Kahani ab bhi baqi hai Qurrat Ul Ain Qaisrani Complete novel
….یہ کیا ڈرامہ چل رہا ہے …..اسغر نے کہا ……
کونساڈرامہ …..اسغر بھائ …
وہ تینوں شریف ہونے کی ایکٹگ کرتے صدیوں کے معصوم لگ رہے تھے… پھر چاروں نے دوڑ لگائ اور آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل…..
حمزہ تو نے تو کہا تھا……اسغر نے بے یقینی کے ساتھ اسے دیکھا…..جو اعتراف محبت تو کر چکا تھا مگر قسمت نے الٹا وار کر کے ساری بازی ہی پلٹ دی….
مزاق نہیں کر رہا تھا میں یار ….وہ صبح مان گئ تھی…….تجھے پتہ تو ہے میرا..
نہیں یار تو ایسے معاملے میں مزاق کر بھی نہیں سکتا میں جانتا ہوں …..میری آنکھوں میں دیکھ کے بول …. دیکھ بھائ یہ زندگی کا معاملہ ہے کوی عام بات نہیں ہے ….نظریں کیوں چرا رہا ہے تومجھ سے دیکھ ادھر …کیا کرنے والا ہے تو…
….تو نے کہا تھا بات کرے گا …..تو اسے مناے گا …..اور اب تو کیا کسے گا…..
اگر تو مزاق کر بھی رہا تھا تو یار محبت تجھے مزاق لگتی ہے ……وہ حمزہ کا بیسٹ فرینڈ تھا حمزہ اپنی دل کی ہر بات اسغر سے شیعر کرتا جب جب کہ بلال احمد اور زالے سے …….
ہاں میں نہیں مزاق کر رہا تھا بھائ تجھے سمجھ کیوں نہیں آتا میں مزاق نہیں کر رہا تھا …..وہ مزید ضبط نہ کرسکا تو پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا…..(ایک تو ہر وقت لڑکیوں کی طرح رو دیتا ہے یہ اسغر نے دل میں کہا)
کیسے ….بھای …کیسے رخصت کردوں اسے اپنی آنکھوں کے سامنے ….کیسے وہ خواب توڑ دوں کیسے….. وہ رو رہا تھا ہچکیوں میں ایک چھوٹے بچے کی طرح اسغر کے گلے لگ کے….
رو لے میرے بھائ رو لے ….من کا بوجھ ہلکا ہو جاے گا……. صبح جب بھائ نے کہا تھا کہ میں اپنا دل چھوڑ کے جارہا ہوں تو مجھے لگا وہ زالے کی بات کر رہیں ہیں….
لیکن کچھ بھی ہو جاے میری شادی تو عائشہ سے ہی ہوگی…. وہ آنسوں صاف کرتا اٹھ کھڑا ہوا…..
اور زالے…….. اسغر نے پوچھا
تجھے ڈر لگ رہا ہے وہ بھی میں نہ لے لوں..
چل اوے چولیاں نہ مار میری ہے وہ یاد رکھیں ورنہ یہ جو تیرا روتو چہرا ہے نہ اسے توڑ دینا ہے میں نے
تجھے پتا ہے عائشہ سے وعدہ لے چکا ہوں کہ وہ مجھ سے شادی کرے گی اور ہاں وہ مجھ سے بھی وعدہ لے گئ ہے کہ میں زالے سے شادی کروں گا..
نہ کر بول جھوٹ ہے اور تونے کر لیا سچ بتا… اسغر کے کان کھڑے ہوگے ماحول منٹوں میں بدلہ رونے کی جگہ ہنسی لے گی وقت نے پاسہ پلٹا
ہاں اور کیا کرنا تھا میں نے…
نہ کر حمزہ آج میرے ہاتھوں تیرا قتل ہوجانا ہے …اسغر نے چڑ کر کہا
چل پہلے میرا ساتھ دے میں تیرے ساتھ ہوں …حمزہ نے ہاتھ آگے کیا
پکا نہ ….اسغر نے اس کے ہاتھ پہ اپنا ہاتھ رکھتے ہوے دوبارہ یقین دہانی چاہی اسے معلوم تھا زالے اس کی پھپھی زاد ہے
نہیں میرا اور تیرا مزاق ہے …حمزہ نے اس کے بال بگاڑے
ایسے ہی ہنستا رہا کر …پھر پتا نہیں نصیب میں ہنسنا لکھا ہو کہ نہ …اسغر نے کہا
بندے کا منہ اچھا نہ ہو تو بات ہی اچھی کر لیتا ہے …..حمزہ نے کہا