Skip to content
Home » Qalmi

Qalmi

Talash e hayat by Qalmi Complete novel

  • by

ٹی وی میں اماں کی حویلی تھی جو پوری طرح سے جل کر راکھ ہوچکی تھی اور مرنے والوں میں بہت سے لوگوں کے ساتھ اس کا بھی نام تھا۔ اپنا نام سنتے ہی اسے ایک دھچکا لگا۔ اس نے کرسی سے اٹھنے کی کوشش کی تو اس کے ہاتھ پاؤں کرسی کے ساتھ بندھے تھے۔ اس نے زور لگاتے خود کو چھڑوانے کی کوشش کی اور جب وہ ناکام ہو گیا تو اپنے آس پاس نظر دوراتا زخمی سا غرایا،

کون ہو تم اور کیا چاہتے۔۔۔۔۔

اپنے آس پاس کا منظر دیکھتے ہی باقی کے لفظ اس کے منہ میں ہی رہ گئے اور وہ اپنے آس پاس کے منظر کو دیکھتا آنکھیں جھنپکانے لگا۔ جیسے اسے یقین نا ہوں کہ جو وہ دیکھ رہا ہے اس کے سامنے وہی سب ہے یا سب اس کی آنکھوں کا دھوکا ہے مگر افسوس یہ سب سچ تھا۔ وہ اپنی سن ہوتی رگو کے ساتھ اس منظر میں ہی کہیں کھوگیا۔