Qous O Quzah by Samra Parvez Complete novel download pdf
ایک بات پوچھوں حیات نے جھجکتے کہا !
ہاں پوچھو صفا نے حیات کے لکھے ہوئے مواد کو دیکھتے کہا ۔۔
تم مجھے ابریشم کیوں کہتی ہوں مطلب مجھے سب حیات کہتے ہیں حیات نے جھجکتے کہا کیوں کے وہ خولہ کے سوا کبھی کسی سے زیادہ بات نہیں کر پاتی تھی ۔
“کیوں کے تمہارا نام ابریشم ہے”
صفا نے نہ سمجھی سے حیات کو دیکھا
” مگر میرا پورا نام ابریشم حیات ہے سب ہی مجھے حیات بلاتے ہیں حتیٰ کے ٹیچرز تک کیوں کے یہ آسان مگر تم زندگی میں پہلی ہو جس نے مجھے ابریشم کہا”
کیوں کے مجھے تمہارا نام پہلے دن سے ہی پسند آیا تھا جب میں نے اسے تمہاری فائل پر لکھے دیکھا تھا اس کا مطلب ہے قیمتی . نفیس. نرم عزیر” صفا نے تفصیل سے جواب دیا ۔
مگر نہ تو میں قیمتی ہوں نہ نفیس اور عزیز تو بلکل نہیں حیات نے مسکراتے کہا۔۔!
“ایسے کیوں سوچتی ہو ابریشم ؟ تم ہر اس انسان کے لئے قیمتی ہو جو تم سے محبت کرتا ہے ”
صفا نے حیات کی مایوسی دور کری۔
‘مگر میری زندگی میں کوئ ایسا نہیں جس کو مجھ سے محبت اور میری فکر ہو ” حیات نے اج پہلی بار دل کی بات کسی سے کہی تھی اس کی آنکھ نہ چاہتے بھی بھیگ گئی