Skip to content
Home » Nazish Munir

Nazish Munir

Mohabbat ek Jugnoo by Nazish Munir Complete novel

  • by

“مجھے نہیں معلوم تھا تم میری موجودگی کو اتنا فراموش کرچکی ہو کہ اپنے پہلوٶں میں بیٹھا میں تمھیں دیکھاٸی نہیں دیا۔”وہ سرگوشی میں بولا تھا۔داٶد اسکا کبھی بھی تماشہ نہیں بناتا تھا۔وہ اسکی بات محض اسی سے کرتا تھا۔اب بھی حزیفہ نے گاڑی میں غزل لگا دی تھی۔انکی آواز آگٸیں بیٹھے دونوں نفوس تک نہیں پہچ سکتی تھی۔تہذیب کا دل اسکی بات پر جیسے کسی نے مٹھی میں جگڑ لیا۔وہ بوجھل انداز میں گردن پلٹتی ایک خفا نظر اسکے بےتاثر چہرے پر ڈال کر واپس سیدھی ہوکر بیٹھ گٸی۔

“جب میں نے انکار کردیا ہے تو کیسا نکاح اور کیا لاٸف پلاننگ۔۔۔”وہ ناراضی سے اسے کہہ کر خاموش ہوگٸی۔

“اچھا تم اس رشتے پر رضا مند نہیں ہو۔۔۔ابھی تک یہ بات ہمارے علاوہ کوٸی نہیں جانتا۔۔۔میں اپنی ذاتیات کسی سے شیر کرنے کا عادی نہیں رہا ۔ہمارے مابین جو بات ہے اس میں کسی تیسرے کی مداخلت کا کوٸی جواز نہیں بنتا۔۔۔تمھاری زندگی کا اہم فیصلہ کرنے کا تمھیں پورا حق ہے۔لیکن تمھارے جذباتی پن میں میں ہم دونوں کا نقصان نہیں ہونے دے سکتا۔”وہ مدھم لہجے میں کہہ کر کندھے اچکا کر رہ گیا۔

“واٹ؟جذباتی پن۔۔کسی زبردستی کا رشتے نبھانے سے بہتر ہے پہلے ہی اپنے دل کی چاہت کچل دی جاۓ۔بعد میں آگے جاکر جب سمجھ آٸے گی تو زیادہ نقصان ہوگا۔۔۔پھر نہ دل بےرخی برداشت کرپاٸے گا نہ رشتہ نبھایا جاۓ گا۔”وہ سختی سے کہہ کر اسکا چہرہ دیکھنے لگی۔

“تہذیب حمزہ تم انتہائی ایٹیٹوڈ والی لڑکی ہو جسے اپنے علاوہ کسی کے جذبات کا خیال نہیں۔”وہ بےرخی سے کہہ گیا۔تہذیب کو اسکی بات پر سخت غصہ آیا۔

“مجھے میرے جذبات سمجھ آجاٸیں کافی ہیں۔باقی میرا نہیں خیال کسی کا اس میں نقصان ہورہا ہے۔”گاڑی لاہور کی مصروف سڑکوں سے ہوتی اپنی منزل کی طرف رواں تھی۔

“اچھا اور کونسا زبردستی کا رشتہ؟ ابھی تک تم سے کسی نے زبردستی نہیں کی۔۔”تہذیب اس سے پہلی مرتبہ اس موضوع پر تفصيلی گفتگو کررہی تھی۔گاڑی میں اےسی ہونے کے باوجود اسکا چہرہ پسینوں پسینی ہوگیا تھا۔داٶد نے اپنا رومال جیب سے نکال کر اسکی سمت بڑھا دیا۔تہذیب نے کوٸی نوٹس نہیں لیا۔

“جب آپکی رضا بھی اس رشتے میں شامل نہیں تو کیوں میرے نام کی زبردستی کی پھانس اپنے گلے میں پھنسا رہے ہیں؟”وہ سرخ ہوتے گرمی سے تپتے چہرے سے کہتی تھکے انداز میں لمبے سانس لینے لگی۔داٶد یونہی رومال والا ہاتھ اسکی سمت بڑھاٸے ہوۓ تھا۔وہ اسکا چہرہ پڑھ لیتا تھا۔۔۔وہ عجیب کشمکش کا شکار تھی۔وہ اسکی غلط فہمی دور کرنا چاہتا تھا۔لیکن اس جذباتی لڑکی کے تھکتے اعضاب پر وہ اس سے مزید بحث کا ارادہ ملتوی کرتا سختی سے رومال اسے تھماتا کھڑکی سے باہر دیکھنے لگا۔تہذیب کے لیے اسکے بدلتے موڈ سوٸنگز سمجھنا مشکل ہوتا جارہا تھا۔وہ چہرہ تھپتھا کر اسے رومال لوٹانا چاہ رہی تھی۔لیکن اپنے اندر انکی سرد گفتگو کے اختتام پر وہ اسے پکارنے کی ہمت نہیں رکھتی تھی۔