Skip to content
Home » Muqadas Zain

Muqadas Zain

Hayat ta hayat novel by Muqadas Zain

  • by

اللہ قرآن پاک میں کبھی یہ نا کہتا:

جس سے تمہیں محبت ہو اس سے نکاح کر لو (القرآن)

دو محبت کرنے والوں کے بیچ نکاح سے بہتر اور کوئی چیز نہیں تو محبت بہت پاک ہے۔۔۔

اور میرا ارادہ تم سے نکاح کا ہے،،میں تم سے بہت پاکیزہ محبت کرتا ہوں حور!!

اونہہ محبت نے تو مجھ جیسی گناہگار جو نماز تک نہیں پڑھتی تھی اسکو نمازی محبت نے بنایا ہے۔۔۔مرتجز کی بات پہ حور بولی تھی۔۔

محبت ہی سجدے کرنا سکھاتی ہے۔حور؟؟۔۔۔

اور جو لوگ کہتے ہیں کہ محبت گناہ ہے وہ ہوس کو محبت کا نام دیتے ہیں اپنی ہوس کو محبت کا نام دے کر اسکو گناہ کہنا ٹھیک نہیں ہے۔۔۔

مرتجز کی باتیں حور کو مطمئن کرتی تھی،،

مجھے تہجد بھی پڑھنی ہے مرتجز!؟

ہاں تو پڑھو اور مانگو مجھے۔۔

ہاہاہا۔۔۔

یہی کام رہ گیا ہے نا میرا۔۔

اچھا تو اس کے علاؤہ بھی ہے کیا؟؟

اونہہہہہہ۔۔۔مرتجز کی بات پہ حور نے سوچنے والا انداز اپنایا تھا۔۔

ہاں ہے؟؟

وہ کیا؟؟

ابھی میں نے اپنے بھائیوں کو بھی منانا ہے۔۔

ابھی بھی منانے کی ضرورت ہے؟؟

ہاں کیونکہ دنیا ہی نظر میں مین ابھی بھی زوہیب کی منگیتر ہوں۔۔

اس کا نام میرے سامنے نہ لیا کرو حور!!!

کیوں تمہیں جیلسی ہوتی ہے؟؟حور اب مرتجز کو تنگ کر رہی تھی۔۔

ہاں ہوتی ہے بلکل ہوتی ہے۔۔۔

اور ہونی بھی چاہئے۔۔۔

حور؟؟؟

اونہہ کہو مسٹر چارمنگ؟مرتجز کے کہنے پر حور بولی تھی۔۔

تمہاری محبت پہ آمین۔۔

تمہارا غصہ سر آنکھوں پر

تمہاری انا قبول۔۔

تمہاری ہر ضد منظور۔۔

اچھا جی؟؟؟مرتجز کی بات پہ حور سوالیہ انداز میں بولی تھی۔۔

جی۔۔

مگر!!

شرط صرف اتنی ہے کہ محبت میں کوئی تیسرا شامل نہ ہو۔۔۔

مسٹر چارمنگ؟؟

اونہہ۔۔۔

اول تو ہم میسر نہیں ہوتے کسی کو…!!!

خوش بختی سے مل جائیں تو وافر نہیں ہوتے۔۔۔۔

ہم پاؤں بھی پھیلائیں تو محتاط بہت ہیں۔۔۔

چادر سے یا اوقات سے باہر نہیں ہوتے۔۔۔۔

حور اپنے الفاظ ادا کر کے رکی تھی۔۔۔۔۔

کافی باتیں آگئی ہیں تمہیں مس۔۔۔

جی کسی کی محبت نے بے حد خوددار کر دیا ہے۔۔

ہاہاہا۔۔۔حور کی بات مرتجز کھل کھلا کے ہنسا تھا۔۔

اچھا چلو اب میں سو جاؤں پھر تہجد بھی پڑھنی ہے۔۔۔

تو پڑھ کے سو جانا۔۔۔

مسٹر چارمنگ؟؟؟

جس طرح محبت میں وفا شرط ہے اسی طرح تہجد میں نیند بھی شرط ہے۔۔۔

سو گڈ نائٹ؟؟