ہے۔ انسان جب بچہ ہوتا ہے اُس کے کافی خواب اور خواہشات ہوتی ہے۔ جیسے جیسے وہ بڑا ہوتا ہے اس کے خواب اور خواہشات بھی پہلے جیسی نہیں رہتی اور کافی جیزیں ایسی ہوتی ہے جو وہ نہیں کر سکتا لیکن ایسا بلکل نہیں ہونا چاہیے کے وہ یہ سوچتا رہے کہ وہ کوئی کام نہیں کر سکا کیونکہ اُس درمیان ہم بہت سی اور جیزیں بھی حاصل کرتے ہے۔ انسان کو ہمیشہ (positive) سوچنا چاہیے۔ اور ہر وقت ہر حال میں اللّٰہ تعا لیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔