Skip to content
Home » Qurrat Ul Ain Ainee

Qurrat Ul Ain Ainee

Saneha afsana by Qurrat Ul Ain Ainee

  • by

’’؎ ہر دیہات کھیت پر کھلیان سلامت

کوہسا ر درخشاں، تیرے میدان سلامت

مزدور، معلم، یہ قلمکار ،ہنرور

اے پاک وطن تیر ا ہر عنوان سلامت‘‘

ماریہ نے ہمیشہ کی طرح اپنا پسندیدہ شعر اُونچی آواز میں دہرایا۔اُسے یہ شعر بچپن سے بہت پسند تھا

’’ہاں،ہاں۔ مزدور، معلم، ہنرور ، لکھاری ،سبھی اچھے اور عظیم۔ ایک ہم فوجی بُرے ، جو کبھی تمہارے شعروں میں نہیں آتے۔ میں تو اسی آس میں رہ جاتا ہوں کے شاید میری بہن میری اور پاک افواج کی تعریف کر دے ۔مگر نہیں، دن رات اپنے سکول کی تعریفیں یا کھیتوں کو دُعائیں۔ نہیں دُعا دینی تو صرف فوجیوں کو۔چڑیل،بھتنی۔‘‘علی نے اُونچی آواز میں اُسے کوسا۔